نستعلیقی خطوط درکار ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرصہ بعد چکر لگا رہا ہوں

عرض یہ ہے کہ مجھے جتنے بھی نستعلیقی فونٹ

اردو محفل پر موجود ہیں سب کے سب درکار ہیں۔

اگر کوئی مہربان جمع کرکے مجھے ایمیل کردے تو بڑی مہربانی ہوگی۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ میں قرآن کمپلکس والوں سے رابطے میں ہوں

اور چاہتا ہوں کہ نستعلیق فونٹ پر کام ہو

میں یقین سے تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میری کوشش ہے

کہ انہیں نستعلیق فونٹ بنانے‌ پر مائل کروں

اس کے‌ لئے نئے‌ سرے سے خطاطی بھی کروانی پڑی تو ان شاء اللہ کرواؤں گا۔

کسی کے پاس کوئی تجویز اور ملاحظات ہوں تو ضرور تحریر کرے

میری اپنی سے ایک کوشش ہوگی

میں ایک رپورٹ بناکر انہیں پیش کرنا چاہتا ہوں

تاکہ اسکی روشنی میں انہیں مائل بہ کرم کرسکوں:)

امید ہے دوست ساتھ دیں گے

دعا بھی فرمائیے گا

والسلام

راسخ کشمیری​
 
arifkarim

معطل
میرے پاس یہ اوپن ٹائپ/یونیکوڈ نستعلیق فانٹس ہیں:

GIST_Nabeel_Ship.ttf

IranNastaliq.ttf

Nafees Nastaleeq v1.01.ttf

NafeesNasq.ttf

Nastaleeq Numa.ttf

Nastaleeq-like.ttf

nastaliq_unicode.ttf

Pak Nastaleeq (Beta Release).ttf

Urdu_Umad_Nastaliq.ttf

UrduNaqsh.ttf

UrduNasq.ttf

Fajer Noori Nastalique.ttf

ان میں سب سے خوبصورت عماد نستعلیق اور فجر نوری نستعلیق ہیں۔ آپ کو نئے سرے سے خطاطی کروانے کی ضرورت نہیں۔ اگر فجر نوری نستعلیق کے اندر ہی انپیج کے نوری نستعلیق فانٹ کے 20000 لگچرز ڈال دئے جائیں تو ایک بہت ہی خوبصورت اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹ وجود میں آ سکتا ہے! امید ہے آپ قرآن کمپلکس والوں کو قائل کر لیں گے۔ ۔ ۔

اگر کسی اور کے پاس کوئی اور نستعلیقی خط ہو تو یہیں شیر کر دیں۔

لنک: http://www.mediafire.com/?ydyt0xegx2l
 
دوست

محفلین
پاک نستعلیق بھی مع وولٹ‌ ورک مہیا کردیں‌ شاید وہاں‌ کچھ کام ہوسکے اس پر۔
 
دوست

محفلین
نہیں یار۔ محسن حجازی نے تو کہا تھا کہ یہ اوپن سورس کردیا ہے۔ حجازی بھائی کتھے ہو پاء‌ جی وولٹ‌ ورک ہی مہیا کردو سرکار۔
 
arifkarim

معطل
نہیں یار۔ محسن حجازی نے تو کہا تھا کہ یہ اوپن سورس کردیا ہے۔ حجازی بھائی کتھے ہو پاء‌ جی وولٹ‌ ورک ہی مہیا کردو سرکار۔

ہا ہا ہا، انہوں نے اور بھی بہت کچھ کہا تھا۔ مرکز فضیلت کی سائٹ پر تو کہیں بھی سورس کوڈ نہیں: http://www.nlauit.gov.pk/downloads.htm

اور اگر یہ مل بھی جائے تو اسکی مدد سے کوئی خوبصورت نستعلیق فانٹ بن بھی نہیں سکتا، کیونکہ اس میں متعدد حروف اور ان کے نقطوں کے مسائل ہیں!!!
 
عارف کریم

بڑی مہربانی آپ کی جو ایک ہی گھٹلی میں باندکر آپ نے تمام خطوط دے دئیے۔ جزاک اللہ خیر

دوست آپ کا بھی شکریہ!
وولٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
 
arifkarim

معطل
عارف کریم

بڑی مہربانی آپ کی جو ایک ہی گھٹلی میں باندکر آپ نے تمام خطوط دے دئیے۔ جزاک اللہ خیر

دوست آپ کا بھی شکریہ!
وولٹ ورک کیا ہوتا ہے؟

مہربانی تو آپ کی ہے جو مدینۃ المنورہ میں واقع قرآن کمپلکس سے رابطہ میں ہیں۔ اگر آپ انکو ایک انتہائی خوبصورت اوپن ٹائپ نستعلیق فانٹ بنانے کیلئے قائل کر لیں ، تو کیا بات ہے۔ ۔ ۔ بد نصیبی تو پھر بھی ہم پاکستانیوں کی جھولی میں ہی آئی جو ابھی تک ایک قابل استعمال نستعلیق فانٹ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے :(
 
وولٹ ورک: جب کسی بھی اوپن ٹائپ فانٹ کو وولٹ نامی پروگرام میں بنایا جاتا ہے تو اسکے دو ورژنز بنتے ہیں۔ ایک وولٹ ورک جس میں اس فانٹ‌ کی تمام انفارمیشن ہوتی ہے مثلا اسکی اشکال، جڑاو کا طریقہ وغیرہ۔ اور دوسری شپ ورژن جو صرف ڈسٹریبیوشن کیلئے ہوتی ہے اور میں فانٹ کی اندرونی ساخت ظاہر نہیں ہوتی۔
 
اللہ کرے کہ میں انھیں قائل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں۔
قرآن کمپلیکس والے‌قرآنی فونٹ بنا رہے ہیں جو ان شاء اللہ زبردست ہوگا۔

معلومات مہیا کرنے کا شکریہ
خدا خوش رکھے
دعا کی بھی درخواست ہے سب سے
 
arifkarim

معطل
اللہ کرے کہ میں انھیں قائل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں۔
قرآن کمپلیکس والے‌قرآنی فونٹ بنا رہے ہیں جو ان شاء اللہ زبردست ہوگا۔

معلومات مہیا کرنے کا شکریہ
خدا خوش رکھے
دعا کی بھی درخواست ہے سب سے

ہم آپ کیلئے دعا گو ہیں۔ ویسے اوپن ٹائپ قرآنی فانٹس تو اب پاکستان میں بھی بن رہے ہیں، مگر چونکہ یونیکوڈ والوں نے برصغیری قرآنی علامات اپنے عربی چارٹ میں ڈیفائن نہیں کی، اس لئے علامات کا مسئلہ رہتا ہے
 
ہم آپ کیلئے دعا گو ہیں۔ ویسے اوپن ٹائپ قرآنی فانٹس تو اب پاکستان میں بھی بن رہے ہیں، مگر چونکہ یونیکوڈ والوں نے برصغیری قرآنی علامات اپنے عربی چارٹ میں ڈیفائن نہیں کی، اس لئے علامات کا مسئلہ رہتا ہے

بڑی مہربانی۔
فانٹس تو بن رہے ہیں بنتے رہیں گے۔ لیکن معیاری فانٹ کا بہر حال انتظار ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
ہا ہا ہا، انہوں نے اور بھی بہت کچھ کہا تھا۔ مرکز فضیلت کی سائٹ پر تو کہیں بھی سورس کوڈ نہیں: http://www.nlauit.gov.pk/downloads.htm

اور اگر یہ مل بھی جائے تو اسکی مدد سے کوئی خوبصورت نستعلیق فانٹ بن بھی نہیں سکتا، کیونکہ اس میں متعدد حروف اور ان کے نقطوں کے مسائل ہیں!!!

شاید آپ کے علم میں نہیں کہ میں مرکز فضیلت بہت پہلے چھوڑ چکا ہوں اور ان کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں۔ پاک نستعلیق کام بی ٹا ورژن سے بوجوہ آگے نہ بڑھ سکا جن کا اظہار میں ضروری نہیں سمجھتا جو لوگ مجھ سے کافی عرصے سے رابطے میں ہیں انہیں احوال معلوم ہیں مختصر یہ کہ مشینی ترجمہ کاری کی جانب دھکیل دیا گیا اور فونٹ اور نستعلیق کی منطق و اوپن ٹائپ پر جتنی گہری نظر یہ خاکسار رکھتا تھا وہ مزید بہتری میں کام نہ آ سکی اور بد قسمتی سے اس میدان میں اس قدر تجربہ رکھنے والا انہیں ملا نہیں جو اوپن ٹائپ کی باریکیوں کو بھی جانتا اور نستعلیق کے قواعد بھی ازبر ہوتے۔ مجھے تو خیر کافی مغز ماری کے بعد خاصی مہارت حاصل ہو چلی تھی اور جناب ظہور سولنگی کو ساتھ ملا کر ہم نے پاک نستعلیق کو بالکل نئے سرے سے نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ بنایا اور کام شروع بھی کر دیا لیکن چند ہی ہفتوں بعد ظہور صاحب کو کسی اور کام پر لگا دیا گیا اور مجھے کہیں اور سو یہ منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔
 
الف عین

لائبریرین
بھائ جب تخلیق کرنے والا ہی اجازت دے دے تو پھر غلط حرکت کیوں کی جائے کہ اس کی ریورس انجیبئرنگ کریں۔
 
دوست

محفلین
قرآن کمپلیکس والوں کے لیے چاہیے تھا۔ اگر وہ اس کی بنیاد پر فونٹ کو بہتر بنا سکیں۔
 
arifkarim

معطل
قرآن کمپلیکس والوں کے لیے چاہیے تھا۔ اگر وہ اس کی بنیاد پر فونٹ کو بہتر بنا سکیں۔

شاکر بھائی، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس فانٹ مین متعدد حروف اور انکے نقاط کی غلطیاں ہیں۔ اور اس میں نستعلیق کی اشکال بھی بہت کم ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ایک نیا نستعلیق فانٹ گراؤنڈز اپ بنایا جائے۔ ۔ ۔ ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، نیا فونٹ بنایا گیا تو خامیوں کے بغیر تو وہ بھی نہیں ہوگا۔ اور اگر پاک نستعلیق میں نقطہ پلیسمنٹ کی کوئی غلطیاں ہیں تو انہیں دور کرنا بھی ممکن ہونا چاہیے۔ ویسے ہم لوگ تو یوں باتیں کر رہے ہیں جیسے پاک نستعلیق کا سورس ہمیں مل ہی گیا ہو۔ :confused:
 
Top