نستعلیقی متن رینڈرنگ اور براوزر لے آوٹ انجن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف نظامی

لائبریرین
نستعلیق فانٹ میں لکھے ہوے متن میں ایک مسلہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ نچلی لائن کا متن کہیں کہیں اوپر والی لائن سے مل رہا ہوتا ہے۔
کیا اس کی یہ وجہ ہوسکتی ہے کہ لے آوٹ انجن میں لائن کی اونچائی lineheight کو صحیح کلکولیٹ نہیں کیا جارہا ہوتا ۔
یا بین السطور فاصلے کا کوئی مسلہ ہے؟
آپ کیا کہتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل

بھائی آپ تو جانتے ہی ہیں کہ نستعلیق ایک بیضوی یعنی ترچھا خط ہے۔ آپ حرف سے حرف ملاتے جائیں اور خط ترچھی سمت میں اوپر کی طرف پرواز کرنے لگے گا۔ اس میں نہ تو فانٹ کا قصور ہے اور نہ ہی لے آؤٹ انجن کا۔ ۔۔۔یہی وجہ ہے کہ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات میں ''ک'' کی اشکا ل کی اونچائی پر بہت محنت کی گئی ہے، تاکہ ایک لمبا ترسیمہ ڈالنے پر متن کھسک کر اوپر کی لائن سے نہ جا ملے۔ ذیل کے اسنیپ میں نستعلیقی خط کی بیضوی ترتیب پر ایک مثال:
b031.gif

دونوں الفاظ؛ کمیونی کیشن اور کمیونیکیشن درست ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ آخری والے میں حروف جوڑ کر لکھے گئے ہیں، جسکی وجہ سے متن اوپر والی لائن پر سیر کر رہا ہے :mrgreen:
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سنا ہے کہ لنیکس پر فائرفاکس 3 پر یہ صحیح رینڈر ہوتا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو پھر فائرفاکس کے ونڈوز میں کیریکٹر شیپنگ انجن میں کوئی مسئلہ ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
القلم پر بھی کچھ عبارتوں میں یہ مسئلہ درپیش تھا ص یہ سکرین شارٹ دیکھیے:

01292009185853gw7.png

میں نے اس عبارت پر غور کیا اور کچھ سوچ کر اس تمام عبارت سے وقفہ کی علامت ﴿۔﴾ کو نکال دیا ایسا کرنے کے بعد چیک کیا تو حیرت انگیز طور پر یہ مسئلہ ٹھیک ہو چکا تھا ۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے کی بورڈ میں وقفہ کے لیے ﴿۔﴾ جو علامت استعمال کی گئی ہے وہ شاید انگریزی میں استعمال ہونے والی ڈیش (-) کی علامت ہے اور شاید اسی کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے اگر علوی صاحب اس معاملہ کو چیک کریں تو عین ممکن ہے کہ فائر فاکس پر بھی علوی نستعلیق درست طور پر رینڈر ہو سکے۔ یہ تصویر بھی ملاحطہ ہو جس میں سے علامت وقفہ ﴿۔﴾ کو ختم کر دیا گیا ہے:
01292009191358pm4.png
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے پاس اس صفحہ کے فائر فاکس میں یہ نتائج رہے

01292009183004fh3.png
یہاں تو ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
شاکر القادری صاحب سکرین ریزیولوشن کیا ہے؟
ابھی میں نے سکرین ریزلوشن 800 بائی 600 کی ہے تو یہ مسلہ حل ہوگیا ہے جبکہ ریزیولوشن:1024x768 ہو تو یہ مسلہ ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں نے سنا ہے کہ لنیکس پر فائرفاکس 3 پر یہ صحیح رینڈر ہوتا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو پھر فائرفاکس کے ونڈوز میں کیریکٹر شیپنگ انجن میں کوئی مسئلہ ہے۔

نبیل بھائی ، میں پہلے ہی علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کی فائر فاکس پر کار کردگی سے پریشان ہوں۔ کئی ماہ قبل ایک بگ بھی بگزیلا پر فائل کیا تھا:
https://bugzilla.mozilla.org/show_bug.cgi?id=468200
لیکن اسکا کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے وہ فائر فاکس ڈویلپرز۔ اصل میں چکر یہ ہے کہ گیکو رینڈرنگ انجن میں فائر فاکس 3 کے بعد تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یعنی پہلے یہ انجن لائن وائز رینڈرنگ کرتا تھا، مگر اب لفظ وائز کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علوی اور جمیل میں اسپیس انٹرنیٹ اکسپلورر پر درست رینڈر ہوتی ہے ، جبکہ فائر فاکس لفظی رینڈرنگ کے باعث اسے اگنور کر دیتا ہے۔ یہ بات نوٹ کرنے کے لائق ہے کہ فائر فاکس 2 میں دونوں فانٹ انٹرنیٹ اکسپلورر 7 کی طرح ہی رینڈر ہوتے ہیں۔:doh:

ذیل میں ونڈوز وسٹا اور جمیل نوری نستعلیق کی رینڈرنگ فائر فاکس 3 پر:
b090.gif
 
arifkarim

معطل
یہاں تو ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
شاکر القادری صاحب سکرین ریزیولوشن کیا ہے؟
ابھی میں نے سکرین ریزلوشن 800 بائی 600 کی ہے تو یہ مسلہ حل ہوگیا ہے جبکہ ریزیولوشن:1024x768 ہو تو یہ مسلہ ہوتا ہے۔

نظامی: مسئلہ ریزولشن میں نہیں ،ونڈو سائز میں ہے۔ آپ فائر فاکس کی ونڈو کو کھینچ کر بڑا چھوٹا کرکے دیکھیں۔ یہ مسئلہ ایک خاص ونڈو سائز پر ختم ہو جائے گا!:eek:
 
الف نظامی

لائبریرین
نظامی: مسئلہ ریزولشن میں نہیں ،ونڈو سائز میں ہے۔ آپ فائر فاکس کی ونڈو کو کھینچ کر بڑا چھوٹا کرکے دیکھیں۔ یہ مسئلہ ایک خاص ونڈو سائز پر ختم ہو جائے گا!:eek:

عارف کریم بہرحال یہ حل اتنا متاثر کن نہیں۔آپ ہائی ریزلوشن پر بھی اس صفحہ کو دیکھیں کیا نتائج ملتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل بھائی ، میں پہلے ہی علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کی فائر فاکس پر کار کردگی سے پریشان ہوں۔ کئی ماہ قبل ایک بگ بھی بگزیلا پر فائل کیا تھا:
https://bugzilla.mozilla.org/show_bug.cgi?id=468200
لیکن اسکا کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے وہ فائر فاکس ڈویلپرز۔ اصل میں چکر یہ ہے کہ گیکو رینڈرنگ انجن میں فائر فاکس 3 کے بعد تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یعنی پہلے یہ انجن لائن وائز رینڈرنگ کرتا تھا، مگر اب لفظ وائز کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علوی اور جمیل میں اسپیس انٹرنیٹ اکسپلورر پر درست رینڈر ہوتی ہے ، جبکہ فائر فاکس لفظی رینڈرنگ کے باعث اسے اگنور کر دیتا ہے۔ یہ بات نوٹ کرنے کے لائق ہے کہ فائر فاکس 2 میں دونوں فانٹ انٹرنیٹ اکسپلورر 7 کی طرح ہی رینڈر ہوتے ہیں۔:doh:

ذیل میں ونڈوز وسٹا اور جمیل نوری نستعلیق کی رینڈرنگ فائر فاکس 3 پر:
b090.gif
اس بلاگ میں علوی لاہوری نستعلیق مستعمل ہے جمیل نوری نستعلیق کہاں سے ٹپک پڑا؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top