انپیج میں کشیدہ ممکن ہے؟؟؟؟ لیکن پہلے یہ بات کہ کشش کیا تطویل کو کہا جا رہا ہے؟؟؟ جہاں تک میرا خیال ہے، اسی کو کشیدہ کہتے ہیں۔ کشیدہ کی ایک صورت بغیر شوشے کے سین اور شین بھی ہیں۔ یہ سب صفحہ ساز میں تو شاید ممکن ہے (دروغ بر گردن رحمت یوسف زئی صاحب)۔ ان پیج کبھی استعمال نہیں کیا میں نے۔
کیا ان۔پیج دو اعشاریہ نو میں بھی یہ سہولت موجود ہے؟ اور یہ کشید کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟سلام: جناب میر عماد کے فونٹس میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے۔ لیکن اُن کو استعمال کرنے کے لیے میر عماد کا چلنا ضروری ہے۔
اگر آپ پاک نستعلیق کےگلفس دیکھیں تو اس میں بھی کشیدہ گلفس ملیں گے،لیکن ان پر کام نہیں کیا گیا۔
ان پیج 3.0 میں کشیدہ الفاظ لگچر کی صورت میں موجود ہیں۔
الف نظامی صاحب، اس کے متعلق بہتر تو آپ کو محسن حجازی صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔کیا آپ نے میر عماد کے نستعلیق فونٹ کا وولٹ دیکھا ہے؟مجھے میر عماد کے نستعلیق فونٹ سے تھوڑی سی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جب آپ میر عماد سے کسی لفظ پرalt+spacebar پریس کرتے ہیں تو میر عماد اُس لفظ کے آگے ایک خاص گلفس ڈال دیتا ہے۔ جب کہ وولٹ میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ جب ایک لفظ کے آگے وہ خاص گلف آئے تو وولٹ کشیدہ گلفس کو استعمال کر لیتا ہے۔ آپ کو وولٹ ہی میں سب کچھ کرنا ہوتا ہے۔ ایک دو دنوں میں میر عماد کا نستعلیق فونٹ آپڈیٹ کروں گیا جس میں میر عماد کے بغیر ہی کسی لفظ کو کشیدہ کر سکتے ہیں۔شکریہ عارف کریم اور جواد ، ذرا تکنیکی حوالے سے بتائیں کہ کیسے ممکن ہے؟
ان پیج 2.93 میں کشیدہ کی سہولت نہیں ہے۔ معلوم نہیں 3.0 میں یہ کیسے استعمال ہوتا ہے۔شاید کسی لفظ کو مارک کر کے کوئی اپشن استعمال کرنا ہوتا ہے، جس سے کشیدہ کا گلفس استعال ہو جائے۔کیا ان۔پیج دو اعشاریہ نو میں بھی یہ سہولت موجود ہے؟ اور یہ کشید کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟
بہت خوب! یہ خبر کہاں سے ملی۔اب نفیس نستعلیق کے نئے ورژن میں کشش والے گلفس موجود ہیں۔ یہ فانٹ ابھی رلیز نہیں ہوا ہے۔
الف نظامی صاحب، اس کے متعلق بہتر تو آپ کو محسن حجازی صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔کیا آپ نے میر عماد کے نستعلیق فونٹ کا وولٹ دیکھا ہے؟مجھے میر عماد کے نستعلیق فونٹ سے تھوڑی سی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جب آپ میر عماد سے کسی لفظ پرalt+spacebar پریس کرتے ہیں تو میر عماد اُس لفظ کے آگے ایک خاص گلفس ڈال دیتا ہے۔ جب کہ وولٹ میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ جب ایک لفظ کے آگے وہ خاص گلف آئے تو وولٹ کشیدہ گلفس کو استعمال کر لیتا ہے۔ آپ کو وولٹ ہی میں سب کچھ کرنا ہوتا ہے۔ ایک دو دنوں میں میر عماد کا نستعلیق فونٹ آپڈیٹ کروں گیا جس میں میر عماد کے بغیر ہی کسی لفظ کو کشیدہ کر سکتے ہیں۔
سلام شاکر صاحب ، شکریہ ۔ میں اس میر عماد کے نستعلیق فونٹ میں ایک اور فیچر شامل کرنا چاہتا ہوں۔ میر عماد کے بغیر ہی آپ کسی لفظ کو کشیدہ کر سکیں گے۔ لیکن اس کے لیے مجھے اردو کی بوڑد میں پہلے سے موجود کوئی لفظ چاہیے، جو تقریباً کسی استعمال میں نہ ہو۔اس کو میں لفظ کشیدہ کرنے کے لیے استعال کر سکوں۔ مجھے unicode 600 Arabic Number Sign نظر آیا۔
اگر میں فونٹ میں اس لفظ کو کشیدہ کے لیے تبدیل کر دوں تو جب بھی کسی لفظ پر آپ یہ لفظ دباہیں گے تو لفظ کشیدہ ہو جائے گا۔لیکن یہ لفظ مقتدرہ کی بوڑد میں شامل نہیں۔ کیا آپ کوئی لفظ تجویز کرہیں گے،جو تمام کی بوڑذ میں بھی شامل ہو، لیکن اس کا استعمال تقریباً نہ ہو۔پہلے سے موجود لفظ کے لیے میں اس لیے کہ رہا ہوں، تا کہ ہر کوئی اپنے کی بورڈ سے لفظ کشیدہ کر سکے۔ بجائے اس کے کہ وہ اپنے کی بورڈ میں نیا لفظ شامل کریں۔
ایک اور بات ، میں میر عماد کے نستعلیق فونٹ کا نام تبدیل کرنا چاہتا ہوں، کیا آپ کوئی نام تجویز کرتے ہیں؟ میں عمادنستعلیق UmadNastaliq تجویز کرتا ہوں، آپ کیا کہتے ہیں؟
جواد
کشش کے لیے یونی کوڈ میں ایک حرف ہونا چاہیے۔
سلام: الف نظامی صاحب، کشیدہ کے لیے U+0640 موجود ہے۔ اور نسخ فونٹس میں استعمال بھی ہوتا ہے۔ اس سائٹ www.al-islam.org/quran سے اگر آپ ٹیکسٹ کو کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں پسٹ کریں، اور پھر عماد نستعلیق کا فونٹ استعمال کریں تو الفاظ کشیدہ ہو جائیں گے۔
لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ یونی کوڈ U+0640، صرف صوتی اور مقتدرا کی بورڈز میں شامل ہے۔ جب کہ میں او ربہت سے لوگ فونٹک کی بورڈ استعمال کرتے ہیں، جس میں یہ لفظ شامل نہیں ہے۔ اور اس لیے وہ کشیدہ کا استعمال بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ میں تو اپنے کی بورڈ میں اس ویلیو کو شامل کرسکتا ہوں، لیکن زیادہ تر لوگ تو یہ کام نہیں کر سکیں گے۔