نستعلیق اور اردو

آج کل ہر کوئی ویب کے لیے ایک اچھے نستعلیق فونٹ کی تلاش میں ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ نستعلق کی اردو کے حوالے سے تاریخ بیان کی جائے کہ کیسے اس رسم الخط کو اپنایاگیا۔
ڈاکٹر سلیم اختر اردو کی مختصر ترین تاریخ میں لکھتے ہیں۔

ابتدا میں اردو خط نسخ میں لکھی جاتی تھی اور یہ سلسلہ شاہ جہان کے وقت تک جاری رہا مگر شاہ جہان کی فنکارانہ اپج اور نفاست پسندی نے یہاں بھی رنگ دکھایا اور اس نے نسخ کی جگہ نستعلیق کو رواج دیا جو آج تک مقبول ہے بلکہ فورٹ ولیم کالج کے لیے انگریزوں نے چھاپہ خانہ قائم کیا تو اس کا ٹائپ بھی خط نستعلیق میں تھا۔ واضح رہے کہ نستعلیق حروف کا ٹائپ ولکنز 1678ء میں ایجاد کر چکاتھا۔ عوام کی اکثریت اس حقیقت سے بے خبر ہے کہ اس عہد کا ٹائپ آج کی طرح نسخ نہ تھا اور الفاظ کی نشست اور دائرے وغیرہ خوبصورت ہوتے تھے یہ تو کہیں بہت بعد میں‌ارزانی کی وجہ سے لیتھو طباعت مروج ہوئی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وہاب۔ میری دانست میں یہ موضوع ٹائپوگرافی کی فورم میں زیادہ فٹ بیٹھتا ہے اسی لیے میں اسے یہاں منتقل کر رہا ہوں۔
 
جیسبادی

محفلین
مجھے شبہ ہے کہ نستعلیق شاید ویب کیلئے موزوں نہ ہو سکے۔ نسخ زیادہ logical ہے، یعنی اس کے قاعدہ آسان ہے۔ کسی کو لکھنا سکھانا ہو، تو نسخ آسانی سے سکھایا جا سکتا ہے۔ افقی سمت میں لکھا جاتا ہے۔ نستعلیق آج تک مجھے خود صحیح طرح لکھنا نہیں آیا۔ اپنی مرضی سے افقی، عمودی، جس سمت میں جی کرتا ہے، چلا جاتا ہے۔ نستعلیق خطاطی کیلئے ٹھیک ہے، دستاویزات وغیرہ کیلئے، ویب پر نستعلیق کا کامیاب ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ ویب کیلئے "نفیس ویب نسخ" ہی معیار ہو گا۔

[اس موضوع پر میں اپنی رائے کسی وقت بھی بدلنے کا مجاز ہوں، بغیر پیشگی اطلاع کے۔]
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:

لگتا ہے آپ محسن حجازی کو اس کا اپوزٹ پروو کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
 
دوست

محفلین
میرے ذہن میں‌کافی دنوں‌سے ایک خیال کلبلا رہا ہے۔ اپنے اعجاز اختر صاحب بات کیا کرتے ہیں‌نسک کی جو نسخ‌کی طرح‌مگر اصل میں‌نستعلیق فونٹ‌ہوگا(شاید ہے)۔
کبھی پین سے نستعلیق میں‌لکھیے۔ اس عمل کو ذہن میں‌لائیے۔ ٹکا لگا پین نہیں‌عام پین۔ ہم لکھتے نستعلیق ہیں‌مگر ہوتا نسخ‌ہے یعنی اس میں‌وہ گولائیاں اور نستعلیق والی باریکیاں‌موٹائیاں‌ نہیں بنتیں۔ کیا خیال ہے کوئی ایسا فونٹ ٹھیک نہیں‌رہے گا ویب خاص‌طور پر بلاگز کے لیے؟؟؟
جیسے جیسے سائز بڑا ہوتا جائے تو اس میں‌نستعلیق کی خوبیاں‌بھی واضع ہوتی جایا کریں‌گی۔
عام نستعلیق بھی چلنا چاہیے تصویری شکل میں‌بھی چلتا ہے نا۔ ایسے بھی چلے گا۔ذرا مواد کم ہوجائے گا خیر ہے اس کی۔
 
جواب

دراصل جناب نستعلق کا اردو زبان کی روایت سے گہرا تعلق رہا ہے۔اور روایت کو بدلنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہاں اچھی روایت وہی ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر اجتہادی سوچ پیدا کرتے ہوئے تبدیلی سے ہمکنار ہو۔ ویب کے لیے ایسے فونٹ کا انتخاب میرے خیال میں‌ اچھا قدم ہوگا جو کہ نستعلیق اور نسخ کا ملاپ ہو۔ لیکن نستعلق پرکام کرنے والوں کو بھی اپنا کام جاری رکھنا چاہیئے۔ اس لیے کہ اردو کمپوزنگ میں شاید کوئی بھی نسخ یا اس سے ملتے جلتے فونٹ پر سمجھوتہ کر سکے۔ اس کے لیے تو اپنا نستعلیق ہی بہترین ہے۔
 
اکبر سجاد

محفلین
اچھی بحث ہے، میری رائے میں اردو اور نستعلیق لازم و ملزوم ہیں، طباعتی مواد میں آج تک کوئی اردو اخبار نسخ میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا۔ پاکستان کی ایک سابقہ حکومت نے نسخ کی ترویج اور نسخ میں کتابیں شائع کرنے کے احکامات بھی صادر کیے تھے لیکن سب سے سود۔ کیونکہ عوام الناس کی طرف سے جب اردو کی بات ہوتی ہے صرف اور صرف نستعلیق طرز تحریر ہی کو اردو سمجھا جاتا ہے۔

یہ الگ بات کی کمپیوٹر اردو نستعلیق کے حوالے سے ابھی زمانہ طفلی سے گزر رہا ہے۔ پھر بھی ہر ایک طلب نستعلیق ہی ہے۔ ہر ایک یہی سوال کرتا نظر آتا ہے کہ کمپیوٹر پر ابھی تک نستعلیق کیوں نہیں ہے۔ اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ نستعلیق کی اردو کی شان اور اس کا ماضی، حال اور مستقبل ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک چھوٹی سی معلومات اور استفسار۔
نستعلیق خط خود بھی دو خطوط کا مرکّب ہے میرے علم کے مطابق۔ نسخ تو تھا ہی، ایران میں ایک رسم الخط تالیق نام کا تھا۔ ان دونوں کے میل سے نستعلیق وجود میں آیا۔ سوال یہ ہے کہ میری نظر سے تالیق کے نمونے نہیں گزرے۔ کیا کسی کو اس کا علم ہے؟
اور اس لحاظ سےمیری ٹکسال میں ڈھلا لفظ نسق کچھ حد تک غلط ہی ہے، لیکن کیوں کہ اب تالیق کو سب بھول چکے ہیں۔ اس لئے نسخ اور نستعلیق مے مرکب کو میں نے یہ نام دیا ہے۔ اس خط یا فانٹ کو میرے جریدے کے تازہ شمارے میں رو بعمل دیکھیں، ایک اور جگہ ربط دے رہا ہوں اور فانٹ بھی یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اچھی بحث ہے، میری رائے میں اردو اور نستعلیق لازم و ملزوم ہیں، طباعتی مواد میں آج تک کوئی اردو اخبار نسخ میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا۔ پاکستان کی ایک سابقہ حکومت نے نسخ کی ترویج اور نسخ میں کتابیں شائع کرنے کے احکامات بھی صادر کیے تھے لیکن سب سے سود۔ کیونکہ عوام الناس کی طرف سے جب اردو کی بات ہوتی ہے صرف اور صرف نستعلیق طرز تحریر ہی کو اردو سمجھا جاتا ہے۔

یہ الگ بات کی کمپیوٹر اردو نستعلیق کے حوالے سے ابھی زمانہ طفلی سے گزر رہا ہے۔ پھر بھی ہر ایک طلب نستعلیق ہی ہے۔ ہر ایک یہی سوال کرتا نظر آتا ہے کہ کمپیوٹر پر ابھی تک نستعلیق کیوں نہیں ہے۔ اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ نستعلیق کی اردو کی شان اور اس کا ماضی، حال اور مستقبل ہے۔

بس آنے والا ہے۔۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
علوی نستعلیق ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔ اور دیر کا مطلب ہے کہ اس پر کام ہورہا ہے اور اچھی کوالٹی میں سامنے آئے گا۔ اس لیے انتظار کیجیے۔
 
علوی امجد

محفلین
ان دنوں کچھ ٹریننگ اور ورکشاپس کی وجہ سے مصروفیات کی زیادتی ھے اور کچھ اس فانٹ میں سامنے والے ایک چھوٹے سے مسئلے کی وجہ بھی ھے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس کو ٹھیک کرکے علوی نستعلیق کو منظر عام پر لانے کا ارادہ ھے۔
 
الف عین

لائبریرین
پچھلے ہفتے وائس آف امریکہ واشنگٹن سے زیف سید کا فون آیا تھا . وہ علوی نستعلیق کا انتظار کر رہے ہیں کہ وائس آف امریکہ کی اردو ویب سائٹ کو نستعلیق بنا سکیں اس امید پر کہ ویب پر یہ تیز رفتار ثابت ہو گا. ذرا جلدی کریں بھائی. ’سمت‘ بھی اسی فانٹ میں کرنے کا ارادہ ہے میرا.
 
الف عین

لائبریرین
مزید...
اردو کے رسم الخط کی تبدیلی کی جو آوازیں اٹھتی ہیں اور رومن یا دیو ناگری رسم الخط اپنانے کی بات ہوتی ہے تو ہم اردو والے اس پر اعتراضات کرتے یہیں. اور بجا کرتے ہیں. لیکن نسخ کو اپنانے میں بھی بات وہی ہو جاتی ہے کہ پھر آپ اردو کے لئے عربی رسم الخط یعنی نسخ اختیار کرنا چاہ رہے ہیں کہ اردو کا رسم الخط محض اور محض نستعلیق ہے. اسی لیے بہت سے لوگ نسخ میں اردو کو اردو مانتے ہی نہیں. اسی وجہ سے میں بھی نستعلیق کو پروموٹ کرتا رہا ہوں اور ’سمت‘ میں شروع سے پاک نستعلیق استعمال کرتا رہا ہوں جب سے یہ آیا ہے.. اس سے پہلے بھی میں نے اپنا فانٹ اردو نقش اور اس سے پہلے فارسی سمپل بولڈ استعمال کیا تھا اور بلاگسپاٹ پر جو شروع کے تین شمارے تھے تو نفیس نستعلیق میں رکھا تھا. ڈفالٹ فانٹ اس کا کبھی نسخ نہیں رکھا.
 
Top