! نستعلیق لگیچرز کی کرننگ پر تحقیق !

arifkarim

معطل
اوپن ٹائپ نستعلیق، لگیچر بیسڈ فانٹس کی ریلیز کے بعد بہت سے شائقین اردو ایم ایس ورڈ وغیرہ پر منتقل ہو گئے ہیں۔ جہاں اس نئے اسٹینڈرڈ نے بہتر ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی راہیں ہموار کی ہیں ،وہیں ایک بہت بڑا مسئلہ یعنی ترسیموں کے درمیان’’ آٹو کرننگ‘‘ کا بھی کھڑا کر دیا ہے۔ میری تحقیق کے مطابق انپیج والوں نے نوری نستعلیق لگیچرز کی کرننگ اپنے پروگرام کے اندر "بلٹ ان" سیٹ کی ہے، مثال:

b185.gif
یہاں ڈیفالٹ عمودی سائڈ بیرنگز کے علاوہ ’’خفیہ‘‘ کرننگ لائنز کا استعمال لگتا ہے، جو ہر دو لگیچرز کے درمیان ایک خاص زاویے کیساتھ فاصلہ سیٹ کرتا ہے۔ بعض اوقات یہ کرننگ لائنز بہت اچھا رزلٹ دیتی ہیں۔ البتہ کبھی کبھار غیر معمولی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔
گو کہ یہ آٹو کرننگ سو فیصد بہترین نہ سہی لیکن بہر حال نہ ہونے سے بہت بہتر ہے۔ یہی متن اگر جمیل نور ی نستعلیق میں ورڈ میں لکھا جائےتو ایسےنظر آتا ہے:

b187.gif
اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں’’ کرننگ لائنز ‘‘کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صرف ڈیفالٹ عمودی سائڈ بیرنگز کی بنیاد پر لگیچرز ظاہر ہو رہے ہیں:(۔ بالفرض اگر وولٹ میں ان تمام لگیچرز کے کرننگ پئیرز بنا بھی لئے گئےتو فانٹ کی رفتار نفیس نستعلیق کی طرح بہت سست ہونے کا امکان ہے۔

نستعلیقی خط تقاضا کرتا ہے کہ اسکے لگیچرز کے مابین صفر اسپیس ہو،نیز ہر لگیچر کا دوسرے پر حتی الامکان overlap ہونا بھی ضروری ہے تا تحریر میں روانی پیدا ہو سکے۔ فی الوقت کوئی بھی اوپن ٹائپ ڈی ٹی پی سافٹوئیر، لگیچرز کے مابین آٹو کرننگ کا فیوچر فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ یہ فیلڈ اردو نستعلیق ٹائپوگرافی کے شہسواروں کیلئےراہ تک رہی ہے۔ اے کاش کوئی اس پر بھی توجہ دے۔۔۔۔:rolleyes:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر کوئی ایسا حل نکالا گیا جو اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ میں شامل نہ ہو تو یہ صرف اسی سوفٹویر میں کام کر سکے گا جس میں یہ حل شامل کیا گیا ہو۔ اس لیے ایک ضروری کام تو یہ ہوگا کہ اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کے ذمہ دار افراد سے رابطہ قائم کرکے ان سے عرض کیا جائے کہ جناب کچھ اس بارے میں بھی توجہ فرمائیں۔ محسن حجازی نے کئی مرتبہ مائیکروسوفٹ کے پال نیلسن کا ذکر کیا ہے۔ ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن سورس فونٹ رینڈرنگ انجن اور راسٹرائزر فری ٹائپ اور کائرو پراجیکٹ وغیرہ سے بھی اس سلسلے میں بات کی جانی چاہیے۔

جب تک اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ میں نستعلیق کی اچھی کرننگ کی سپورٹ دستیاب نہیں ہو جاتی، اس وقت تک کسی دوسرے حل کی جانب بھی غور و فکر کی جانی چاہیے۔ اگر یہ معلوم ہو جائے کہ دو الفاظ کے درمیان مینول کرننگ کرنے کا طریقہ کیا ہے تو اس بارے میں پیشرفت کی جا سکتی ہے۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔ آپنے درست فرمایا کہ اصل مسئلہ اوپن ٹائپ کا نہیں بلکہ اسکے رینڈرنگ انجنز کا ہے۔ مائکروسافٹ کے یونی اسکرائب انجن کےیک دم سست ہوجانے کا تو ہم سب شاہد ہیں۔ نیز اسمیں ایڈوانسڈ ٹائپوگرافک فیوچرز کی اسپورٹ بھی نہیں۔
اڈوبی کے پراڈکٹس میں چونکہ انکا اپنا انٹرنل رینڈرنگ انجن کام کرتا ہے۔ اسلئے امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں ان پر دباؤ ڈال کر ہم آٹو کرننگ کا فیچرایڈ کروانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
فی الوقت ایک مکمل اردو نستعلیق فانٹ اڈوبی کے پراڈکٹس پر چلانا مین ٹارگٹ ہوگا۔;)
مزید:
http://www.myfonts.com/info/opentype-support-in-applications/
 
سید ذیشان

محفلین
اب قدرے بہتر ہے لیکن بہتری کی گنجائش موجود است۔

لیکن کرننگ ٹیبلز کے استعمال سے فانٹ سست رفتار ہو جاتا ہے۔ یعنی کرننگ ایک ایسا پھل ہے جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔
 
Top