ابو ہاشم آپ نمونہ تو فراہم کریں تب معلوم ہوگا کہ کیا امکانات ہیںیہ مکینیکل نستعلیق ہمارا اثاثہ ہے اس کو بھی کمپیوٹر فانٹ کے طور پر محفوظ کرنا چاہیے۔
بلکہ میرا تو خیال یہ ہے کہ یہ فانٹ کمپیوٹر سافٹ ویئروں کے مینیوؤں میں بہت اچھا اور فطری لگے گا
اس بارے بھی کچھ سوچیے
ٹیگ:
arifkarim ، الف عین ، دوست ،@متلاشی، شاکرالقادری
دیکھنا پڑے گا۔ بہت برس پہلے کی بات ہےنمونہ دکھا سکتے ہیں؟
کیا یہ فانٹ کہیں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے؟
یہ فونٹ مونوٹائپ کا تیار کردہ ’مونوفوٹو اردو سیریز ۵۴۹‘ لگ رہا ہے۔ ’دا مونوٹائپ ریکارڈر، ۴۲، نمبر ۲ (بہار ۱۹۶۱)‘ (پیڈیایف) سے ایک سکین ملاحظہ کیجیے:
امیری کی کچھ اشکال اس فونٹ سے ملتی ہیں، لیکن امیری اور اس فونٹ کے مجموعی تاثرات (اور ٹائپوگرافِک colors) میں کافی فرق ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ اس فونٹ سے قریبتر ہے (گو پھر بھی مکمل طور پر اس جیسا نہیں ہے)۔امیری فانٹ بھی اسی قسم کا نہیں؟؟؟
یہ فانٹ اردو کو مکمل سپورٹ نہیں کرتا!مختلف فانٹوں کو چیک کرتے کرتے اس ٹائپ سے ملتا جلتا ایک فانٹ ڈھونڈ نکالا ہے۔ نام ہے اس کا ٹریڈیشنل عریبک Traditional Arabic))۔اس کو اسی متن پر لگایا ہے نتیجہ دیکھیے۔