نستعلیق کا ایک اور نیا انداز!

ذیشان حیدر

محفلین
جی اشی بھائی میں‌نے دوستوں‌سے مشورہ کیا ہے انہوں‌نے پہلی آپشن کو ٹھیک قرار دیا ہے
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
لیکن پہلی ب اور نئے بنائے گئے الفاظ کی دوسری آپشن کو بھی سنبھال کر رکھئیے گا ۔ کبھی کام آجائے گی۔ انشإ اللہ تعالیٰ
 

اشتیاق علی

لائبریرین
چلیں اب عید کے بعد ملاقات ہو گی تو انشا اللہ خوشخبری ضرور سناؤں گا ۔
ہاں ب والی شکل دوبارہ سے بنا کر آج ہی شروع کر دوں گا ۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
جی اشی بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوستوں‌کے مشورہ کے بعد ب کی فائنل شکل یہ والی ہے اللہ کا نام لے کر اسی پر کام کریں۔
finalbay.jpg

جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
 

اشتیاق علی

لائبریرین
س ش ص ض ل ن کی اشکال 75 فیصد بن چکی ہیں۔ اب اگلی باری ی اور ق کی ہے ۔ ذیشان بھائی اب بس یہ ی اور ق کی اشکال فائنل کر دیجئے۔
zeenastaliq.jpg

اب تک تیار فانٹ کا سکرین شارٹ دیکھئے۔
newstylet.jpg
 
میرے خیال میں اشتیاق علی بھائی نقطوں کو پھر بعد میں ٹھیک کریں گے۔ اور اشتیاق بھائی میرے خیال میں ی اور ق کے اشکال صحیح ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جی ہاں اشکال تو ٹھیک ہیں بس ذیشا ن بھائی بھی جلدی سے فائنل کر دیں کیونکہ انہوں نے یہ خطاطی اپنے کاتب استاد سے کروائی ہے ۔ اس لیے ان کی رائے کے بعد ہی ی اور ق کی اشکال پر کام شروع کروں گا ۔ کیونکہ پہلے ہی ب ت ٹ ث ف کی اشکال 100 فیصد مکمل کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی شکل میں تبدیلی کرنی ہے۔ اسی لیے ان کی رائے ہی حتمی ہو گی۔
 

مدرس

محفلین
السلام علیکم جنا ب اشتیاق بھائی
خط قرآنی دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے ۔۔۔لیکن ٹیکسٹ میں‌تھوڑا سا بھورا پن ہے جیسے کہ اسکین کرنے کے بعد رہتا ہے ٹوٹل بلیک نہیں ہے کیا میرا خیال درست ہے یا کو ئی اور وجہ ہے ؟ِ
 

مدرس

محفلین
المصحف کی
بھائی جان ابھی تک مجھے اردو محفل کا صحیح استعمال نہیں‌آیا اس لئے اقتباس پیش کرنے سے معذرت قبول فرمائیں
لیکن ورڈ پر آپ کچھ ٹا ئپ کر کے 70کے سائز میں دیکھیں آپ کو بخوبی اندازہ ہو جا ئیگا کہ دو نوں میں شارپنس ایک جیسی نہیں ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
واقعی آپ نے صحیح کہا کہ : میری طرف تو المصحف فانٹ میں کرننگ کا مسئلہ آ رہا ہے ۔ اور نستعلیق جس پر میں کام کر رہا ہوں اس کی کرننگ ٹھیک ہے ۔ مگر یہ دھاگہ نستعلیق کے بارے میں البتہ المصحف فانٹ کے بنانے والوں سے رابطہ کیجئے۔
سکرین شارٹ دیکھیئے
sampler.jpg
 

arifkarim

معطل
واقعی آپ نے صحیح کہا کہ : میری طرف تو المصحف فانٹ میں کرننگ کا مسئلہ آ رہا ہے ۔ اور نستعلیق جس پر میں کام کر رہا ہوں اس کی کرننگ ٹھیک ہے ۔ مگر یہ دھاگہ نستعلیق کے بارے میں البتہ المصحف فانٹ کے بنانے والوں سے رابطہ کیجئے۔
سکرین شارٹ دیکھیئے
sampler.jpg

شکریہ۔ پر اسے کرننگ نہیں "ہنٹنگ" کہتے ہیں۔ البتہ یہ مسئلہ ہنٹنگ کی وجہ سے بھی نہیں ہے بلکہ المصحف فانٹ کے گلفس کی کم کوالٹی کی وجہ سے ہے۔ :)
 

مدرس

محفلین
اشتیاق بھائی مجھے نوری نستعلیق کشیدہ درکار ہے کہاں سے مل سکیگا اور کیا ’’المصحف ‘‘میں عمدگی کا انتظار کیا جا ئے ؟؟؟
 

مدرس

محفلین
واقعی آپ نے صحیح کہا کہ : میری طرف تو المصحف فانٹ میں کرننگ کا مسئلہ آ رہا ہے ۔ اور نستعلیق جس پر میں کام کر رہا ہوں اس کی کرننگ ٹھیک ہے ۔ مگر یہ دھاگہ نستعلیق کے بارے میں البتہ المصحف فانٹ کے بنانے والوں سے رابطہ کیجئے
میری طرف سے ٓپ ہی پیغام ارسال کردیں :onthephone:
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب اشی بھائی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام ساتھیوں‌کو گذشتہ عید مبارک ۔ میری آج ہی حاضری ہوئی ہے دیر سے آنے کی وجہ سے معذرت دراصل میں شادی میں بھی مصروف تھا اپنے کزنز کی
آپ کا ارسال کردہ پیغام میں نے پڑھ لیا خوشی ہوئی کہ آپ کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ آپ نے پیغام میں‌ی ق کی جو اشکال بھیجی ہیں‌وہ بالکل ٹھیک ہیں‌
zeenastaliq.jpg

لیکن جو آپ نے ب کی شکل بنائی ہے وہ بالکل درست نہیں۔
fnlzn.jpg

میں‌نے سمیع اللہ آفاقی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ کورل میں‌خود سے ب کی شکل بنا کردیں تاکہ میں‌اشی بھائی کو بھیج سکوں۔
آپ ابھی ب کےلئے انتظار کیجئے میں آپ کو ب کی کورل فائل بھیجتا ہوں ۔
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
 
Top