الف عین
لائبریرین
اپنے جریدے سمت کی تخلیہقات کے ایچ ٹی ایم ایل اور ان کو مختتلف براؤزرس میں دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نستعلیق نما نسخ، جسے میں نے "نسق" نا نام دیا ہے، کے درج ذیل فانٹس استعمال کر کے دیکھے ہیں: نستعلیق لائک (گلوبل سائنس والوں کا)، نستعلیق یونیکوڈ (شہزادہ عاشق)، اور اپنے دونوں اردو نسق (نفیس ویب نسخ پر منحصر) اور نسق نگار (اردو نسخ ایشیا ٹائپ پر منحصر)۔ ان میں پتہ چلا کہ بہترین فانٹ نسق نگار ہے۔ اس میں بھی ایک مسئلہ محسوس ہوا تھا، "ہل" کے مرکب کا (کاہل، اہلِ جیسے الفاظ میں ) جس میں الف اور 'ہل' کے درمیان بہت کم وقفہ تھا۔ بہر حال اس کو سدھارنے کی کوشش میں میں نے ایک نیا ہی فانٹ بنا دیا ہے اور اب اسے سمت میں استعمال کروں گا (جب تک کہ پاک نستعلیق فانٹ نہ رلیز ہو جائے)۔ شاکر نے بھی اپنے بلاگ میں اس کا تجربہ کرنا کا سوچا تھا تو میرا مشورہ ہے کہ اب اس 'نگار' فانٹ میں کر کے دیکھیں۔ فانٹ اپ لوڈ کر سکا تو یہاں کر رہا ہوں۔