نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

جزاک اللہ بھائی۔ چیک کر کے ضرور بتائیں۔
آپ کے پہلے سوفٹ وئیر میں مقالے کے دوران کافی کام لیا تھا۔ آپ قریب میسر ہوتے تو کم از کم ایک کپ کافی ضرور خدمت میں پیش کرتا۔ کبھی فیصل آباد تشریف لائیں تو خدمت کا موقع ضرور دیجیے نہایت ممنون ہوں گا۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
آپ کے پہلے سوفٹ وئیر میں مقالے کے دوران کافی کام لیا تھا۔ آپ قریب میسر ہوتے تو کم از کم ایک کپ کافی ضرور خدمت میں پیش کرتا۔ کبھی فیصل آباد تشریف لائیں تو خدمت کا موقع ضرور دیجیے نہایت ممنون ہوں گا۔
بھائی میں وہ نہیں ہوں ۔ رانا صاحب کافی عرصہ سے فورم سے غائب ہیں۔ مجھے یہ چیز کارآمد لگی تو اس میں کچھ مزید سہولت ڈال دی ان شاء اللہ وقت ملا تو اس پر مزید کام کروں گا۔ والسلام
 
سافٹوئیر کے استعمال کا طریقہ کار:

ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کے لئے

1. Select PDF کا بٹن دباکر مطلوبہ پی ڈیف ایف فائل منتخب کرلیں۔
2. جس صفحے کا متن اخذ کرنا مقصود ہو اس کا نمبر ٹیکسٹ باکس میں درج کریں۔
3. Extract Text کا بٹن دبائیں۔ متن پی ڈی ایف کے نیچے والے ٹیکسٹ باکس میں ظاہر ہوجائے گا۔

کنورژن ٹولز کا استعمال
ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورژن کے لئے
1. ان پیج سے متن کاپی کریں
2. Inpage To Unicode کا بٹن دبائیں
3. ایم ایس ورڈ یا کسی بھی جگہ پیسٹ کردیں۔

یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورژن کے لئے
1. ایم ایس ورڈ یا کسی بھی جگہ سے یونی کوڈ متن کاپی کریں
2. Unicode To Inpage کا بٹن دبائیں
3. ان پیج میں جاکر پیسٹ کردیں

چند گزارشات:
1. فی الحال اس میں صرف نوری نستعلیق متن اخذکرنے کی سہولت ہے۔
2. موجود ورژن میں انگریزی الفاظ کو اخذ کرنے کا فیچر فی الوقت آف رکھا گیا ہے۔ آئندہ ورژن میں اسے مزید بہتر بناکر فعال کیا جائے گا۔
3. بعض مخصوص ترسیمے ایسے ہیں جو جس سطر میں آئیں، اس سطر کے الفاظ آگے پیچھے ہوجاتے ہیں۔ اگر تو یہ مسئلہ ایک دو سطور میں ہو تو ٹائپنگ کرکے سطر کو درست کرلیں۔ اگر زیادہ سطور میں یہ مسئلہ آئے تو Repair Text کا چیک باکس ٹک کرکے دوبارہ متن اخذ کرلیں۔ اکثر صورتوں میں اس طرح متن درست ہوجائے گا۔
4۔ پی ڈی ایف فائل دکھانے لئے جو کنٹرول استعمال کیا گیا ہے وہ بیک اینڈپر مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرتا ہے۔ اس لئے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ سیٹنگز ہونی چاہئے کہ وہ پی ڈی ایف فائل کو براوزر کے اندر ہی دکھائے جیسا کہ سب براوزر کرتے ہیں۔ بصورت دیگر آپ کو فائل اس سافٹوئیر میں نظر نہیں آئے گی لیکن اس سے کام نہیں رکے گا۔ بلکہ فائل ڈاونلوڈ ونڈو کھل جائے گی۔ اسے بند کردیں اور ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کا بٹن دبا دیں۔
5۔ فی الوقت ایک وقت میں ایک ہی صفحے کا متن اخذ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اگلے ورژن میں پوری پی ڈی ایف کو ایک ساتھ ہی پراسس کرنے کا فیچر بھی انشاء اللہ شامل کیا جائے گا۔ فی الحال باری باری صفحہ نمبر منتخب کرکے متن اخذ کیا جاسکتا ہے۔
6۔ بعض پی ڈی ایف فائلز ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی انکوڈنگ ان کے رائٹرز نے کافی حد تک تبدیل کردی ہوتی ہے تو ان سے متن اخذ کرنے میں ناکامی ہوسکتی ہے۔

b596.gif
حکیم اللہ بھائی نے پوچھا ہے
"ان پیج سے کورل ڈرا9 میں کس طریقے سے فائل کاپی اور پیسٹ کیاجاتاہے۔"
 

ٹرومین

محفلین
حکیم اللہ بھائی نے پوچھا ہے
"ان پیج سے کورل ڈرا9 میں کس طریقے سے فائل کاپی اور پیسٹ کیاجاتاہے۔"
ان پیج 2.4 یا اس سے پہلے کے ورژن میں ان پیج کے ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کرکے اس ٹیکسٹ باکس کو کاپی اور کارل 9 کا نیو پیج کھول کر اس میں پیسٹ کردیں.

جبکہ نئے (یونی کوڈ سپورٹڈ) ان پیج سے سیو ایز پی ڈی ایف کرکے اس پی ڈی ایف فائل کو کارل میں کھول لیں، لیکن شاید کورل ڈرا کا ورژن 9 اس پی ڈی ایف فائل کو نہ کھول پائے کیوں کہ کارل کا ورژن 9 یونی کوڈ سے پہلے کا ہے.

اگر پی ڈی ایف فائل نہ کھل سکے تو دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان پیج کی فائل کو ایکسپورٹ کرکے اسے EPS فارمیٹ میں سیو کریں اور اس ای پی ایس فائل کو کورل 9 میں کھول لیں.:)

ایک اور طریقہ پوسٹ اسکرپٹ پرنٹر انسٹال کرکے بھی ممکن ہے تاہم اس کی وجہ سے تفصیل کافی طویل ہوجائے گی.:)

بہتر یہ ہے کہ اگر ان پیج 3 یا اس سے اوپر کے ورژن میں کام کر رہے ہیں تو پی ڈی ایف میں فائل سیو کرکے کارل ڈرا کے کسی نئے ورژن میں کھول لیں. :)
 

رانا

محفلین
اگر انتظامیہ درج ذیل لنکس دھاگے کے پہلے مراسلے کے آخر میں موجود لنک سے replace کردے تو بہت سوں کو آسانی ہوجائے گی۔ کیونکہ اکثر ایمیلز آرہی ہوتی ہیں جن میں لنک کی ایکسپائری کا ایشو بیان ہوتا ہے۔ اب درج ذیل لنکس یا تو گٹ ریپازٹری کے ہیں یا پھر ملٹی پیج ورژن کے لئے میر صاحب کی ویبسائٹ کے ہیں اس لئے یہ اب مستقل ہوں گے۔ نئی اپڈیٹس انہی پر (اگر کوئی ہوں گی تو) اپلوڈ ہوا کریں گی۔

سافٹ وئیر کا لنک ( version 1.3)
سورس کوڈ کا لنک (گٹ ریپازیٹری)
ملٹی پیج فیچر (از مائنڈ روسٹر میر)
 

MindRoasterMirs

محفلین
میں اپنے ہی یپغام کو تبدیل بھی نہیں کر سکتا کسی انتظامی پابندی کی وجہ سے اس لیے لنک دوبارہ دے رہا ہوں شاید کسی کو مسئلہ وہ

لنک
 
Top