نشان عبرت: نوازشریف کو سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

جاسم محمد

محفلین
نوازشریف کو سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا
ویب ڈیسک ہفتہ 29 دسمبر 2018

1482681-nawazsharifjailed-1546061024-530-640x480.jpg

نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں فوٹو:فائل

لاہور: نیب ریفرنس میں قید بامشقت کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کی روشنی میں جیل انتظامیہ نے ان کی سزا تجویز کرتے ہوئے صفائی کے کام پر لگادیا ہے۔

3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف سزا کے طور پر سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کریں گے۔ وہ تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
 
جان

ایسا شاید سیڈسٹ لوگوں کی ذہنی تسکین کے لیے کیا گیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایسا شاید سیڈسٹ لوگوں کی ذہنی تسکین کے لیے کیا گیا ہے۔
ایسی سزائیں انہی لوگوں کی انا کی تسکین بنتی ہیں جن کے ’’حکم‘‘ پر سنائی گئی ہیں۔
قائد عمران خان کی قیادت میں ملک کے کرپٹ ترین عناصر کے احتساب کا بالآخر موقع ملا تھا۔ لیکن افسوس اسے بھی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے کٹھ جوڑ نے ایکطرفہ عمل بنا دیا۔ اگر اب کی بار لیگی اور پیپلی قیادت ان کرپشن کیسز میں بری ہو گئی تو یہ قوم رہتی دنیا تک ان دو سیاسی خاندانوں کی غلامی کرے گی۔
 
بھائی میں نے تو کسی کا نام نہیں لیا صرف اپنا مشاہدہ بتایا ہے۔ میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ جہاں تک رہی غلامی کی بات تو میں آپ سے متفق نہیں۔ قوم درحقیقت اسی کی غلام ہوتی ہے جس پر تنقید کی پابندی ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
صفائی ستھرائی تو اچھی بات ہے۔ اس روٹین کے معاملے کو خبر بنانے والے سنگ دل ہیں۔ نواز شریف صاحب کو ایسی خبروں سے سیاسی فائدہ ہی پہنچ سکتا ہے۔ اُن کے پاس کھونے کے لیے اب بچا ہی کیا ہے؟ بہتر ہو گا کہ کمانڈو صاحب بھی اب میدان میں آئیں اور عدالتوں کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کریں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
کمانڈو صاحب بھی اب میدان میں آئیں اور عدالتوں کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کریں۔
بہادر کمانڈو آجکل منشی اسحاق ڈالر جیسی کسی 'مہلک 'بیماری کے سبب عدالت سے اسٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں۔
بہرحال مجھے نواز شریف کو جھاڑو پکڑانے پر سخت اعتراض ہے۔ وہ جیسے بھی ہیں ملک کے تین بار وزیر اعظم رہے ہیں اور پرچیاں با آسانی پڑھ سکتے ہیں۔ اور آگے قیدیوں کو بھی پڑھا سکتے ہیں۔ ان کو واپس قلم دوات والے کام پر لگانا چاہئے۔
 
جو مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں، وہ بزدل ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں چاہے مشرف ہوں یا اسحاق ڈار ہوں۔ شکر ہے کہ ہمیں تعصب سے بھرپور تبصرہ نہیں کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں ایسی کوئی مجبوری لاحق نہ ہے۔ :)
 
الحمدللہ۔ اللہ کریم ہر شر سے محفوظ فرمائیں۔ آمین۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے خیال میں، جیل میں قید فرد کوبخش دینا چاہیے۔ جب انسان سزا کاٹ رہا ہو، تو پھر اس کا مذاق اُڑانا اخلاقیات کے منافی حرکت ہے اور کسی عالی دماغ انسان سے اس کی توقع بھی محال ہے۔ ہماری دانست میں، یہ انتہائی گری ہوئی شرم ناک حرکت ہے۔
 
آخری تدوین:

Rizwan sadiq

محفلین
احتساب کے حوالے سے نہ صرف نواز شریف بلکہ ہر اس شحض کا احتساب ہونا ضروری ہے جس نے ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا ہاں اگر تلوار اپوزیشن کی محض سیاسی جماعتوں تک محدود دکھائی دے گی تو اس صوررتحال پر سوالات اٹھانا تو بنتے ہیں
 
Top