ریاض مجید نشان قافلہ در قافلہ رہے گا مرا - ریاض مجید

عمران خان

محفلین
نشان قافلہ در قافلہ رہے گا مرا
جہاں ہے گردِ سفر، سِلسلہ رہے گا مرا
مجھے نہ تُو نے مری زندگی گزارنے دی
زمانے! تجھ سے ہمیشہ گِلہ رہے گا مرا
سیہ دلون میں ستاروں کی فصل بونے کو
ہُنر چراغ کی لَوَ سے مِلا رہے گا مرا
نہ گفتگُو سے یہ لرزش گماں کی جائے گی
اگر اساس کا پتھر ہلا رہے گا مرا
ریاض چُپ سے بڑھے اور دُکھ ضُرورت کے
مجھے تھا زعم، یہ گھاؤ سِلا رہے گا مرا
ریاض مجید
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ۔۔۔۔! لاجواب! بہت عمدہ غزل ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ شعر:

مجھے نہ تُو نے مری زندگی گزارنے دی
زمانے! تجھ سے ہمیشہ گِلہ رہے گا مرا

خوش رہیے۔
 

طارق شاہ

محفلین
عمران خان صاحب!
ریاض مجید صاحب کی اس خوبصورت غزل پر ڈھیر ساری داد قبول کیجئے

بقیہ پوسٹ پر اظہارِ خیال بشرطِ مطالعہ اُدھار رہا :)

تشکّر ایک بار پھر سے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
 
Top