دلاور فگار نصف بہتر اور خراب آدھا

یوسف-2

محفلین
مجھے شک ہے میرے محبوب کی اک آنکھ غائب ہے
کہ وہ جب بھی اُلٹتا ہے، اُلٹتا ہے نقاب آدھا

سنا ہے نصف بہتر بھی کہا جاتا ہے بیگم کو
تو کیا اس کا مطلب ہے کہ شوہر ہے خراب آدھا

جو مطلب کی بات تھی، اسے پنجوں سے گھس ڈالا
کبوتر لے آیا، میرے خط کا جواب آدھا
 
میرے خیال میں دلاور فگار صاحب کے اشعار کی کمپوزنگ میں کئی جگہ غلطیاں ہو گئی ہیں مثلاً
{1}دوسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں "مطلب" کے بعد "یہ" ہوناچاہئے -
{2}تیسرے شعر کے پہلے مصرعے میں "بات" کی جگہ "عبارت" ہونا چاہئے -
{3}تیسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں "آیا" سے پہلے " کے" اور "آیا " کے بعد "ہے"ہونا چاہئے-
کمپوزنگ کی ان غلطیوں سے اشعار بے وزن ہوگئے ہیں -
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے شک ہے مرے محبوب کی اک آنکھ غائب ہے
کہ وہ جب بھی اُلٹتا ہے، اُلٹتا ہے نقاب آدھا

سنا ہے نصف بہتر بھی کہا جاتا ہے بیگم کو
تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شوہر ہے خراب آدھا

جو مطلب کی عبارت تھی، اسے پنجوں سے گھس ڈالا
کبوتر لے کے آیا ہے مرے خط کا جواب آدھا

(دلاور فگار)​
 
Top