عطاء اللہ جیلانی
محفلین
بابا جی مجھے ہمت دے ہمدردی سے کیا بنے گاپیشگی ہمدردی قبول کر لو۔
بڑوں کے نقش قدم پر چلوں گا تو ہی سر بلند رہوں گا
بابا جی مجھے ہمت دے ہمدردی سے کیا بنے گاپیشگی ہمدردی قبول کر لو۔
اس تابعدار بچے کو بیلن، چمچے اور اس قبیل کے جُملہ گھریلو اسلحہ جات کی زد میں آنے سے بچائے رکھیو، میرے مولا!بابا جی مجھے ہمت دے ہمدردی سے کیا بنے گا
بڑوں کے نقش قدم پر چلوں گا تو ہی سر بلند رہوں گا
آپ بھی خوف الٰہی و اہلیہ سے گھبرائے گھبرائے لگتے ہیں۔مجھے آپ سب متاٹرین نصف بہتر سے دلی ہمدردی ہے۔۔۔امید ہے آگے بہتری آئے گی۔۔۔۔
اب کچھ اپنا حصہ بھی ڈالوں۔۔۔وہ کچھ یوں کہ بھئی اس طور تو اپنی بڑے مزے میں گذر رہی ہے میں بھی بڑا چالاک ہوں اور ہماری سیدھی سادھی زوجہ محترمہ جب میں سارے برتن دھو کر ڈھیر لگا دیتا ہوں تو بیچاری شیلف میں وہی لگاتی ہیں پھر جب میں اپنے اور ان کے کپڑے پریس کر کے دیتا ہوں تو ہینگر میں ان سے ہی ٹنگواتا ہوں گھر کے سارے کپڑے دھونے لیے جب ایک جگہ جمع ہو جاتے ہیں تو میں صرف واشنگ مشین میں پانی ڈالتا ہوں اور اسی حساب سے صرف ڈالنے کی ذمہ داری ان کی ہوتی ہے کپڑے مشین میں ڈالنا بھی ان کا کام ہوتا ہے میں تو بس کپڑے مل کر اور اسے صاف پانی میں نکال کر اسے پھیلا دیتا ہوں انہیں سوکھنے کے بعد الگنیوں سے وہی اتارتی ہیں۔۔۔دیکھا کتنی چالاکی سے ان سے کام لیتا ہوں میں۔باقی گھر کی صفائی ستھرائیوں کی داستان پھر کبھی ۔۔۔۔