عسکری
معطل
یہ دنیا بھی عجیب ہے ۔ ہر لمحے کچھ ہوتا ہے اور یکسر سب کچھ بدل جاتا ہے ۔ 2003 میں انڈیا کی ائیر لائنز کنگ فشر کو لانچ کیا گیا تو وہ بلندیاں چڑھتی ہے گئی تا آنکہ 2006 میں وہ 63 جہازوں کے ساتھ انڈیا کی دوسری بڑی ائیر لائن تھی لیکن ان 63 میں سے 61 جہاز کرائے کے تھے اور 5 جہاز ائیر لائن کے اپنے۔ 2005 سے ہی ائیر لائن کا خسارہ شروع ہوا اور پھر آہستہ آہستہ یہ ائیر لائنز ڈوبتی گئی ۔ لیکن جو آرڈر جہازوں کے دیے تھے وہ اپنی جگہ رہے ۔ 2009 میں اس ائیر لائن کے لیے ایک جہاز بنایا گیا جس کا کوڈ نیم تھا F-WWEG اور اصل بھارتی رجسٹریشن تھی VT-KAT پر اس وقت تک جب یہ جہاز تیار ہوا کنگ فشر ائیر لائن کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی ۔ 63 میں سے باقی 16 جہاز بچے تھے اور باقی سارے جہاز لیزنگ کمپنیاں واپس لے گئی تھیں اور 2012 مین ائیر لائن بند ہو گئی اور تمام جہاز کمپنیوں نے واپس لے لیے ۔ کروڑوں کا فیول بل اور 200 ملین ڈالر کا خسارہ ابھی پورا کرنا باقی ہے ۔ پر یہ جہاز اے ٹی آر-72 اس کا کیا ہو گا؟ تو جناب کنگ فشر کے پاس پیسہ تھا نا اب ائیر لائنز تھی جہاز سے ان کی لیوری ہٹا دی گئی یہ جہاز اب پاکستان کی سمندری فضاؤں کی نگرانی کرے گا پاکستانی بحریہ کے جھنڈے سے لیس ہو کر اور فوجی وردی پہن کر وہ جہاز جو ہندوستانی مسافروں کے لیے بنایا گیا تھا اب پاکستان بحریہ نے خرید لیا ہے اور اگلے مہینے تبدیلیوں کے بعد وہ پاکستان پہنچ جائے گا یہ دوسرا اے ٹی آر-72 ہے جو پاکستان نیوی میں شامل ہو گا ۔ جہاز کی قیمت کم و بیش 15 ملین ڈالر ہے اور اب یہ سپین پہنچ چکا ہے پاکستانی لباس پہننے کے لیے
فلائٹ ٹیسٹ کے دوران
کنگ فشر کی لیوری میں لیکن ڈیلوری سے پہلے فرانسیسی کوڈ نیم کے ساتھ
واپس ہوتے ہوئے
اور کچھ دن بعد یہ ایسا ہو گا پاکستان نیوی کے پہلے اے ٹئ آر-72 کی طرح
فلائٹ ٹیسٹ کے دوران
کنگ فشر کی لیوری میں لیکن ڈیلوری سے پہلے فرانسیسی کوڈ نیم کے ساتھ
واپس ہوتے ہوئے
اور کچھ دن بعد یہ ایسا ہو گا پاکستان نیوی کے پہلے اے ٹئ آر-72 کی طرح