مبارکباد نظارو ! مست ہو کر گنگناؤ ! عید کا دن ہے

مہ جبین

محفلین
:applause::applause::applause:

شکر ہے میں نے بقر عید سے پہلے پڑھ لیا اور جواب بھی دے دیا
بہت خوب جبین زبردست
اور ٹیگ کے لیے شکریہ :lovestruck:
ہم اب سمجھ آیا کہ آپ کے پاس اتنے زبردست الفاظ کہاں سے آئے اور آپکی اردو اتنی زبردست کیسے ہے

واقعی شکر ادا کرنا چاہئے کہ تعبیر نے اتنی جلدی اس دھاگے کو ملاحظہ کرلیا :p
اور سونے پر سہاگہ کہ جواب دے دیا :applause:

ہاں ہماری اچھی اردو کرنے میں اباجان کا اہم رول ہے

تمہیں مزے کی بات بتاؤں کہ ہمارے اباجان امریکن سفارتخانے میں جاب کرتے تھے
اور وہاں تو مکمل انگلش بونا ان کی مجبوری تھی لیکن گھر میں وہ مکمل اردو بولتے تھے
ایسے نہیں کہ جملوں میں کچھ اردو کچھ انگلش ۔۔۔۔بلکہ پوری طرح سے اردو

حتیٰ کہ بہت عام الفاظ بھی کوشش کر کے اردو ہی بولتے تھے
اسی لئے ہم سب کی اردو بچپن ہی سے بہت اچھی رہی الحمدللہ
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ
لاجواب کلام -
تازگی اور ندرت کلام کیا کہنے ہیں بہت خوب
آپا کچھ کلام بھی شئیر کریں

زحال مرزا !
اباجان کا کلام پسند کرنے کا بہت شکریہ

امین کہہ رہا تھا کہ ناناجان کا کلام میں نیٹ پر ڈالوں گا
میں نے کہا اچھا ٹھیک ہے تمہی ٹائپ کرلینا
اب جب بھی اسکو فرصت ملے گی وہ ضرور شیئر کرے گا انشاءاللہ
 
Top