نظریں ملا کے آپ نے مسحور کر دیا

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
مقبول
-----------
نظریں ملا کے آپ نے مسحور کر دیا
دل کو مرے یوں آپ نے مسرور کر دیا
-------یا
جو غمزدہ تھا دل مرا مسرور کر دیا
----------
مجھ کو تو اس جہان میں کوئی نہ جانتا
دنیا میں تیرے عشق نے مشہور کر دیا
-------
کتنے حسین آپ ہیں احساس ہے ہمیں
اس بات نے ہے آپ کو مغرور کر دیا
-----
محفل میں بیٹھنا بھی گوارا نہ کر سکے
مجھ سے عدو نے آپ کو ہے دور کر دیا
--------
انکار کر دیا ہے محبّت سے آپ نے
مجھ کو جفا نے آپ کی رنجور کر دیا
--------
دیکھا جو میں نے آپ کو آنکھیں ٹھہر گئیں
اس پر مجھے ہے عشق نے مجبور کر دیا
------
ارشد ترے دماغ میں آئی جو بات بھی
اپنی غزل میں اس کو ہی مذکور کر دیا
------------
 
محبت و رومانس کے سادہ و بے ساختہ جذبات سے مملوغزل :

نظریں ملا کے آپ نے مسحور کر دیا
دل کو مرے یوں آپ نے مسرور کر دیاواہ!
-------یا
جو غمزدہ تھا دل مرا مسرور کر دیا
مجھ کو تو اس جہان میں کوئی نہ جانتا
دنیا میں تیرے عشق نے مشہور کر دیاخوب نکتہ!
کتنے حسین آپ ہیں احساس ہے ہمیں
اس بات نے ہے آپ کو مغرور کر دیانکتہ خوب ہے بیان میں کمی ہے
محفل میں بیٹھنا بھی گوارا نہ کر سکے
مجھ سے عدو نے آپ کو ہے دور کر دیا شاعری میں رقیب کا لفظ ہی زیادہ تر مستعمل ہے
انکار کر دیا ہے محبّت سے آپ نے
مجھ کو جفا نے آپ کی رنجور کر دیاخیال صحیح ہے بیان کمزور ہے
دیکھا جو میں نے آپ کو آنکھیں ٹھہر گئیں
اس پر مجھے ہے عشق نے مجبور کر دیااس سے بھی بڑھ کر کسی ادا کو وجہ عشق بتائیں
ارشد ترے دماغ میں آئی جو بات بھی
اپنی غزل میں اس کو ہی مذکور کر دیابے شک شاعر جو سوچے گا اُسی کو شعر کے پیرائے میں بیان کرے گا اوریہ ہنر ہر ایک کوتو آتا بھی نہیں،واہ!
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
مقبول
-----------
نظریں ملا کے آپ نے مسحور کر دیا
دل کو مرے یوں آپ نے مسرور کر دیا
-------یا
جو غمزدہ تھا دل مرا مسرور کر دیا
----------
دوسرا متبادل بہتر ہے
مجھ کو تو اس جہان میں کوئی نہ جانتا
دنیا میں تیرے عشق نے مشہور کر دیا
-------
پہلے مصرع میں تھا ضروری ہے، یعنی جانتا نہ تھا
مجھ سے تو اس جہان میں واقف نہ تھا کوئی
کتنے حسین آپ ہیں احساس ہے ہمیں
اس بات نے ہے آپ کو مغرور کر دیا
-----
بات نہیں بنی
محفل میں بیٹھنا بھی گوارا نہ کر سکے
مجھ سے عدو نے آپ کو ہے دور کر دیا
--------
ہے دور کردیا... بیانیہ اچھا نہیں، مطلب بھی واضح نہیں ہوا
انکار کر دیا ہے محبّت سے آپ نے
مجھ کو جفا نے آپ کی رنجور کر دیا
--------
یہ بھی واضح نہیں، پہلے مصرع کے کئی مطلب نکل سکتے ہیں
دیکھا جو میں نے آپ کو آنکھیں ٹھہر گئیں
اس پر مجھے ہے عشق نے مجبور کر دیا
------
آنکھیں ٹھہرنا محاورے کے معنی تو مختلف ہیں۔ روانی بھی نہیں
ارشد ترے دماغ میں آئی جو بات بھی
اپنی غزل میں اس کو ہی مذکور کر دیا
------------
درست
 
الف عین
(اصلاح)
------
کوئی بھی اس جہان میں واقف مرا نہ تھا
دنیا میں تیرے عشق نے مشہور کر دیا
-------
خود پر تمیں جو ناز ہے ہم سے چھپا نہیں
تم کو ہے اس خیال نے مغرور کر دیا
---------
محفل کی جان آپ ہیں ِ محفل ہے آپ سے
آ کر ہمیں حضور نے مشکور کر دیا
--------
میری وفا کو آپ نے سمجھا نہیں وفا
اس بات نے ہے آپ کی رنجور کر دیا
--------
دیکھا جو میں نے آپ کو دل میں بسا لیا
مجھ کو ہے میرے دل نے ہی مجبور کر دیا
 

الف عین

لائبریرین
ارشد بھائی، یہ لکھا کیجیے کہ کونسا شعر کس شعر کی اصلاح کےبعد کہا ہے اور کونسانیاشعر
الف عین
(اصلاح)
------
کوئی بھی اس جہان میں واقف مرا نہ تھا
دنیا میں تیرے عشق نے مشہور کر دیا
-------
میرے مجوزہ مصرعے میں کیا کمی تھی؟ یہ صورت بھی رواں نہیں
خود پر تمیں جو ناز ہے ہم سے چھپا نہیں
تم کو ہے اس خیال نے مغرور کر دیا
---------
دو لخت، روانی بھی درکار ہے
محفل کی جان آپ ہیں ِ محفل ہے آپ سے
آ کر ہمیں حضور نے مشکور کر دیا
--------
یہ بھی دو لخت
میری وفا کو آپ نے سمجھا نہیں وفا
اس بات نے ہے آپ کی رنجور کر دیا
--------
دوسرا مصرع مجہول ہے
دیکھا جو میں نے آپ کو دل میں بسا لیا
مجھ کو ہے میرے دل نے ہی مجبور کر دیا
ثانی مجہول ہے
 
Top