Zubair Hashmi
محفلین
محترم خالد صاحب! ناسمجھی اور بے وقوفی میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ آپ کی تمام تحاریر سے صاف ظاہر اور واضح ہوتا ہے کہ آپ نے جو باتیں لکھی ہیں ان کو ہی بار بار دہرایا ہے(جیسے بچے رٹا لگاتے ہیں ) آپ کی ساری بحث آپ کی دماغی اختلال کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آپ کی برین واشنگ کی گئی ہو اور آپ محض تنقید برائے تنقید کے قائل ہیں۔ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے پاس آ جائیں ایک ماہ قیام کریں۔ آپ کو دکھاؤں گا بھی اور سکھلاؤں گا بھی کہ نظریہ مفرد اعضاء عین فطری علاج ہے اور اس کے پائے کا طریقَ علاج اس وقت کہیں بھی موجود نہیں ہے۔بات ظنی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی مستند ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں یہ میری آخری لڑی ہے کیونکہ بحث فضول ہے ۔ صرف اتنا کہوں گا کہ آپ میرے پاس تشریف لائیں اور تقریبآ 70 سال سے جاری ہمارا مطب دیکھیں اور میں آپ کو بڑے پیار ، الفت اور محبت سے سارا نظریہ سمجھاؤں گا پھر آپ فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں کہ نظریہ غلط ہے یا صحیح۔ کیونکہ کسی چیز کو سمجھے پرکھےاور دوسروں کی سنائی سنائی باتوں میں آ کر، بغیرثبوت کے بات کر دینا کسی بھی پڑھے لکھے انسان بلکہ (حیوانَ ناطق) کوبھی زیب نہیں دیتا۔ خیر اندیش ۔ زبیر ہاشمی۔ گجرات