نظر انداز کرنا

منصور مکرم

محفلین
محفل کی انتظامیہ کی خدمت میں عرض ہے کہ ایک آپشن ہوتا ہے ،ہر محفلین کے صفحے پر،
نظر انداز کرنا
تو کسی محفلین کو نظر انداز کرنے سے کیا ہوجاتا ہے؟
کیا صرف اس محفلین کے مراسلے نظر نہیں اتے؟
کیا وہ آپکو ٹیگ کرسکتا ہے؟
کیا آپکے مراسلے اسکو نظر آتے ہیں؟
کسی بندے کو بلاک کرنا ہے تو کیا اسی بٹن سے گذارا کیا جائے گا؟
مزید کوئی روشنی اگر اس پر پڑسکے تو بہتر ہوگا،کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ اکثر ہوتی رہتی ہے۔
 
جی ہاں، جن اراکین کو نظر انداز کر دیا جائے ان کے مراسلے براہ راست نظر نہیں آتے۔ لیکن ان کو ضرورت پڑنے پر دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ اگر وہ آپ کے پیغامات کا اقتباس لیں تو اس کی اطلاع موصول نہیں ہوگی، ہمارا خیال ہے کہ ٹیگ کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوتی ہے (لیکن یہ بات ہم پورے یقین سے نہیں کہہ سکتے۔) آپ جنھیں نظر انداز کریں گے ان کو کسی طرح کی اطلاع موصول نہیں ہوگی کہ فلاں نے ان کو نظر انداز کیا ہے۔ نظر انداز کرنے کا ربف پروفائل پیج پر بھی موجود ہوتا ہے اور ممبر کارڈ پر بھی۔ :) :) :)
 

منصور مکرم

محفلین
لیکن کیا یہ شتر مرغ والی بات تو نہیں بن گئی کہ جس کو آپ نے نظر انداز کیا ،وہ آپکے بیغام کے اقتباس کرسکتا ہے،یا آپکو ٹیگ کرسکتا ہے۔

ہونا تو یہ چاہئے کہ نہ وہ آپکو ٹیگ کرسکے ،اور نا ہی وہ آپکے پیغام کا اقتباس کرسکے،تاکہ اسکو بھی احساس تو ہو،کہ اس بندے نے مجھے بلاک کیا ہے ،یا مجھ پر پابندی لگایہ ہے۔
 
لیکن کیا یہ شتر مرغ والی بات تو نہیں بن گئی کہ جس کو آپ نے نظر انداز کیا ،وہ آپکے بیغام کے اقتباس کرسکتا ہے،یا آپکو ٹیگ کرسکتا ہے۔

ہونا تو یہ چاہئے کہ نہ وہ آپکو ٹیگ کرسکے ،اور نا ہی وہ آپکے پیغام کا اقتباس کرسکے،تاکہ اسکو بھی احساس تو ہو،کہ اس بندے نے مجھے بلاک کیا ہے ،یا مجھ پر پابندی لگایہ ہے۔
جی نہیں، یہ دشمنیاں اور کشیدگی پیدا کرنے کا ذریعہ نہیں ہے۔ بلکہ اگر آپ کو کچھ لوگ پسند نہیں تو آپ اپنی آنکھیں ان کے پیغامات کے تئیں خاموشی سے موند لیں، بغیر یہ جتائے کہ ہم اب فلاں پر تھوکتے بھی نہیں، یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ :) :) :)
 

منصور مکرم

محفلین
اچھا یار یہ بتاؤ کہ کوئی مسلسل آپکے مراسلے غیر متفق کرتا ہے ،تو اس سے آپکے محفلی سٹیٹس پر کیا اثرات پڑتے ہیں۔
 
اچھا یار یہ بتاؤ کہ کوئی مسلسل آپکے مراسلے غیر متفق کرتا ہے ،تو اس سے آپکے محفلی سٹیٹس پر کیا اثرات پڑتے ہیں۔
ہر ریٹنگ کو ایک یا زائد مثبت منفی یا نیوٹرل پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ لیکن محفل میں ہم نے کسی بھی ریٹنگ کو منفی نمبرات نہیں دیے، لہٰذا فی الحال تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہاں ان کو ضرورت محسوس ہونے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 

کاشفی

محفلین
غیرمتفق کی ریٹینگ سے کسی کے ایمان میں رَتّی برابر بھی کمی نہیں آتی۔۔اس سے کسی کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔
مجھے بھی بہت سے لوگ ٹیگ کرکے تنگ کرتے ہیں۔۔تو میں نے انہیں نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔۔آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں میرے ساتھ۔۔۔:grin:
خوش رہیئے۔۔۔میں آئندہ غیرمتفق کی ریٹنگ نہیں دونگا آپ کو۔۔۔:)
 

منصور مکرم

محفلین
لو جی وہی ہوا ،جس کی امید تھی
فرقہ واریت سے دلچسپی نہ رکھنے والی ،لیکن مذہب و سیاست کے ہر متنازعہ بحث کے دھاگے میں اپنی فرقہ وارانہ موجودگی ثابت کرنے والی ایک غیر متفقہ صاحبہ کی طرف سے عار دلا دیا گیا ،کہ جناب والا ہم کراس سے نہیں ڈرتے، یہ آپ ہیں جو دھاگہ کھول کر رونے لگ گئے۔

اب اسکو کون کہے کہ جناب شریف بندے کو نا معقول بندوں کی ہر شر انگیز حرکت سے تکلیف ہوتی ہی ہے۔
ہاں جو ایسی حرکات کے عادی ہوجاتے ہین ،تو پھر وہ ہر حد تک خود کو ایڈ جسٹ کرتے ہین، انکو کچھ برا نہیں لگتا۔:)
 
کتنی خوشی ہوئی ہوگی ،یہ جواب دیتے وقت
شائد کلیجہ ٹھنڈا ہوا ہوگا،کہ خوب جواب دیا ہے
آپ تو دل پر لے گئے۔۔۔آپ جتنی حساسیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس پر خوشگوار حیرت ہورہی ہے۔یقین کیجئے اچھا لگا۔۔مبارک ہو اچھی علامات ہیں۔
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں۔۔۔۔
 

منصور مکرم

محفلین
آپ تو دل پر لے گئے۔۔۔ آپ جتنی حساسیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس پر خوشگوار حیرت ہورہی ہے۔یقین کیجئے اچھا لگا۔۔مبارک ہو اچھی علامات ہیں۔
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں۔۔۔ ۔
نام کی تبدیلی کا اثر واضح محسوس ہورہا ہے۔
درویش خُراسانی ہوتا تو شائد اسطرح نہ لکھتا۔
 

کاشفی

محفلین
:) صاحبہ۔۔کون صاحبہ؟۔ چلیں صاحب۔:ROFLMAO:
ایسا ہی سوچ لیں۔۔کسی کی سوچ پر ہم پابندی تو لگا نہیں سکتے۔۔اب ہم ایسا کرتے ہیں ابن سعید بھائی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے جو جو میرے غیرمتفق سے دل برادشتہ ہوتا ہے اس کو دلبرادشتہ کرتے ہوئے اور اس کو نظر انداز کرتے ہوئے آنکھیں موند لیتے ہیں بغیریہ جتائے کہ ہم اب فلاں پر تھوکتے بھی نہیں۔۔۔:)
 

منصور مکرم

محفلین
:) صاحبہ۔۔کون صاحبہ؟۔ چلیں صاحب۔:ROFLMAO:
ایسا ہی سوچ لیں۔۔کسی کی سوچ پر ہم پابندی تو لگا نہیں سکتے۔۔اب ہم ایسا کرتے ہیں ابن سعید بھائی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے جو جو میرے غیرمتفق سے دل برادشتہ ہوتا ہے اس کو دلبرادشتہ کرتے ہوئے اور اس کو نظر انداز کرتے ہوئے آنکھیں موند لیتے ہیں بغیریہ جتائے کہ ہم اب فلاں پر تھوکتے بھی نہیں۔۔۔ :)
یہ اسکو کیا ہوگیا ہے؟
 
Top