نظم برائے اصلاح (مسدس ترجیع بند)

منذر رضا

محفلین
الف عین
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
محمد ریحان قریشی
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی

اساتذہ کرام کی خدمت میں اصلاح کے لئے ایک نظم پیش ہے:

عنوان: بیماری

ہے صحت سی عطا کی دوری کا ہی نام بیماری
یا خود اپنی ہی جاں پر ظلم کا انجام بیماری
یا خالق کی بھی قدرت کا نہاں پیغام بیماری
یا کہیے اک مقدس ذات کا الہام بیماری
جو بھی ہو، یہ جلا دیتی ہے انساں کے دل و جاں کو
بھسم کر ڈالتی ہے اس کی ہستی کے گلستاں کو

زبرستی ہی سے یاروں! یہ بیماری عبارت ہے
وجودِ آدمِ خاکی پہ یہ گویا قیامت ہے
بلا مقصد کریں تعریف اس کی تو حماقت ہے
اگر تعریف پہ دیں داد، تو پھر یہ جہالت ہے
یہ وہ قاتل ہے جس کی ایک اک ضربت ہی کاری ہے
ارے رستم پہ بھی خوف سے اک لرزہ طاری ہے

مگر بیماری بھی ہر جا مذمت کے نہیں قابل
سمجھتے ہیں بخوبی اس اہم نکتے کو یہ عادل
وہ بیماری کہ منشائئے خدا بھی جس میں ہو شامل
بنا دیتی ہے وہ انسان کو فوراً ہی سے کامل

یگانہؔ ایسی بیماری پہ واری ہو مسیحائی
کہ جس کے بدلے میں حاصل ہو یکتا کی شناسائی

شکریہ!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ہے صحت سی عطا کی دوری کا ہی نام بیماری
... عطا کی دوری کچھ عجب لگتا ہے، دوری کی ی بھی گر رہی ہے یہ مصرع بدل دو

یا خود اپنی ہی جاں پر ظلم کا انجام بیماری
یا خالق کی بھی قدرت کا نہاں پیغام بیماری
یا کہیے اک مقدس ذات کا الہام بیماری
.... تینوں مصرعے یا سے شروع ہو رہے ہیں درمیانی کو 'کہ' سے شروع کیا جائے
کہ ہے خالق کی قدرت کا.....
اک مقدس ذات؟ اس کو اُس مقدس ذات کہنا بہتر ہے

جو بھی ہو، یہ جلا دیتی ہے انساں کے دل و جاں کو
... جُبی بجانے جو بھی درست نہیں
ہو جو بھی، یہ... کیا جا سکتا ہے

بھسم کر ڈالتی ہے اس کی ہستی کے گلستاں کو

زبرستی ہی سے یاروں! یہ بیماری عبارت ہے
... یارو، تخاطب میں استعمال ہوتا ہے، یہ مصرع مجہول سا ہے اسے بدل دو

وجودِ آدمِ خاکی پہ یہ گویا قیامت ہے
بلا مقصد کریں تعریف اس کی تو حماقت ہے
اگر تعریف پہ دیں داد، تو پھر یہ جہالت ہے
... پہ نہیں 'پر' مکمل آ سکتا ہے یہاں

یہ وہ قاتل ہے جس کی ایک اک ضربت ہی کاری ہے
... ضربت کاری ہونا بھی اچھا نہیں لگتا یوں کہیں تو؟
یہ وہ قاتل ہے جس کی ضرب کا ہر زخم...
ارے رستم پہ بھی خوف سے اک لرزہ طاری ہے
ارے، ابے وغیرہ بھی پسندیدہ نہیں
وہ رستم ہی نہ کیوں ہو، خوف سے لرزہ سا طاری ہے

مگر بیماری بھی ہر جا مذمت کے نہیں قابل
.. مرض لیکن بہر صورت مذمت... بہتر ہو گا

سمجھتے ہیں بخوبی اس اہم نکتے کو یہ عادل
... عادل ہی کیوں؟ محض اس لیے کہ قافیہ آ سکتا ہے؟

وہ بیماری کہ منشائئے خدا بھی جس میں ہو شامل
بنا دیتی ہے وہ انسان کو فوراً ہی سے کامل
... فوراً سے ہی۔ اچھا نہیں

یگانہؔ ایسی بیماری پہ واری ہو مسیحائی
کہ جس کے بدلے میں حاصل ہو یکتا کی شناسائی
باقی مصرع درست لگ رہے ہیں
 
Top