نظم برائے اصلاح

محدثہ

محفلین

بے کیف ہے عالم

بے جان ہوئی زندگی بھی

جیسے گلِ درشتہ رُو

خامشی سے چھوڑے شاخ کا ساتھ

پنکھڑی پنکھڑی بکھرتا ہوا پھول

بہار کی رنگیں صبحوں کا گواہ !

..شوخ موسموں سے وابستہ کہانی کوئی

تہہ در تہہ لالہ رُخ میں سمیٹے

اداسی میں ڈھلا مُرجھایا ہوا

جاں رسیدہ کملایا ہوا سا

اے اجنبی شہر! تیری فصیلوں میں

مانندِ بعینہ !

زندہ نہ مُردہ ، کہ شاید علیلوں میں

حیات کی حِدت سے خالی ہوتا

یہ تیرا مکیں !

کاش زندگی کا مزید سوالی رہتا

اے اجنبی شہر

اے میرے اجنبی شہر !

جدت سے مزین ، تیرے دامن میں

بے کیف ہے عالم

بے جان ہوئی زندگی بھی۔۔

...................

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب محترم بہنا
بہت پیاری نظم کہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
بے کیف ہے عالم

بے جان ہوئی زندگی بھی

جیسے گلِ درشتہ رُو

خامشی سے چھوڑے شاخ کا ساتھ

پنکھڑی پنکھڑی بکھرتا ہوا پھول

بہار کی رنگیں صبحوں کا گواہ !

..شوخ موسموں سے وابستہ کہانی کوئی

تہہ در تہہ لالہ رُخ میں سمیٹے

اداسی میں ڈھلا مُرجھایا ہوا

جاں رسیدہ کملایا ہوا سا

اے اجنبی شہر! تیری فصیلوں میں

مانندِ بعینہ !

زندہ نہ مُردہ ، کہ شاید علیلوں میں

حیات کی حِدت سے خالی ہوتا

یہ تیرا مکیں !

کاش زندگی کا مزید سوالی رہتا

اے اجنبی شہر

اے میرے اجنبی شہر !

جدت سے مزین ، تیرے دامن میں

بے کیف ہے عالم

بے جان ہوئی زندگی بھی۔۔

...................

خوب نظم ہے۔ داد قبول ہو۔
 
آپ ان بے ربط جملوں کا پوسٹ مارٹم کر سکتے ہیں :p۔

پوسٹ مارٹم کرنا بڑا جرات مندانہ اور استادانہ اور خرد مندانہ کام ہے۔ ہم تو ٹھہرے ابھی طالبِ علم، یا کچے پکے، یا غیر معتبر، یا نیم عالم۔ تو پوسٹ مارٹم کے نتیجے میں نظم کا برقرار رہنا ہی مشکل میں نہ پڑ جائے۔ اس واسطے ہم اسے چھیڑتے ہی نہیں۔ :rolleyes: :p :D
 
شکریہ۔
بچت ہو گئی۔:)
 
الف عین

لائبریرین
الگ الگ مصرعے تو خوب ہیں۔ لیکن وحدت تاثر کی کمی ہے۔ کچھ مصرعے غلط جگہ آ گئے ہیں جو تسلسل کو مزید مجروح کرتے ہیں۔ مثلاً
خامشی سے چھوڑے شاخ کا ساتھ

پنکھڑی پنکھڑی بکھرتا ہوا پھول

بہار کی رنگیں صبحوں کا گواہ !

..شوخ موسموں سے وابستہ کہانی کوئی

تہہ در تہہ لالہ رُخ میں سمیٹے
اداسی میں ڈھلا مُرجھایا ہوا

جاں رسیدہ کملایا ہوا سا
اس کے علاوہ نثری نظم میں تو آزادی ہے کہ سپاٹ انداز بیان اختیار کیا جائے، اس لئے بہتر ہو کہ درست نثری جملے استعمال ہوں۔
 
محدثہ

محفلین
پوسٹ مارٹم کرنا بڑا جرات مندانہ اور استادانہ اور خرد مندانہ کام ہے۔ ہم تو ٹھہرے ابھی طالبِ علم، یا کچے پکے، یا غیر معتبر، یا نیم عالم۔ تو پوسٹ مارٹم کے نتیجے میں نظم کا برقرار رہنا ہی مشکل میں نہ پڑ جائے۔ اس واسطے ہم اسے چھیڑتے ہی نہیں۔ :rolleyes: :p :D
شکریہ۔
بچت ہو گئی۔:)
الگ الگ مصرعے تو خوب ہیں۔ لیکن وحدت تاثر کی کمی ہے۔ کچھ مصرعے غلط جگہ آ گئے ہیں جو تسلسل کو مزید مجروح کرتے ہیں۔ مثلاً

اس کے علاوہ نثری نظم میں تو آزادی ہے کہ سپاٹ انداز بیان اختیار کیا جائے، اس لئے بہتر ہو کہ درست نثری جملے استعمال ہوں۔
آپ کی آمد کے لیے ممنون ہوں۔:happy:
لِکھی توآزاد نثری نظم تھی۔مگر یہ پتہ نہیں کیا ہو گیا۔:worried::tongue:
 
باقی چیزیں تو اپنی جگہ۔ آزاد نثری نظم کیا ہوتی ہے؟ یعنی میں اس اندیشے میں ہوں کہ کہیں کوئی صنف شاعری اور تخلیق ہو گئی ہو اور ہمیں خبر ہی نہ ہوئی ہو!
 
یار ایسے مذاق ہر جگہ مت کیا کرو۔ میری ہنسی نکل گئی تمہارا مراسلہ پڑھتے ہی۔ :rolleyes: :D
 
یار کیا کروں۔ میں تو صرف معلوم کر رہا تھا۔ آج کل ویسے ہی خبریں کچھ ایسی ملتی ہیں جو بالکل نئی ہوتی ہیں۔ اب ہنسی تمہاری ہے بھائی میرے۔ خود کچھ سوچو!
 
محدثہ

محفلین
باقی چیزیں تو اپنی جگہ۔ آزاد نثری نظم کیا ہوتی ہے؟ یعنی میں اس اندیشے میں ہوں کہ کہیں کوئی صنف شاعری اور تخلیق ہو گئی ہو اور ہمیں خبر ہی نہ ہوئی ہو!
جو آزاد ہوتی ہے، وہی نثری بھی۔ :mrgreen:
ذرا غور کر لیتے تو اندیشے میں نہ پڑتے۔:p:ROFLMAO:
 
آزاد نظم پابندِ بحور ہوتی ہے ہر چند ردیف و قافیہ اور وزن (دو مصرعوں کا باہمی وزن) سے آزاد۔ نثر بالکل پابند نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے آپ اسے کسی ایک میں قرار دے سکتی ہیں۔ یا آزاد نظم نام دیجیے یا نثر۔ پھر ہم بتلاتے ہیں کہ کیا کہا جائے گا! یا اگر واقعی نئی صنف ہے تو تعارف کرا دیجیے۔
 
میں نے یہی لکھا تھا۔
معذرت۔ لفظ کی تکرار ہو گئی۔
 
آزاد نظم پابندِ بحور ہوتی ہے ہر چند ردیف و قافیہ اور وزن (دو مصرعوں کا باہمی وزن) سے آزاد۔ نثر بالکل پابند نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے آپ اسے کسی ایک میں قرار دے سکتی ہیں۔ یا آزاد نظم نام دیجیے یا نثر۔ پھر ہم بتلاتے ہیں کہ کیا کہا جائے گا! یا اگر واقعی نئی صنف ہے تو تعارف کرا دیجیے۔

اسے ڈبل آزاد نظم کہہ لینا بہتر ہے شاید۔
جو قافیہ سے آزاد ہو وہ آزاد پارٹ 1 تھا۔ یہ بحر سے بھی آزاد پارٹ 2 آیا ہے۔:cautious:
 
Top