نظم برائے اصلاح

عبدالمغیث

محفلین
ایسے بھی لوگ ہیں جو انسان ہیں مجازی
محرومِ دل شکستہ ، محرومِ دل گُدازی
ہے اُن کی زندگی میں بس رہنما خِرَد
نہ فلسفہ غزالی ، نہ اُلفتِ شرازی
احساس کو بُھلا کر کُلیہ شمار کرنا
ہے طرز یہ فرنگی نہیں طور یہ حجازی
اسلام کے سودائی پڑھ لے نبی کی سیرت
ہر کارِ زندگی میں شامل ہے دل نوازی
اسلام کو بناو نہ صرف خَبْطِ پُوجا
ہے ضابطہ بقا نفی رسمِ صنم طرازی​
 

الف عین

لائبریرین
اقبال کی نقل کرنے کے لیے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ الفاظ اور بحر اقبال کے ہیں لیکن کئی مصرعے بحر سے خارج ہیں، یا الفاظ کا غلط استعمال ہے۔ ’نہ‘ کو اقبال نے کبھی دو حرفی شمار نہیں کیا۔
 
Top