نظم: بچھڑے ہوؤں کو دعوتِ چائے ۔۔۔۔ احمد حاطب صدیقی

سید عاطف علی

لائبریرین
گڑ ڈائیے، برابر کیجئیے وزن۔
ورنہ چائے کی دونوں پیالیاں ہماری طرف سرکائیے، ابھی پی کر برابر کرتے ہیں۔
پی تو ہم بھی لیتے ہیں۔لیکن وزن پورا تو ہونا چاہیے نا۔ تاکہ چائے پینے کے بعد مزاج موزوں رہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ختم ہوجائے یہ چائے تو پھر چلتے ہیں
اس ملاقات کا انجام نہیں ہے کوئی

یعنی چائے سے چائے تک۔۔۔۔ بقول شفیق الرحمن۔۔۔ شیطان کو ہر وقت چہاس لگی رہتی تھی۔میں سمجھتا ہوں یہ میرا ہی تذکرہ تھا۔
چائے پہ چائے پینا بھی ایک فن ہے اور چاہت سے چائے کا تذکرہ کرنا بھی ایک فن ہے۔
اس کے لیے تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد
کام کے دوران چائے پہ چائے ہی تو یاد آتی ہے۔ رگوں میں دوڑتی ہے تو ہاتھ چلتے ہیں، دماغ چلتا ہے۔ چائے پیتے رہنے سے زندگی کا چراغ جلتا ہے۔
ہم بھی جاتے ہیں اپنی زندگی کے دئیے میں چائے کا تیل ڈالنے ۔۔ تا کہ چراغ کی لو بڑھے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پی تو ہم بھی لیتے ہیں۔لیکن وزن پورا تو ہونا چاہیے نا۔ تاکہ چائے پینے کے بعد مزاج موزوں رہے۔
آپ کہیں یہ تو نہیں کہنا چاہ رہے کہ ہم بھی اپنے چھوٹے والے مگ کو بڑے میں تبدیل کر لیں تا کہ دونوں میں وزن برابر رہے؟
دیکھا نا چائے کے بغیر ہمیں کسی بات کی سمجھ نہیں آنے والی۔ اور چائے پینے کے بعد تو بالکل بھی نہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
حافظے کا قصور ہے بابا۔۔۔ تلخ و شیریں میں فاصلہ کیا ہے۔۔۔

ابھی درست کر دیا۔۔۔۔ گوگل کر کے۔
اوئےہوئےہوئے ۔ زبردست۔۔۔
میں تو اپنی طرف سے چینی کے بجائے گڑ ڈال کے پی گیا تھا۔ویسے۔۔۔
ختم ہوجائے جو یہ چائے تو پھر چلتے ہیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
چائے پہ چائے پینا بھی ایک فن ہے اور چاہت سے چائے کا تذکرہ کرنا بھی ایک فن ہے۔
اس کے لیے تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد
کام کے دوران چائے پہ چائے ہی تو یاد آتی ہے۔ رگوں میں دوڑتی ہے تو ہاتھ چلتے ہیں، دماغ چلتا ہے۔ چائے پیتے رہنے سے زندگی کا چراغ جلتا ہے۔
ہم بھی جاتے ہیں اپنی زندگی کے دئیے میں چائے کا تیل ڈالنے ۔۔ تا کہ چراغ کی لو بڑھے۔

چائے تو ہمیں بھی اچھی لگتی ہے لیکن چائے کو اتنا زیادہ بڑھا چڑھا دینے سے ایڈکشن کا سا گمان ہوتا ہے۔ :)

ایڈکشن تو کوئی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ہائے!
کس قدر خوبصورت نظم ہے!
کتنے ہی تلخ حقائق بیان کر دیے چائے میں گھول گھول کے۔
زبردست شراکت
زبردست پہ ڈھیروں زبریں
ہم سب کو اللہ اور اللہ کے بندوں سے معافیاں مانگ لینی چاہیئں۔ اور کوشش کریں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔
اس محفل میں کوشش تو رہی ہے کہ کسی کی دل شکنی نہ کروں، کوئی ایسی بات نہ کہوں تاہم بندہ بشر ہوں، کچھ ایسا ہو بھی سکتا ہے ۔۔۔ معافی کی خواستگار ہوں۔
اور اب تو ذی الحجہ کے دس دن اور یومِ عرفہ کے حوالے سے بہت شاندار موقع ہے کمائیاں، دعائیں، معافی۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس محفل میں کوشش تو رہی ہے کہ کسی کی دل شکنی نہ کروں، کوئی ایسی بات نہ کہوں تاہم بندہ بشر ہوں، کچھ ایسا ہو بھی سکتا ہے ۔۔۔ معافی کی خواستگار ہوں۔
سوچتے ہیں کچھ۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ معاف کرنا ہے یا نہیں۔۔۔۔ بہرحال۔۔۔ امید رکھیں نرمی کی۔ لیکن وعدہ نہیں کر سکتے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے تو ہمیں بھی اچھی لگتی ہے لیکن چائے کو اتنا زیادہ بڑھا چڑھا دینے سے ایڈکشن کا سا گمان ہوتا ہے۔ :)

ایڈکشن تو کوئی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ :)
ایڈکشن تو ہر گز نہیں ہے ۔ کیونکہ صرف صبح کے وقت چائے پیتے ہیں ہم ۔ اور دوسری صبح پھر سے اس کا ذائقہ ذہن میں تازہ کرنے کو پیتے ہیں۔ بس۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ محترمہ کیا الف ب پ والی ہیں؟ جنہیں چائے بنانا نہیں آتی؟ :)
نہ صرف الف ، ب ، پ والی بلکہ ی، ہ، و کے مالکانہ حقوق بھی ثمرین ہی کے نام ہو چکے ہیں اور دن میں جتنی بار ثمرین کا ذکر ہوتا ہے، چائے کی تہمتیں چائے پینے والوں کے نام ہوتی جاتی ہیں۔
 
Top