نظم : تمھارے بن : از : ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تمھارے بِن

کسی کے چھوڑ جانے سے،
سانسوں کی مالا کا،
دھاگا کب ٹوٹا ہے،
تو پھر یہ سوگ کیسا ہے!
یہ دل کا روگ کیسا ہے!
یہ کیسی آگ لگتی ہے!
یہ کیسا درد اُٹھتا ہے!
کہ مجھے کو چین نہیں آتا!
چلو اک کام کرتی ہوں،
وہ سب میں بھول جاتی ہوں،
ہاں میں اِک قبر بناتی ہوں،
کہ جس کے مقبرے پر میں،
تمھارا نام لکھتی ہوں،
تمھاری یادوں کے سائے،
میں اس میں دفن کرتی ہوں،
چلویہ فرض کرتی ہوں،
کہ تم کو بھول جاتی ہوں،
مگر یہ سب ناکارہ ہے،
تمھارے بن نا پہلے تھا،
نا اب میرا گزارہ ہے۔

ناعمہ عزیز :)
 
فہیم

لائبریرین
انگلش پڑھنے پر یہ عالم ہے۔
اگر تو اردو میں ایم اے کررہی ہوتیں تو نجانے کیا ہوتا پھر:rolleyes:
 
واه واه ، اچھی ہے ناعمہ ، آپ كى فرينڈ ہر ہفتے ايك چيلنج كر دے تو آپ صاحبہء ديوان ہو جائيں۔:)
اس نظم كو پڑھ كر آخر ميں ميرے ذہن ميں دو محاورے آئے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
اپنی دوست کو میری طرف سے مبارک دینا۔

واه واه ، اچھی ہے ناعمہ ، آپ كى فرينڈ ہر ہفتے ايك چيلنج كر دے تو آپ صاحبہء ديوان ہو جائيں۔:)
اس نظم كو پڑھ كر آخر ميں ميرے ذہن ميں دو محاورے آئے تھے۔
اور وہ محاورے کہاں ہیں؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
واه واه ، اچھی ہے ناعمہ ، آپ كى فرينڈ ہر ہفتے ايك چيلنج كر دے تو آپ صاحبہء ديوان ہو جائيں۔:)
اس نظم كو پڑھ كر آخر ميں ميرے ذہن ميں دو محاورے آئے تھے۔
ہاہاہاہاہاہا خیر ایسی کوئی بات نہیں :)
ارشاد ارشاد؟؟:rolleyes:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
Top