نظم - دوکان رمضان -------- (تضمین از محمد احمدؔ)

اکمل زیدی

محفلین
دوکان رمضان
(تضمین)

تحائف شو میں رمضاں کے، بلا تمہید ہی برسے
بڑھا کر ہاتھ جھپٹو، مانگ لو کچھ التجا کرکے

"لیاقت" کا تو کوئی کام ہی کیا شو میں "عامر" کے
کوئز شو ہے مگر تحفہ ملے گا رقص بھی کرکے

یہ دل میں ٹھان لو کہ لے مریں گے اک نہ اک بائک
"فہد" کے شو سے مل جائے، بھلے "جمشید "کے در سے

"تلو" کا ایک ڈبہ کار تک لے جا بھی سکتا ہے
اگر مکھن نہیں تو گھی لگاؤ خوب بھر بھر کے

اگر بائک نہیں تو ایک دو کُرتے ہی مل جائیں
ذرا دستِ سوال اونچا اُٹھاؤ ، دستِ بر تر سے

تقاضہ وقت کا سمجھو کہ عزت آنی جانی ہے
بچا کر عزتِ نفس اب کوئی کیوں ہر گھڑی ترسے

تجارت کی زکواۃ اب دے رہے ہیں تاجر و زرگر
رکھو پاؤں میں اینکر کے ،اُتارو پگڑیاں سر سے

میں کُڑھتا ہوں کہ میرے لوگ ایسے ہو گئے کیونکر
"حمیّت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے"

محمد احمدؔ
:great::best::zabardast1::good::mogambo:
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن جس روایت کو پیسے اور میڈیا کے گٹھ جوڑ نے زندہ کیا ہے اور تاحال زندہ رکھا ہوا ہے۔ اُس کے سامنے تو اس نظم کا اور اس کے جیسےخیالات کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
یہاں بھی اگر قوم بائیکاٹ والا رویہ اپنا لے تو یہ شوز اپنی موت آپ مر جائیں. یہ چلتے ہی ویورشپ پر ہیں.
 
محمداحمد

لائبریرین
یہاں بھی اگر قوم بائیکاٹ والا رویہ اپنا لے تو یہ شوز اپنی موت آپ مر جائیں. یہ چلتے ہی ویورشپ پر ہیں.

چلیے پھلوں کا بائیکاٹ تو جیسے تیسے ہو گیا۔ :sleep:

لیکن آپ کا کیا خیال ہےکہ محض نماز و تلاوتِ قران کی بدولت پہاڑ جیسا دن کاٹا جا سکتا ہے؟؟؟ :eek:

ہاں سوشل میڈیا کچھ معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ :):):)
 
ابن توقیر

محفلین
زبردست احمد بھیا،آج بھی حسبِ حال۔
میڈیا کی حالت تو بدترہوتی جارہی ہے،مثبت اور تعمیراتی پروگرامز کی جگہ ان تماشوں نے مالکان کے وارے نیارے کیے ہوئے ہیں۔
 
چلیے پھلوں کا بائیکاٹ تو جیسے تیسے ہو گیا۔ :sleep:

لیکن آپ کا کیا خیال ہےکہ محض نماز و تلاوتِ قران کی بدولت پہاڑ جیسا دن کاٹا جا سکتا ہے؟؟؟ :eek:

ہاں سوشل میڈیا کچھ معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ :):):)
ہمارے گھر کبھی ٹی وی نہیں رہا. اور دن بھی الحمد للہ سکون سے گزر جاتا ہے. :)
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے پہلے بھی اچھا گزرتا تھا. :)
 
لیکن آپ کا کیا خیال ہےکہ محض نماز و تلاوتِ قران کی بدولت پہاڑ جیسا دن کاٹا جا سکتا ہے؟؟؟ :eek:
کیوں محض نماز و تلاوتِ قرآن.
تفسیر کے لیے بھی وقت نکالا جائے. سیرت پر کتب پڑھی جائیں. کچھ سورتیں حفظ کر لی جائیں. یہ تو خالص دینی وقت ہو گیا.
اس کے علاوہ بہت سی مثبت سرگرمیاں اختیار کی جا سکتی ہیں. کچھ تخلیقی کام ہو جائے. کچھ گھر کے کام نبٹا لیے جائیں. وغیرہ وغیرہ :)
 
اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
Top