سلیم کوثر نظم - سندیسہ - سلیم کوثر

جی ہاں، آپ صحیح سمجھے!
کسی وقت زحمت فرمائیے، سکین کر کے یا یونی کوڈ میں جیسے سہولت ہو، مجھے بھجوا دیجے یا یہیں پوسٹ کر دیجے۔ ممنون ہوں گا۔
 
محمد احمد صاحب۔ آپ کی توجہ اور کرم فرمائی کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔

براہ کرم برا مت مانئے گا۔
میری طبیعت ان دنوں خاصی ناساز رہتی ہے، میں جم کر کام نہیں کر پا رہا۔ امید ہے میرے دوست میری غیر حاضری یا غیر مؤثر حاضری کا برا نہیں مانیں گے۔
میری صحت کی بحالی کے لئے دعا بھی کیجئے گا، کہ جتنا عرصہ حیات کا ملا ہے، وہ بستر کی بجائے ٹیبل اور جائے نماز پر گزرے۔
و الی اللہ المستعان۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد صاحب۔ آپ کی توجہ اور کرم فرمائی کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔

براہ کرم برا مت مانئے گا۔
میری طبیعت ان دنوں خاصی ناساز رہتی ہے، میں جم کر کام نہیں کر پا رہا۔ امید ہے میرے دوست میری غیر حاضری یا غیر مؤثر حاضری کا برا نہیں مانیں گے۔
میری صحت کی بحالی کے لئے دعا بھی کیجئے گا، کہ جتنا عرصہ حیات کا ملا ہے، وہ بستر کی بجائے ٹیبل اور جائے نماز پر گزرے۔
و الی اللہ المستعان۔

محترم آسی صاحب،

میں آپ کے کسی کام آسکوں یہ بات میرے لئے باعثِ اعزاز ہے اور اس میں برا ماننے کی ہرگز کوئی بات نہیں ہے۔

دعا ہے کہ اللہ آپ کو مکمل صحت اور عمرِ دراز عطا کرے۔ جب جب ممکن ہوسکے وقت اور صحت اجازت دیں تو محفل میں ضرور آیا کریں کہ مجھ ایسے مبتدی کو بھی کچھ نہ کچھ بھی سیکھنے کو ملتا رہے۔

شکریہ

مخلص
محمد احمد
 

زیف سید

محفلین
جناب آسی صاحب:

بعض ادیب لکھنے لکھانے پر تمام تر توانائیاں مرکوز کر دیتے ہیں اور اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس طرف بھی دھیان دیجیئے۔ میری دعا ہے کہ آپ جلد از جلد روبہ صحت ہو کر تادیر روشنیاں بکھیرتے رہیں۔

جناب محمد احمد صاحب:

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کسی طرح یہ منظوم دیباچہ یہاں بھی چسپاں کر دیں، تاکہ ہم جیسے بھی اسے دیکھ سکیں۔ کچھ عرصہ پہلے وارث صاحب نے اس کا ذکر کیا تھا تو خاک سار کو اشتیاق تھا کہ کہیں سے اسے دیکھنے کا موقع مل جائے۔

پیشگی شکریہ

زیف
 

محمداحمد

لائبریرین
محترم زیف سید صاحب،

میری اپنی بھی خواہش تھی کہ یہ دیباچے اسی دھاگے میں پوسٹ کردوں لیکن وقت کی قلت کے باعث ٹائپ نہیں کرسکا اور چونکہ تحریر کو تصویری شکل میں چسپاں کرنا اردو محفل میں معیوب سمجھا جاتا ہے ( خود میں بھی تحریری اردو کو ہی ترجیح دیتا ہوں) سو اسکینگ براہِ راست آسی صاحب کو ارسال کردی تھی۔

اب بھی صورتحال جوں کی توں ہے سو بہ امرِ مجبوری اسکینگ ہی پیشِ خدمت ہے۔

YCHTJR.jpg


zmbd1.jpg


zmbd2.jpg


zmbd3.jpg
 
Top