نظم - سودا - فاخرہ بتول

عمران خان

محفلین
سودا

اس نے مجھے ان گنت خوابوں کی سوغات بخشی

وصل کے خواب، پیار کے خواب، اقرار کے خواب

خوشبو کے خواب، کلیوں کے خواب

پھولوں کے اور رنگین گلیوں کے خواب

مگر ساتھ ہی اس نے مجھ سے قوت ِبصارت چھین لی

اور جانتے ہو کیا کہا؟

اس نے کہا اب حساب برابر ہوگیا ہے

تم ہی بتاؤ کیا واقعی حساب برابر ہوگیا ؟
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں کمپوزنگ کی غلطی ہے، کچھ مصرع واضح طور پر بحر میں لگ رہے ہیں۔
کچھ بھی کلام پوسٹ کرتے وقت اس کا حوالہ ضرور دیں۔ کسی کتاب یا رسالے سے ٹائپ کر رہے ہیں، یا کہیں سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں، تو ان کا حوالہ ضروری ہے۔
اور اگر اپنی ڈائری سے ہی نقل کر رہے ہیں جس کا یاد نہیں، تو یہ حقیقت قبول کر لیں۔ اور اس کا بھی اظہار کریں۔
وارث، میرے خیال میں وہ جو تم نے پوسٹ کی تھی پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے کے بارے میں، تو اس میں اس کا بھی اضافہ کر دیں۔ ای بک بنانے میں بھی اصل ٹائپ کرنے والے کو کریڈٹ کیا جا سکے۔
 
یہ نظم فاخرہ کی کتاب "سمندر پوچھتا ہوگا"سے لی گئی ہے۔۔اور اسی ترتیب سے تھی۔۔۔کمپوزنگ میں ترتیب تبدیل نہیں کی گئی
 
شیزان

لائبریرین
سودا

اس نے مجھے ان گنت خوابوں کی سوغات بخشی
وصل کے خواب، پیار کے خواب، اقرار کے خواب
خوشبو کے خواب، کلیوں کے خواب
پھولوں کے اور رنگین گلیوں کے خواب
مگر ساتھ ہی اس نے مجھ سے قوت ِبصارت چھین لی
اور جانتے ہو کیا کہا؟
اس نے کہا اب حساب برابر ہوگیا ہے
تم ہی بتاؤ کیا واقعی حساب برابر ہوگیا ؟

بہت عمدہ نظم۔۔ شیئرنگ کا شکریہ
 
Top