محمد تابش صدیقی
منتظم
صدائے بے صدا
٭
اظہارِ مدعا کی اجازت کا شکریہ
لیکن میری زبان تو واپس دلائیے
الفاظ سے صدا کی صفت کس نے چھین لی
اس رہزنی کا کھوج تو پہلے لگائیے
جب مل گیا مجھے مری آواز کا سراغ
جنباں رہیں گے کنجِ لحد میں بھی میرے لب
یوں بولنے کو بول تو دوں آج بھی، مگر
تاروں کے ٹوٹنے سے نہ ٹوٹا سکوت شب
٭٭٭
احمد ندیم قاسمی
٭
اظہارِ مدعا کی اجازت کا شکریہ
لیکن میری زبان تو واپس دلائیے
الفاظ سے صدا کی صفت کس نے چھین لی
اس رہزنی کا کھوج تو پہلے لگائیے
جب مل گیا مجھے مری آواز کا سراغ
جنباں رہیں گے کنجِ لحد میں بھی میرے لب
یوں بولنے کو بول تو دوں آج بھی، مگر
تاروں کے ٹوٹنے سے نہ ٹوٹا سکوت شب
٭٭٭
احمد ندیم قاسمی