نظم/غزل جسٹیفیکیشن بی بی کوڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ایچ ٹی ایم ایل میں غزل یا نظم کے اشعار کو جسٹیفائی کرنا ابھی تک ممکن نہیں رہا ہے جیسے کہ انپیج میں ممکن ہے۔ مجھے انٹرنیٹ پر اس سلسلے میں کچھ ہنٹ ملا تھا۔ میں نے اسے زیر استعمال لاتے ہوئے تجرباتی طور پر فورم پر ایک بی بی کوڈ شامل کیا ہے جس کے ذریعے کسی حد تک اشعار کی جسٹیفیکشن کرنا ممکن ہو گیا ہے، اگرچہ یہ دیکھنے میں کچھ زیادہ اچھا نہیں لگ رہا اور ابھی فائر فاکس پر کام بھی نہیں کر رہا۔ میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ اس بی بی کوڈ کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ اشعار کو ہائی لائٹ کرکے اوپر نظم والا بٹن کلک کریں۔ اس طرح پوسٹ کرنے پر یہ اشعار جسٹیفائی ہو جائیں گے۔ مثال کے طور پر ذیل کے اشعار ملاحظہ کریں:


ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئنہ خانے میرے
وقت کی زد میں ہیں یادوں کے خزانے میرے

زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی
میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے

ان پر poem بی بی کوڈ اپلائی کرنے سے یہ ذیل کے انداز میں نظر آئیں گے:

[POEM]ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئنہ خانے میرے
وقت کی زد میں ہیں یادوں کے خزانے میرے

زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی
میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے[/POEM]

والسلام
 
نبیل عربی میسیج بورڈز میں یہ فیسیلٹی تو کافی عرصہ سے دیکھتا چلا آیا ہوں بلکہ ان میں تو نظم وغزل لکھنے کے‌مختلف طریقے‌بھی شامل ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
[poem] اس بی بی کوڈ کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ اشعار
کو ہائی لائٹ کرکے اوپر نظم والا بٹن کلک کریں[/poem]
بہت خوب ، نبیل اس کا کوڈ مل سکتا ہے؟​
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل عربی میسیج بورڈز میں یہ فیسیلٹی تو کافی عرصہ سے دیکھتا چلا آیا ہوں بلکہ ان میں تو نظم وغزل لکھنے کے‌مختلف طریقے‌بھی شامل ہیں۔



راسخ، آپ اگر مجھے ان میسج بورڈز پر ایسے پیغامات کے روابط فراہم کر دیں تو میں مشکور ہوں گا۔
 
راسخ، آپ اگر مجھے ان میسج بورڈز پر ایسے پیغامات کے روابط فراہم کر دیں تو میں مشکور ہوں گا۔


نبیل اگر میں آپ کو لنک دے بھی دوں تو آپ کو رجسٹر ہونا پڑے گا۔

ذرا انتظار کریں میں معلومات جمع کرکے حاضر ہوتا ہوں کہ کیسے ممکن ہے۔

کیونکہ عربی تو ہے مسئلہ پھر اردو کا ہوگا


بہر کیف انتظار کریں
 

ساجداقبال

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ جیسا کہ راہبر نے بتایا کہ فائرفاکس پر یہ گڑبڑ ہے، آئی ای میں بالکل ٹھیک ہے۔ فائرفاکس 3 میں شاید ٹھیک ہو کیونکہ اسکے بی ٹا نے شکستہ الفاظ والا مسئلہ نہیں ظاہر کیا تھا، ممکن ہے کشیدہ الفاظ بھی درست آتے ہوں۔
 

باذوق

محفلین
وعلیکم السلام
نبیل ، یاد ہوگا کہ جب میں اردو محفل پر نیا نیا تھا تو اسی موضوع پر ایک سوال دریافت کیا تھا جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ نے جواب میں لکھا تھا :
اگرچہ html یا css میں force-justify کی کوئی بنی بنائی آپشن نہیں ہے لیکن ایسا کرنا کسی طور ممکن ہونا چاہیے اور اس سمت میں بھی تحقیق ہونی چاہیے۔ اب جبکہ کافی مقدار میں اردو کونٹینٹ یونیکوڈ فارمیٹ میں آن لائن پبلش کیا جا رہا ہے تو اشعار کی جسٹیفیکیشن کی اشد ضرورت پیش آ رہی ہے۔
میری نظر میں یہ ایفکٹ حاصل کرنے کے لیے ایک بنیادی مسئلہ جو حل کرنا پڑے گا وہ براؤزر کے پیج پر ٹیکسٹ کی پکسز میں چوڑائی معلوم کرنا ہے۔ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی مصرعے کے الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرکے justify کیا جا سکتا ہے۔ الفاظ کے درمیان سپیسنگ ایڈجسٹ کرنے کے کئی ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں جیسے کہ css کی word-spacing پراپرٹی کا استعمال یا پھر white space انسرٹ کرکے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
تو جناب بنیادی مسئلہ ہے براؤزر پیج پر ٹیکسٹ کی width معلوم کرنا۔ دیکھتے ہیں کون دوست اس کا حل معلوم کرتے ہیں۔

کسی حد تک آپ کی تازہ دریافت کی داد تو دی جا سکتی ہے لیکن اس کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
بنیادی خامی الفاظ کا کھینچا جانا ہے جبکہ ہم کو white spaces سے کام نکالنا ہوگا ، جیسا کہ اِن پیج میں یہی طریقہ ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
کسی حد تک آپ کی تازہ دریافت کی داد تو دی جا سکتی ہے لیکن اس کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
بنیادی خامی الفاظ کا کھینچا جانا ہے جبکہ ہم کو white spaces سے کام نکالنا ہوگا ، جیسا کہ اِن پیج میں یہی طریقہ ہے۔
عربی سکرپٹ کیطرح لکھی جانے والی زبانوں میں، میرے خیال میں الفاظ کا کھینچا جانا ہی صحیح جسٹیفیکیشن ہے۔ ایم ایس ورڈ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ سب دوستوں کی آراء کا شکریہ۔
میری گزارش ہے کہ فی الحال اس کوڈ کو اپنی پوسٹس میں استعمال نہیں کریں۔ میں اسے کچھ دیر کے لیے غیر فعال کر دوں گا۔ البتہ میں اسے ایچ ٹی ایم ایل میں استعمال کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کر دوں گا۔
میرے خیال میں مجھے اس کوڈ‌ کا سراغ مل گیا ہے جس کا ذکر راسخ نے کیا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اسے فورم کے قابل استعمال بنا دوں۔

والسلام
 
نبیل مجھے پتہ چلا ہے‌کہ یہ Hack کی صورت میں ہے۔
کیا اگر میں یہ ہیک حاصل کرلوں تو کار آمد ہوگا آپ کے لئے ؟
اس ہیک میں شعر کے علاوہ اور بہت ساری فیسیلیٹیز شامل ہوتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی راسخ، میں نے یہ موڈ ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔ مجھے جیسے ہی وقت ملے گا میں اسے فورم کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوشش کروں گا۔
 

باذوق

محفلین
عربی سکرپٹ کیطرح لکھی جانے والی زبانوں میں، میرے خیال میں الفاظ کا کھینچا جانا ہی صحیح جسٹیفیکیشن ہے۔ ایم ایس ورڈ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
معذرت !
الفاظ کا کھینچا جانا ، عربی اور فارسی کی خصوصیت ہو سکتی ہے ، اردو کی نہیں !!
اردو کی کوئی سی بھی کتاب ، اخبار ، رسالہ دیکھ لیں ، (جو خطِ نستعلیق میں ہوتا ہے) ۔۔۔ اس میں‌ اس طرح الفاظ کی "کھنچائی" نہیں ہوتی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
معذرت !
الفاظ کا کھینچا جانا ، عربی اور فارسی کی خصوصیت ہو سکتی ہے ، اردو کی نہیں !!
اردو کی کوئی سی بھی کتاب ، اخبار ، رسالہ دیکھ لیں ، (جو خطِ نستعلیق میں ہوتا ہے) ۔۔۔ اس میں‌ اس طرح الفاظ کی "کھنچائی" نہیں ہوتی۔

جہاں تک رسم الخط اور خصوصیات کی بات ہے تو جتنی بھی زبانیں جن کا اصل اور مبدا عربی رسم الخط ہے ان سب میں یہ چیزیں مشترک ہیں، اسلام سے پہلے فارسی (جو اس وقت پہلوی کہلاتی تھی) کا رسم الخط آرامی تھا اور موجودہ رسم الخط اردو کی طرح عربی زبان کے رسم الخط پر مبنی ہے اور خصوصیات بھی وہی ہیں اسی طرح اردو کی بھی۔

کتابوں کا جہاں تک تعلق ہے تو اردو شاعری کی کوئی کتاب اٹھا لیں چاہے وہ کمپیوٹر کے دور سے پہلے کاتبین کے ہاتھ سے لکھی ہوں یا اب کی، سب کی سب میں شعر کو ہمیشہ جسٹیفیکشن میں لکھا جاتا ہے (ما سوا آزاد نظم کہ وہاں مجبوری ہے)۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ جہاں شعر میں وزن اور نغمگی ہوتی ہے اور وہ پڑھنے اور بولنے میں ایک حسین تاثر چھوڑتا ہے وہیں اسکو لکھا بھی اس طرح جاتا ہے کہ دیکھنے کی جمالیاتی حس کی بھی تسکین ہو۔ ایک واقعہ یاد آگیا، کلاس میں ایک طالب علم نے اپنے استاد سے سوال کیا کہ حافظ نے ایک شعر میں یہ کیوں کہا ہے کہ ساقی مجھے شراب دے اور ساتھ یہ بھی کہہ کہ یہ شراب ہے تو استادِ محترم نے فرمایا کہ اسکی وجہ حواسِ خمسہ میں سے حسِ سامعہ کی تسکین ہے کہ وہ دیکھ بھی رہا ہے، چھو بھی لے گا، سونگھ بھی لے گا، چکھ بھی لے گا، فقط سننے سے محروم رہ رہا تھا تو ساقی سے یہ فرمائش بھی کر دی۔

عرض یہ کرنا چاہ رہا ہوں کہ شعر کو ایک "شعر" کی طرح لکھے ہوئے دیکھنا بھی ایک خوبصورت چیز ہے۔

مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ نبیل صاحب اسطرف توجہ کر رہے ہیں، یہ میری دیرینہ خواہش تھی جو لگتا ہے اب پوری ہو گئی ہے، شکریہ نبیل صاحب۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
دراصل اوپر عربی میسج بورڈز پر جس کوڈ کا ذکر کیا گیا ہے، وہ عربی اینکوڈنگ کے لیے ٹھیک چلتا ہے لیکن اردو (utf-8) اینکوڈنگ کے لیے ٹھیک کام نہیں کرتا۔ مجھے اس کو کام میں لانے کے لیے کچھ تحقیق کرنی پڑے گی۔ علاوہ ازیں یہ کوڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ہی ٹھیک چلتا دکھائی دیتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، میں اس ہیک کو تجرباتی طور پر انسٹال کرنے والا ہوں۔ اس کے بعد آپ بتا دیجیے کہ یہ وہی ہیک ہے یا نہیں۔
 

mmubin

محفلین
نبیل ایک درخواست ہے

آ آپ کی خداداد صلاحیتوں کا معترف ہوں۔ آپ جیسے نوجوانوں کی ہمیں ضرورت ہے جو ہمارے خوابوں کو تعبیر دے سکیں۔ ایک اور خواب آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔ اردو یونی کوڈ تو ماشا اللد ترقی کر رہا کے۔ اگر کوئی ایسا کنورٹر آ جاے جس کی مدد سے اردو یونی کوڈ ٹیکسٹ رومن ٹیکسٹ میں تبدیل ہو سکے تو اردو میں یونی کوڈ میں جو سرمایا ہے وہ رومن میں تبدیل ہو کر ایسے کروڑوں لوگوں کی دسترس میں آ جاے گا جو اردو رسم الخط تو نہیں جانتے مگر اردو کی شگفتگی پر فدا ہیں۔
آپ جیسے جیالوں کے لیے کچھ بھی نامکن نہٰیں۔ مسلہ متن کے لیفٹ ٹؤ رائٹ اور ڑائٹ ٹو لیفٹ کا ہے وہ آپ لوگ حل کر سکتے ہیں

ایم مبین
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ کو رومن میں کنورٹ کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اس کے لیے کوئی نہ کوئی پروگرام ضرور موجود ہوگا۔ اسی فورم کے ایک رکن الف نظامی نے رومن اردو کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنے کا پروگرام لکھا ہوا ہے، وہ اس کو دوسرے رخ بھی لکھ سکتے ہوں گے۔
 
Top