نظم - مری پیاری بجو آپ ہیں ۔۔۔ عاطف سعید

عمر سیف

محفلین
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
چلو میں بھی بھائی کی تلاش کرتی ہوں تمھارے لئے :lol: ملی تو لکھتی ہوں :)
:) انتظار رہے گا۔

ضبط ۔ مجھے تو کوئی بھائی کی لکھی نہیں ملی ۔ :(
کوئی بات نہیں۔ آپ خود سے کوشش کر لیں۔ دیکھیں تو آپ کیسی شاعرہ ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب۔ ایک شعر یاد آ رہا ہے لیکن شاید میں کہیں کوئی گڑ بڑ کر رہی ہوں۔ اس لئے اگر کسی کو غلطی نظر آئے تو معذرت قبول کریں اور تصحیح بھی کر دیں۔۔

وہ جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے!!!
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے، ہیں مگر ایسے بھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا:

فرحت ، آپ کا انتخاب ہر بار اتنا اچھا ہوتا ہے :khoobsurat:

یہ شعر کچھ اس طرح یاد آرہا ہے

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے ، ہاں مگر ایسے بھی ہیں !

اب کوئی اور تصحیح کرے (دوسرا مصرعہ شاید درست نہ ہو )
 
تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ضبط نے کہا:
کوئی بات نہیں۔ آپ خود سے کوشش کر لیں۔ دیکھیں تو آپ کیسی شاعرہ ہیں۔ :)

بوچھی،

کوشش کرتے وقت وہ جو آپ کا ٹریڈ مارک ڈنڈا ہے نا اسے ذرا دوسرے کمرے میں رکھ دیجئے گا :)

:lol: شگفتہ اس ڈنڈے کے بغیر تو مجھے مزہ ہی نہیں آتا جب تک مار نہ لوں ۔ ۔ ۔ ۔ کے سر پر :p
 
تیشہ

محفلین
فرحت کیانی نے کہا:
بہت خوب۔ ایک شعر یاد آ رہا ہے لیکن شاید میں کہیں کوئی گڑ بڑ کر رہی ہوں۔ اس لئے اگر کسی کو غلطی نظر آئے تو معذرت قبول کریں اور تصحیح بھی کر دیں۔۔

وہ جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے!!!
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے، ہیں مگر ایسے بھی

:aadab:
 
تیشہ

محفلین
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
چلو میں بھی بھائی کی تلاش کرتی ہوں تمھارے لئے :lol: ملی تو لکھتی ہوں :)
:) انتظار رہے گا۔

ضبط ۔ مجھے تو کوئی بھائی کی لکھی نہیں ملی ۔ :(
کوئی بات نہیں۔ آپ خود سے کوشش کر لیں۔ دیکھیں تو آپ کیسی شاعرہ ہیں۔ :)

اچھا کبھی کوشیش کروں گی ۔ :p
 
عمر سیف

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ضبط نے کہا:
کوئی بات نہیں۔ آپ خود سے کوشش کر لیں۔ دیکھیں تو آپ کیسی شاعرہ ہیں۔ :)

بوچھی،

کوشش کرتے وقت وہ جو آپ کا ٹریڈ مارک ڈنڈا ہے نا اسے ذرا دوسرے کمرے میں رکھ دیجئے گا :)
وہ ساتھ بھی لائیں تو مسئلہ نہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
چلو میں بھی بھائی کی تلاش کرتی ہوں تمھارے لئے :lol: ملی تو لکھتی ہوں :)
:) انتظار رہے گا۔

ضبط ۔ مجھے تو کوئی بھائی کی لکھی نہیں ملی ۔ :(
کوئی بات نہیں۔ آپ خود سے کوشش کر لیں۔ دیکھیں تو آپ کیسی شاعرہ ہیں۔ :)

اچھا کبھی کوشیش کروں گی ۔ :p
چلیں جب بھی لکھیں پر کوشش ضرور کریں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
فرحت کیانی نے کہا:
بہت خوب۔ ایک شعر یاد آ رہا ہے لیکن شاید میں کہیں کوئی گڑ بڑ کر رہی ہوں۔ اس لئے اگر کسی کو غلطی نظر آئے تو معذرت قبول کریں اور تصحیح بھی کر دیں۔۔

وہ جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے!!!
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے، ہیں مگر ایسے بھی

فرحت ، آپ کا انتخاب ہر بار اتنا اچھا ہوتا ہے :khoobsurat:

یہ شعر کچھ اس طرح یاد آرہا ہے

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے ، ہاں مگر ایسے بھی ہیں !

اب کوئی اور تصحیح کرے (دوسرا مصرعہ شاید درست نہ ہو )
پسنددیدگی اور تصحیح دونوں کا شکریہ شگفتہ جی۔ میرا خیال ہے دوسرا مصرعہ بھی صحیح ہے۔
خوش رہیے :)
 
تیشہ

محفلین
مجھے یہ نظم تلاش کسی دوست کے لیے تلاش کرنی تھی (اس دوست سے معذرت) اور جب میں نے یہ نثری نظم تلاش کی تو پھر میرا دل بےایمان ہوگیا۔ اور اب یہ میری طرف سے خاص باجو ک لیے۔

کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہوتے ہیں
زندگی سے بڑھ کر پیارے ہوتے ہیں
جن کو سوچنے سے خیال مہکتے ہیں
جب کو دیکھنے سے آنکھوں میں ٹھنڈک اُترتی ہے
جب سے بات کرنے سے لفظ قیمتی ہو جاتے ہیں
جب کو چاہنے سے دل کی پیاس مٹ جاتی ہے
روح سرشار ہوجاتی ہے
جب کی باتیں سرمایہِ حیات بن جاتی ہیں
جن کی پسند میں ڈھلنے کو دل چاہتا ہے
جن کی مرضی پہ چلنے کو جی چاہتا ہے
جن کی مسکراہٹ، ہزار غموں کو دھو دیتی ہے
جن کا ایک آنسو کائناتِ دل میں طوفان برپا کر دیتا ہے
جن کو سُکھ دینے کو دل چاہتا ہے
جن کی دُکھ لینے کو جی چاہتا ہے
جن کا فراق بہت رُلاتا ہے
جن سے ملنا اچھا لگتا ہے، بہت اچھا لگتا ہے
کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہوتے ہیں
وہ کچھ نہیں کہتے مگر سُنائی دیتے ہیں
وہ سامنے نہیں آتے مگر دکھائی دیتے ہیں
دل ہر موسم میں اُن کا ساتھ چاہتا ہے
وہ زندگی کی ہر خوبصورتی سے خوبصورت ہوتے ہیں
کبھی یوں چونکا دیتے ہیں
جیسے یونہی بے ارادہ مانگی دُعا پوری ہوجائے
یا یونہی بے ارادہ بولا جملہ شعر بن جائے
یا یونہی بےارادہ کھنچی لکیر تصویر میں ڈھل جائے
صبح کی پہلی کرن کی طرح،
کبھی وہ سارا دن چمکا دیتے ہیں
اور کبھی چودہ کے چاند کی طرح
راتیں جگمگا دیتے ہیں
کبھی ڈوبتے دل کا سہارا بن جاتے ہیں
اور کبھی !
انجانے میں اَ گنت خوشیاں جھولی میں بھرتے ہیں
لبوں پہ مسکان سجا کر،
آنسو اپنی پلکوں سے پونچھ لیتے ہیں
کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہوتے ہیں
اپنوں سے بڑھ کر اپنے ہوتے ہیں
ہر انسان کو اپنے جیون میں
ایسا کوئی نہ کوئی ملتا ہے،
جو اپنوں سے بڑھ کے اپنا ہوتا ہے
اور میرے لیے!
مری بیاری بجو آپ ہیں
جو ہر دم دُعاؤں کی طرح میرے ساتھ ہیں

[align=left:8fbd979214]یہ نظم ‘عاطف سعید‘ کی ہے۔[/align:8fbd979214]

:(

ضبط کہاں ہو ؟ :confused: میں یاد کر رہی ہوں ،
یہ پوسٹ کتنی پرانی آج مجھے یاد آئی ۔ ۔ :(
 
Top