نظم:میں تعبیروں کا تاجر ہوں ، سلیم ناز بریلوی

ربیع م

محفلین
میں تعبیروں کا تاجر ہوں


میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے
کیاتم گم گشتہ و گم کردہ اپنی جاگیر خریدو گے

منظر میں کشادہ سینے ہیں اور پس منظر میں گولی ہے
ہر ایک تصویر میں مظلوموں کے گرم لہو کی ہولی ہے

سڑکوں پہ جو ہیں جو فریاد کناں ان ماؤں کی ڈنڈا ڈولی ہے
کھچتی ہے جو میرے تصور میں غم کی تصویر خریدو گے

میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے

ڈل جھیل کے خون ملے پانی سے بھر کر کچھ جگ لایا ہوں
پتھرائی ہوئی آنکھوں کے ہیرے موتی اور نگ لایا ہوں

گلیوں میں سسکتی لاشوں نے جو دی ہے و ہ شہ رگ لایا ہوں
اُن سب نے بس اتنا پوچھا ہے تم کب کشمیر خریدو گے؟

میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے
اصحابِِ نبی ﷺکے گلشن کی کلیوں سے سجی کچھ چھڑیاں ہیں

سنت کے سچے موتی ہیں قرآن کی قیمتی لڑیاں ہیں
کچھ عشق نبی ﷺکے حلقے ہیں کچھ خوف خدا کی کڑیاں ہیں

ہر طوق سے جو آزاد کرے کیا وہ زنجیر خریدو گے ؟
میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے

تکبیر کے پر ہیبت نعرے بھی توحیدی للکار بھی ہے
دشمن کی صفیں جو چیر کے رکھ دے اک ایسی یلغار بھی ہے

میرے تھیلے میں جذبوں کی دھار ہے جس پر وہ تلوار بھی ہے
کوئی تیغ و تبر کوئی خنجر نیزہ کوئی شمشیر خریدو گے؟

میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے

سلیم ناز بریلوی
 
اتنی نظم ملی ہے، میرا نہیں خیال کہ مکمل ہے۔

میں خوابوں کا سوداگر ہوں
تم میرے خواب خریدو گے ؟

کچھ خواب میرے بنگال کے ہیں
کچھ ماضی کے کچھ حال کے ہیں
کچھ خواب ہیں قائداعظم کے
کچھ علامہ اقبال کے ہیں

پنجاب کے ہیں مہران کے ہیں
سرحد کے بلوچستان کے ہیں
ہیں جتنے خواب بھی پاس میرے
سب خواب ہی پاکستان کے ہیں

ان خوابوں میں کشمیر بھی ہے
مظلوموں کی تصویر بھی ہے
کچھ بوسنیا کے زخم بھی ہیں
اک مسجد کی تعمیر بھی ہے

میں خوابوں کا سوداگر ہوں
تم میرے خواب خریدو گے

(اعجاز رحمانی)
 

ربیع م

محفلین
اتنی نظم ملی ہے، میرا نہیں خیال کہ مکمل ہے۔

میں خوابوں کا سوداگر ہوں
تم میرے خواب خریدو گے ؟

کچھ خواب میرے بنگال کے ہیں
کچھ ماضی کے کچھ حال کے ہیں
کچھ خواب ہیں قائداعظم کے
کچھ علامہ اقبال کے ہیں

پنجاب کے ہیں مہران کے ہیں
سرحد کے بلوچستان کے ہیں
ہیں جتنے خواب بھی پاس میرے
سب خواب ہی پاکستان کے ہیں

ان خوابوں میں کشمیر بھی ہے
مظلوموں کی تصویر بھی ہے
کچھ بوسنیا کے زخم بھی ہیں
اک مسجد کی تعمیر بھی ہے

میں خوابوں کا سوداگر ہوں
تم میرے خواب خریدو گے

(اعجاز رحمانی)

بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ
 
Top