محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
اس نظم کے ہر شعر میں دو پھل ہیں، ایک پھل کا تذکرہ ہے اور دوسرے پھل کا نام پوشیدہ ہے، پوشیدہ پھل تلاش کریں۔
آم ہے سارے پھلوں کا بادشاہ
اس سے بڑھ کر پھل کوئی پاتے نہیں
سیب سے جن کو نہیں بے رغبتی
ڈاکٹر کے پاس وہ جاتے نہیں
قبض والے! آ، مری اک بات مان
تو پپیتا کھا جو سب کھاتے نہیں
کھاتے بھی ہیں آپ، پیتے بھی ہیں جو
سال بھر انگور پر آتے نہیں
بیر کے ٹھیلے سے خالی ہاتھ پھر
آنکھ جو رہ جائے تو جاتے نہیں
ہے شریفے سے پرانا رشتہ پر
سب شرافت والے یہ کھاتے نہیں
سَرسَرؔی! لے آؤ کینو کی نوید
کون سے پھل اپنے من بھاتے نہیں
اس سے بڑھ کر پھل کوئی پاتے نہیں
سیب سے جن کو نہیں بے رغبتی
ڈاکٹر کے پاس وہ جاتے نہیں
قبض والے! آ، مری اک بات مان
تو پپیتا کھا جو سب کھاتے نہیں
کھاتے بھی ہیں آپ، پیتے بھی ہیں جو
سال بھر انگور پر آتے نہیں
بیر کے ٹھیلے سے خالی ہاتھ پھر
آنکھ جو رہ جائے تو جاتے نہیں
ہے شریفے سے پرانا رشتہ پر
سب شرافت والے یہ کھاتے نہیں
سَرسَرؔی! لے آؤ کینو کی نوید
کون سے پھل اپنے من بھاتے نہیں
آخری تدوین: