عرفان علوی
محفلین
علی وقار صاحب ، آپ کی رائے جان کر خوشی ہوئی . یہاں ’بھی‘ كے استعمال کی واقعی ایک خاص وجہ ہے جس کا ذکر میں نے صریر صاحب کو اپنے جواب میں کیا ہے . میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ جو میں دیکھ رہا ہوں کیا خالق کا مقصد ’بھی‘ وہی تھا ؟ لیکن احباب كے پیغامات سے معلوم ہوتا ہے کہ میرا مفہوم صفائی سے ادا نہیں ہوا . میری بات ’بھی‘ كے بغیر بھی کہی جا سکتی ہے ، جیسے ’ کیا میری تخلیق کی یہی وجہ تھی ؟‘ لیکن اِس صورت میں مجھے ایک خالی پن محسوس ہوتا ہے . مجھے لگتاہے کہ ’بھی‘ سے ذہنی الجھن کی جو عکاسی ہوتی ہے ، وہ اِس كے بغیر شاید نہ ہو سکے . بہر حال ، یہاں کچھ اور فکر در کار ہے .اس نظم کی اصل خوب صورتی ہی لفظ ٰبھی ٰ میں پنہاں ہے اور یہ اس نظم کا ایک ایسا پہلو ہے جو قدرے نیا ہے، یہ آخری شاٹ تو ہی شاندار تھا میری نظر میں۔