آداب حضور۔ شکریہ!کیا خوب کہا جناب ۔
مکرر ارشاد ۔۔۔ مکرر ارشاد ۔۔۔ یہاں کہا جا سکتا ہے ؟
مرزا صاحب حوصلہ افزائی کی خاطر شکر گزار ہوں۔ آداب۔واہ جناب بہت عمدہ نظم
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں آپ جائیے
کیا کہنے ہیں اس میں کئی طویل مضامین کو قید کردیا ہے
آداب حضور۔ آپ نے کوچۂ آلکساں سے اٹھ تشریف لانے کی زحمت فرمائی، یہی کافی ہے ہماری حوصلہ افزائی کو!!گر ٹھان لی ہے جانے کی تو جائیے بہ شوق
پہنا کے اس غریب کو بیگانگی کا طوق
تنہائیِ حجازؔ پہ مت رحم کھائیے
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے
واہ سرکار۔۔۔ واہ۔۔۔ ۔ لاجواب۔۔۔ عمدہ اور اعلیٰ۔۔۔
بس بات آپ کی تخلیق کی ہو تو پھر کہیں بھی جانے کو تیار ہیں۔۔۔آداب حضور۔ آپ نے کوچۂ آلکساں سے اٹھ تشریف لانے کی زحمت فرمائی، یہی کافی ہے ہماری حوصلہ افزائی کو!!
آپ کی آنکھ خوبصورت اور نیا دیکھتی ہے محترم۔ ورنہ بندے کی کاوش کس قابل ہے۔ بہت شکریہ آداب۔نظم بہت محنت سے لکھی ہے برادر مہدی نقوی حجاز۔۔۔
ہمار ے ہاں اس بات کو بہت کم سمجھا جاتا ہے کہ شاعری پر محنت کتنی ہوئی اور اسے چمکایا کتنا گیا، یہ زیادہ دیکھتے ہیں کہ مضامین کتنے پرانے یا نئے ہیں۔۔
واصف علی واصف نے اس ضمن میں بڑی خوب بات کہی۔۔ فرماتے ہیں کروڑوں سال پرانی کائنات کو انسان کھوجنے نکلتا ہے اور سوچتا ہے کہ اسے کچھ نیا ملے گا۔ پھر ایک جگہ اور کہتے ہیں کہ بے شک کائنات پرانی ہے لیکن اس کا نیا پن کبھی ختم نہیں ہوتا۔
یہی اس نظم پر میرا تاثر ہے کہ سارے ہی مضامین مجھے پرانے لگے لیکن محنت کا نتیجہ صرف اتنا کہ پوری نظم پرانے مضامین کے باوجود نیا تاثر دینے میں کامیاب رہی۔۔
آداب حضور۔ نوازشعمدہ کاوش پر مبارک باد۔
اللہ حُسنِ قلم میں مزید نکھار عطا کرے
۔
تنہائیِ حجازؔ پہ مت رحم کھائیے
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے
بہت آداب محترمہ، نوازش۔واہ واہ بہت عمدہ نظم ہے بھئی ۔
جیتے رہیں
حضور، ابھی آپ کے پائے کا کلام کہاں ہوتا ہے ہمارابہت خوب جناب ۔ ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے۔