نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
میری طرف سے بھی واہ واہ۔۔۔۔۔

بہت ہی خوبصورت نظم ہے۔۔۔ کیا کہنے احمد بھائی۔۔۔۔

شکریہ :)

شاد آباد رہیے۔ :)
آپ اور حسن محمود بھائی کو تتلیوں کو استعاراتی معنوں میں لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں بات کہیں کی کہیں پہنچ جانے کے قوی امکان ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
رات خوشبو کا ترجمہ کرکے

میں نے قرطاسِ ساز پر رکھا
صبح دم
چہچہاتی چڑیا نے
مجھ سے آکر کہا
یہ نغمہ ہے
میں نے دیکھا
کہ میرے کمرے میں
چارسو تتلیاں پریشاں ہیں
اور دریچے سے جھانکتا اندر
لہلہاتا گلاب تنہا ہے

خوبصورت!! واہ واہ! کیا خوبصورت نظم ہے!!!
علامات کا بہت اچھا استعمال ہے اور بنت بھی بہت اچھی ہے !!! کئی دفعہ پڑھنے کو جی چاہتا ہے!!
بہت بہت بہت داد احمد بھائی آپ کے لئے!!! سلامت رہیں !

بہت شکریہ ظہیر بھائی!

آپ کی حوصلہ افزائی سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :)

بے حد ممنون ہوں۔ :)
 
شہاب نامہ اپنی ضخامت کے باعث ہم ایسے لیٹ کے پڑھنے والوں کے لئے ہرگز مناسب نہیں ہے۔ سو نہیں پڑھا ۔ :)
تو اسے لٹا کر پڑھ لیں اسے کونسا منع ہے۔۔۔۔!!
میں معذرت خواہ ہوں، یہ ذکر غالبا ممتاز مفتی صاحب نے الکھ نگری میں کیا ہے۔ جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
اب مسئلہ یہ ہے کہ آپ کا سارا زور

پہ ہے۔۔۔۔۔ کتاب پہ ہوتا تو۔۔۔۔۔

ہمارا اشارہ ضخامت کی طرف تھا۔ :)

کہ کتاب استعارتاً صنفِ نازک ہوا کرتی ہے لیکن ایسی کتابوں کو صنفِ نازک میں شمار کرنا مشکل کام ہے۔ :)

جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔

ویسے ہم تو ایویں ہی کسی کی ولایت کے رعب میں نہیں آیا کرتے۔ تاہم کہہ رہے ہو ممتاز مفتی اور کہا جا رہا ہوں شہاب صاحب کے بارے میں تو دل سوچتا ضرور ہے۔ :)
 
تو اسے لٹا کر پڑھ لیں اسے کونسا منع ہے۔۔۔۔!!
میں معذرت خواہ ہوں، یہ ذکر غالبا ممتاز مفتی صاحب نے الکھ نگری میں کیا ہے۔ جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔
شاید الکھ نگری از ممتاز مفتی کی بات کر رہے ہیں۔
 
وضاحت بالمسکراھٹ کہہ رہی ہے کہ....
ہمارا اشارہ ضخامت کی طرف تھا۔ :)

کہ کتاب استعارتاً صنفِ نازک ہوا کرتی ہے

بھینس کی دم بے سبب نہیں غالب....
صنفِ نازک میں شمار کرنا مشکل کام ہے۔
مسرت شاہین صاحبہ اور پنجابی اداکاراؤں کے بعد ڈیفینیشن بدل گئی ہے... امتحان نئے نصاب کے مطابق ہو گا....
 

لاریب مرزا

محفلین
پہلے زیادہ دھیان نہیں دیا لیکن یہ پوسٹ دو تین دفعہ اوپر آئی تو سوچا کہ پڑھ ہی ڈالیں..
بہت خوبصورت تخیل ہے۔ ہماری طرف سے بہت سی داد :)
چوہدری صاحب نے آپ کو استاد کہا تو ہمیں پتہ چلا کہ آپ کا شمار بھی اساتذہ کی فہرست میں ہوتا ہے، ہم اس بات سے لاعلم تھے۔ بس آپ خیر منا لیں اب :p
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
پہلے زیادہ دھیان نہیں دیا لیکن یہ پوسٹ دو تین دفعہ اوپر آئی تو سوچا کہ پڑھ ہی ڈالیں..
بہت خوبصورت تخیل ہے۔ ہماری طرف سے بہت سی داد

بہت شکریہ!

چوہدری صاحب نے آپ کو استاد کہا تو ہمیں پتہ چلا کہ آپ کا شمار بھی اساتذہ کی فہرست میں ہوتا ہے، ہم اس بات سے لاعلم تھے۔ بس آپ خیر منا لیں اب

اللہ رحم کرے ہمارے حال پر۔ :)
 
Top