فارسی شاعری نظیری نیشابوری (فارسی کلام مع ترجمہ)

لاریب مرزا

محفلین
درسِ ادیب اگر بوَد زمزمهٔ محبتی
جمعه به مکتب آورد طفلِ گریزپای را
(نظیری نیشابوری)

ترجمہ:
اگر معلم کا درس کوئی محبت کا نغمہ ہو تو وہ جمعے (یعنی تعطیل) کے دن بھی (مکتب سے) گریزاں بچے کو مکتب میں لے آئے۔
 
حسان خان

لائبریرین
شکریہ۔ :)
مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس محفل پر ایک قبلاً ارسال شدہ فارسی شعر اور ترجمہ گھوم پھر کر دوبارہ اس محفل کی زینت بنا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی بسیار محبوب زبان فارسی کے اشعار کے جو تراجم پیش کرتے ہیں، اُن سے چند قاری ضرور مستفید ہوتے ہیں اور اِس طریقے سے فارسی زبان و ادب کی معاشرے میں، خواہ کم ہی سہی، ترویج ہو رہی ہے۔
فارسی زندہ باد!
 
ویسے یہاں ایک سے زائد دفعہ کسی کلام کو پوسٹ کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ یہ کلام پہلے پوسٹ ہو چکا ہو گا لیکن یہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چیک کیسے کروں؟؟ سو میں نے بھی پوسٹ کر دیا.. :)
 
فارسی شاعر ناصر خسرو نے ایک ہزار سال قبل فرمایا تھا:
در شعر ز تکرارِ سخن باک نباشد
زیرا که خوش آید سخنِ نغز به تکرار

یعنی: شعر میں سخن کی تکرار کی پروا نہیں ہے کیونکہ سخنِ خوب تکرار سے اچھا لگتا ہے۔ :)
 
بہت خوب!! :)
 
Top