نظر لکھنوی نعتیہ قطعات

میرا یہ عقیدہ ہے بلا شائبۂ شک
محدود نہیں ذکرِ نبیﷺ اہلِ زمیں تک
ہے بزمِ ملائک میں سرِ عرش بھی چرچا
فرمودۂ ربی ہے ’’ رفعنا لک ذکرک‘‘

عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)
 
مزید نعتیہ قطعات
توصیف کریں سب اہلِ سخن اجمالی کملی والے کی
تکمیلِ ثنا ممکن ہی نہیں اس کالی کملی والے کی
نام اونچا کملی والے کا شان عالی کملی والے کی
ہے ذات رسائے عرشِ بریں بس خالی کملی والے کی
٭٭٭
کس درجہ بلندی پر قسمت کا ستارا ہے
محبوبِ خدا جو ہے آقا وہ ہمارا ہے
ماں باپ بہن بھائی کچھ کام نہ آئیں گے
لے دے کے وہی اپنا محشر میں سہارا ہے
٭٭٭
ہر بحث سے بالاتر ہے ذات محمدؐ کی
محبوبِ خدا وہ ہے کیا بات محمدؐ کی
تا حشر جو ان مٹ ہے بخشا وہ ہمیں قرآں
امت کے لئے دیکھیں سوغات محمدؐ کی
٭٭٭

محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی​
 
مدیر کی آخری تدوین:
تو روبرو رہے کہ نہ تو روبرو رہے
تجھ پر پڑھوں درود تری گفتگو رہے
وہ ربِ ذوالجلال قریبِ گلو رہے
تو اس کا ہے حبیب دل و جاں میں تو رہے
٭٭٭

ہوں بند آنکھیں تو دیکھوں خواب میں چہرہ محمدؐ کا
کھلیں آنکھیں تو دیکھوں سامنے روضہ محمدؐ کا
چلوں جس راستے پر میں وہ ہو رستہ محمدؐ کا
بنا اس طرح شیدائی مرے اللہ، محمدؐ کا
٭٭٭

خدا کی توصیف کارِ آساں پہ نعت گوئی بہت ادق ہے
جبینِ رہوارِ طبعِ شاعر تکانِ تگ سے عرق عرق ہے
بنائے تخلیقِ بزمِ کن ہے کتابِ ہستی کا سرورق ہے
وہ اشرف الانبیاء نظرؔ ہے وہ اجمل الناس ما خلق ہے
٭٭٭​
 
اے خدائے خشک و تر اے خالق و مولائے کل
شکر تیرا کر دیا پیدا نبی ختم الرسل
ناخدائی کی اسی نے نوعِ انساں کی نظرؔ
واقفِ گرداب و مدّ و جزر و دانائے سبل
٭٭٭

اس کا کلمہ جو پڑھے داخلِ ایماں ہو جائے
اس کا قرآں جو پڑھے صاحبِ عرفاں ہو جائے
اس کی سنت پہ چلے بندۂ یزداں ہو جائے
صاحبِ خلد ہے وہ اس پہ جو قرباں ہو جائے
٭٭٭

محبت ان کی دل میرا ثنا ان کی زباں میری
خوشا قسمت جو کٹ جائے یونہی عمرِ رواں میری
خدا کا ہے کرم مجھ پر نظرؔ نازاں ہوں میں جس پر
ہے دل حق آشنا میرا زباں حق ترجماں میری
٭٭٭

رب نے اپنے فضل سے پیدا وہ محسن کر دیا
جس نے اس ظلمت کدے میں آتے ہی دن کر دیا
معجزہ شق القمر کا ایک اعجوبہ ہمیں
اس نے اک انگلی سے ناممکن کو ممکن کر دیا
٭٭٭​
 
سبحان اللہ اسے کہتے ہیں علم اور عشق سے آراستہ نعتیہ سخن ۔​
خدا کی توصیف کارِ آساں پہ نعت گوئی بہت ادق ہے​
جبینِ رہوارِ طبعِ شاعر تکانِ تگ سے عرق عرق ہے​

بنائے تخلیقِ بزمِ کن ہے کتابِ ہستی کا سرورق ہے​
وہ اشرف الانبیاء نظرؔ ہے وہ اجمل الناس ما خلق ہے​
 
سبحان اللہ اسے کہتے ہیں علم اور عشق سے آراستہ نعتیہ سخن ۔
خدا کی توصیف کارِ آساں پہ نعت گوئی بہت ادق ہے
جبینِ رہوارِ طبعِ شاعر تکانِ تگ سے عرق عرق ہے
بنائے تخلیقِ بزمِ کن ہے کتابِ ہستی کا سرورق ہے
وہ اشرف الانبیاء نظرؔ ہے وہ اجمل الناس ما خلق ہے
جزاک اللہ سلمان بھائی.
 
الشفاء

لائبریرین
خدا کی توصیف کارِ آساں پہ نعت گوئی بہت ادق ہے
جبینِ رہوارِ طبعِ شاعر تکانِ تگ سے عرق عرق ہے
بنائے تخلیقِ بزمِ کن ہے کتابِ ہستی کا سرورق ہے
وہ اشرف الانبیاء نظرؔ ہے وہ اجمل الناس ما خلق ہے
واہ۔واہ۔واہ۔ سبحان اللہ۔ سبحان اللہ۔۔
ماشاءاللہ بہت پیارے قطعات ہیں۔۔۔ اللہ عزوجل نظر صاحب کو آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا پڑوسی بنائے۔۔۔ آمین۔
 
سبحان اللہ ! کیا ہی خوبصورت نعتیہ کلام ہے ! ماشاءاللہ ! بہت شکریہ تابش بھائی !
جزاک اللہ
سبحان اللہ
شکریہ تابش بھائی شریک محفل کرنے کا
جزاک اللہ
واہ۔واہ۔واہ۔ سبحان اللہ۔ سبحان اللہ۔۔
ماشاءاللہ بہت پیارے قطعات ہیں۔۔۔ اللہ عزوجل نظر صاحب کو آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا پڑوسی بنائے۔۔۔ آمین۔
آمین۔ جزاک اللہ
ماشاءاللہ بہت خوبصورت ہدیہ عقیدت ہے۔ شریک کرنے کا شکریہ
جزاک اللہ
 
خدا کی توصیف کارِ آساں پہ نعت گوئی بہت ادق ہے
جبینِ رہوارِ طبعِ شاعر تکانِ تگ سے عرق عرق ہے
بنائے تخلیقِ بزمِ کن ہے کتابِ ہستی کا سرورق ہے
وہ اشرف الانبیاء نظرؔ ہے وہ اجمل الناس ما خلق ہے

محبت ان کی دل میرا ثنا ان کی زباں میری
خوشا قسمت جو کٹ جائے یونہی عمرِ رواں میری
خدا کا ہے کرم مجھ پر نظرؔ نازاں ہوں میں جس پر
ہے دل حق آشنا میرا زباں حق ترجماں میری

رب نے اپنے فضل سے پیدا وہ محسن کر دیا
جس نے اس ظلمت کدے میں آتے ہی دن کر دیا
معجزہ شق القمر کا ایک اعجوبہ ہمیں
اس نے اک انگلی سے ناممکن کو ممکن کر دیا

سبحان اللہ بہت خوب۔۔ بہترین
 
Top