نعت۔۔ یک سو ہوئی حیات اس آگہی کے بعد ۔۔والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

متلاشی

محفلین
نعت
یک سو ہوئی حیات ، اس آگہی کے بعد​
کوئی نبیؐ نہیں ہے میرے نبی کے بعد​
بندوں سے رب کو چاہیے کیا بندگی کے بعد​
لیکن طریق و سنّتِ مصطفویؐ کے بعد​
وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی​
منزل ہی بن گئے اس اک ہمرہی کے بعد​
نعمت تمام کر دی گئی آپؐ ہی کے نام​
تکمیلِ دیں ہوئی تو ہوئی آپؐ ہی کے بعد​
آتے رہے رسول یکے بعد دیگرے​
لیکن نہیں ہے کوئی اسؐ آخری کے بعد​
ہے آپؐ کی نبوت تسلسل لیے ہوئے​
اک اور زندگی ہے ، اِس زندگی کے بعد​
(والدگرامی جناب نصراللہ مہرصاحب)​
 

الف عین

لائبریرین
اب یہ کوشش کر رہا ہوں کہ خارج از بحر مصرعوں کی نشان دہی کر دوں۔​
یک سو ہوئی حیات ، اس آگہی کے بعد​
کوئی نبیؐ نہیں ہے میرے نبی کے بعد​
لیکن طریق و سنّتِ مصطفویؐ کے بعد
وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی​
منزل ہی بن گئے اس اک ہمرہی کے بعد​
البتہ یہ مصرع​
وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی​
شاید کتابت کی غلطی ہو کہ محض ’ہمرہ‘ وزن میں آتا ہے۔​
لیکن نہیں ہے کوئی اسؐ آخری کے بعد
ہے آپؐ کی نبوت تسلسل لیے ہوئے​
اک اور زندگی ہے ، اِس زندگی کے بعد​
 

متلاشی

محفلین
اب یہ کوشش کر رہا ہوں کہ خارج از بحر مصرعوں کی نشان دہی کر دوں۔​
یک سو ہوئی حیات ، اس آگہی کے بعد​
کوئی نبیؐ نہیں ہے میرے نبی کے بعد​
لیکن طریق و سنّتِ مصطفویؐ کے بعد
وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی​
منزل ہی بن گئے اس اک ہمرہی کے بعد​
البتہ یہ مصرع​
وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی​
شاید کتابت کی غلطی ہو کہ محض ’ہمرہ‘ وزن میں آتا ہے۔​
لیکن نہیں ہے کوئی اسؐ آخری کے بعد
ہے آپؐ کی نبوت تسلسل لیے ہوئے​
اک اور زندگی ہے ، اِس زندگی کے بعد​
بہت بہت شکریہ استاذ گرامی ! میں والد صاحب کو مطلع کرتا ہوں ۔۔۔ تاکہ وہ اسے درست کر سکیں ۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
 
Top