نعت از اعجاز رحمانی

فلک شیر

محفلین
سرِ طور کوئی جائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
جسے خود خدا بلائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
جو ہوا کا رخ بدل دے، ہمیں دعوت عمل دے​
جو شعور کو جگائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
شب و روز دشمنوں کو جو دعاؤں سے نوازے​
جو ستم پہ مسکرائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
جو کرے کلام رب سے، وہ لقب کلیم پائے​
جو کلامِ رب سنائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
جوخطائیں معاف کر دے، وہ خدائے لم یزل ہے​
جو خطائیں بخشوائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
وہ خدا ہے ،خلق جس نے کیا گلشن دو عالم​
جو بہار بن کے آئے ، اُسے آپ کیا کہیں گے​
کوئی اُس کی عظمتوں کی مثال ہے، نہ ہو گی​
جو خدا سے مل کے آئے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
جو قمر کو توڑتا ہو، جو دلوں کو جوڑتا ہو​
جو یہ معجزے دکھائے، اُسے آپ کیا کہیں گے​
وہ ہے کون،مہربانی جو کرے کسی کسی پر​
اور وہ جو سب کے کام آئے،اُسے آپ کیا کہیں گے​
جو خدا سے دور کر دے،اسے کیا کہیں گے اعجاز​
ہمیں رب سے جو ملائے، اسے آپ کیا کہیں گے​
 

نیلم

محفلین
الحمدللہ..........بخیر و عافیت
نیلم آپا! آپ کے ہاں سب خیر وعافیت ہے؟
موسم کیسا ہے؟ ایسا ویسا یا ہمارے جیسا یعنی حبس اور گرمی سے بھرپور؟:):):)
جی فلک بھائی اللہ کا بہت کرم ہے ۔۔
موسم ویسا ہی ہے بھیا جیسا آپ کی طرف لیکن آج بادل گھوم پھر رہے ہیں شائد بارش ہوجائے :)
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
ان گنت درود و سلام اس ہستی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جو رحمت للعالمین قرار پائے ،،،،،،،،
بہت پرنور شراکت ۔۔۔۔۔۔ ڈھیردعائیں
 
Top