نعت برائے اصلاح

Ammar baig

محفلین
وہ لالہ رخ وہ خوش ادا،کمال حسن ،کمال عطا
کیوں ہو سکے ترا حق ادا،صلی علی صلی علی

روز حشر، روز جزا،نہ کوئی صنم نہ آسرا
چہار سمت ہے اک صدا،صلی علی صلی علی

لوح و قلم صدقے ترے،زیر پا ہے منتہی
میرے نبی،حبیب خدا ۔۔صلی علی صلی علی

سنگ و خاک،لہو و کرب،رنج و الم،ہجر و جفا
جو بھی دعا ،سب کا بھلا،صلی علی صلی علی


امام امت، امام دین،لوح و قلم ،کون و مکاں
سارے رسل، سب انبیاء،صلی علی صلی علی

شاہ عرب ،شاہ عجم،خیر الامم،خیر الورا
طالب کرم ،ہر پیر و گدا،صلی علی صلی علی

سیاہ کار ہم ریا کار ہم،نہ اپنی خبر نہ تیری وفا
ہو کرم کی جو اک نگاہ،صلی علی صلی علی

نہ میرا ظرف نہ حوصلہ،نہ ہو سکے یہ عشق ادا
بس بندہ ترا ہے یا مصطفی،صلی علی صلی علی
 

عاطف ملک

محفلین
محفل پر خوش امدید Ammar baig
بہت اچھی کاوش ہے۔
اللہ قبول فرمائے۔
اساتذہ کرام کو ٹیگ کر رہا ہوں۔
استادِ محترم@الف عین
استادِ محترم@محمد وارث
استادِ محترم@راحیل فاروق
برادرم محمد ریحان قریشی (استاد العروض)
 
آخری تدوین:

Ammar baig

محفلین
محفل پر خوش امدید Ammar baig
بہت اچھی کاوش ہے۔
اللہ قبول فرمائے۔
اساتذہ کرام کو ٹیگ کر رہا ہوں۔
استادِ محترم@الف عین
استادِ محترم@محمد وارث
استادِ محترم@راحیل فاروق
برادرم محمد ریحان قریشی (استاد العروض)
اور ہمارے پیارے محمد تابش صدیقی بھائی جو آپ کو محفل کی روایات سے آگاہی فراہم کریں گے۔

بہت نوازش محترم۔۔۔آپ کی وسعت قلبی ہے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عمار
میرے خیال میں تھوڑی سی عروض سے واقفیت کافی ہو گی۔ اچھی نعت ہے، لیکن اکثر مصرعوں میں ایک دو حروف کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے بحر سے خارج ہو گئے ہیں مصرعے۔؎
صل علی کیونکہ مستفعلن کے مساوی ہے، اس لیے اسی پر تقطیع کریں۔
پہلا مصرع آدھا تو اس پر آتا ہے۔ لیکن کمال حسن کمال عطا نہیں آتا۔ خود ہی غور کر کے دیکھیں۔
 
Top