نعت رسول صلی الله علیه وسلم از:: مولانا انس یونس

سید زبیر

محفلین
نعت رسول صلی الله علیه وسلماز::مولانا انس یونس
آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو
کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو
آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو
کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو
آپکو راضی نہ کر پایا تو مرجاؤنگا میں
چھوٹی چھوٹی کرچیاں بن کر بکھر جاؤنگا میں
زندگی کا اس طرح مجھ کو مزہ کیا آئے گا
دل سیاہی کے بھنور میں ڈوبتا رہ جائے گا
واسطہ دوں آپ کو میں آپ کے حسنین کا
یار غار صور کا صدیق کا اے کونین کا
آپ تو دشمن کے حق میں بھی دعا کرتے رہیں
بے وفا لوگوں سے بھی ہر دم وفا کرتے رہیں
آپ تو رحمت ہی رحمت ہے جہانوں کے لئے
میرے جیسے بے عمل اور بے ٹھکانوں کے لئے
آپکا ہے روٹھنا ارض و سماں کا روٹھنا
عرش کا سارے جہانوں کے خدا کا روٹھنا
آپکی نظروں سے جو گرتا ہے مرجاتا ہے وہ
راکھ بن کر اپنے قدموں میں بکھر جاتا ہے وہ
اس طرح تو آدمی خود آدمی رہتا نہیں
صاحب ایمان کیا ، انسان بھی رہتا نہیں
کیسے کیسے دشمنوں پر رحم کھایا آپ نے
آگ سے کتنے ہی لوگوں کو بچایا آپ نے
اپنے جوتوں اپنے سائے میں بٹھا دیجیئے مجھے
آپکا ناچیز خادم ہوں دعا دیجیئے مجھے
زندگی کی تیز لہروں میں نہ بہہ جاؤں کہیں
گرد بن کر راستے ہی میں نہ رہ جاؤں کہیں
آپکو خاتون جنت اور علی واسطہ
آپکو فاروق و عثمان غنی کا واسطہ
آپکو خاتون جنت اور علی واسطہ
آپکو فاروق و عثمان غنی کا واسطہ
آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو
کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو
زندگی کو ایک بہت مشکل سفر درپیش ہے
ایک مشکل امتحان بار دیگر درپیش ہے
سوچ میں ڈوبا ہوا سوچ ہی میں قید ہوں
بے بسی گھیرے ہوئے بے بسی میں قید ہوں
ٹوٹتے جاتے ہیں سارے آسرے جتنے بھی ہیں
بے اثر ہے لوگ سب چھوٹے بڑے جتنے بھی ہیں
ٹوٹتے جاتے ہیں سارے آسرے جتنے بھی ہیں
میری قسمت ہی بدل دے گا اشارہ آپ کا
لوگ اکثر شاعر اصحاب کہتے ہیں مجھے
ان کے خاطر روز شب بیتاب کہتے ہیں مجھے
بے عمل ہوں مغفرت کا ایک سہارا ہے ضرور
آپکا ہر ایک صحابی جان سے پیارا ہے ضرور
بے عمل ہوں مغفرت کا ایک سہارا ہے ضرور
آپکا ہر ایک صحابی جان سے پیارا ہے ضرور
میں نے مختص کرلی اپنی چشم تر انکے لئے
مضطرب رہتا ہوں میں شام و سحر انکے لئے
میں نہ سر مد ہوں ، نہ مجنون ہوں ، نہ میں منصور ہوں
انکا شاعر اور ان کا بندہ مزدور ہوں
میری خواہش ہے کہ انکی خوبیاں لکھتا رہوں
شوق سے میں آسمان کو آسماں لکھتا رہوں
ان کے صدقے آپ مجھ پر مہربانی کیجیئے
میرے حال زار پر آقا توجہ دیجیئے
آپ سے رشتہ غلامی کا صدا قائم رہے
خواجگی اور بندگی کی یہ فضا قائم رہے
میرے سر پر مشکلوں کا آسماں گرنے کو ہے
ذرہ اے ناچیز پر کوہ حرا گرنے کو ہے
میرے سر پر مشکلوں کا آسماں گرنے کو ہے
ذرہ اے ناچیز پر کوہ حرا گرنے کو ہے
گھپ اندھیرے میں کھڑا ہوں اے حرا کے آفتاب
پرذہ پرذہ ہورہی ہے میری خوشیوں کی کتاب
میرے حق میں اپنے خالق سے دعا فرمایئے
اے میرے آقا کرم کی انتہا فرمایئے
دیکھتے ہیں تو مجھے بے آسرا کہتے ہیں لوگ
عہد ماضی کی کوئی بھولی صدا کہتے ہیں لوگ
کس طرح روکوں میں اس طوفان اور سیلاب کو
ذہن سے کیسے نکالوں خوفناک اس خواب کو
میری اپنی سانس بھی اب تو میرے بس میں نہیں
تھک گئی ہیں چلتے چلتے اب میری لوح جبیں
دیکھ کر دشوار راہیں زندگی گھبراگئی
میرے گھر تک آتے آتے روشنی گھبراگئی
سبز گنبد کی طرف اٹھتی ہیں نظریں بار بار
آپکی رحمت کو دیتا ہے صدا یہ خاکسار
خالق ارض و سماں سے اب دعا کیجیئے حضور
مہرباں ہوجائے مجھ عاصی پہ اب رب غفور
میری ہمت سے زیادہ ہے پریشانی کا بوجھ
میں اٹھاسکتا نہیں اپنے تنِ فانی کا بوجھ
راہ پہ چلتے ہوئے اب ڈگمگا جاتا ہوں میں
سانس لینے پر بھی اب تو لڑکھڑا جاتا ہوں میں
لب ہلادیجیئے میرے خاطر دعا کے واسطے
رحم فرما دیجیئے مجھ پر خدا کے واسطے
لب ہلادیجیئے میرے خاطر دعا کے واسطے
رحم فرما دیجیئے مجھ پر خدا کے واسطے
آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو
کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو
صل الله علیه وسلم
صل الله علیه وسلم
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نہ سر مد ہوں ، نہ مجنون ہوں ، نہ میں منصور ہوں

پُراثر اور حسبِ حال کلام۔​
جزاک اللہ خیر سید زبیر انکل!​
دسویں مصرعے میں غارِ ثور کا ذکر ہے؟​
 

سید زبیر

محفلین
ب
میں نہ سر مد ہوں ، نہ مجنون ہوں ، نہ میں منصور ہوں

پُراثر اور حسبِ حال کلام۔​
جزاک اللہ خیر سید زبیر انکل!​
دسویں مصرعے میں غارِ ثور کا ذکر ہے؟​
بجا فرمایا ۔ میں یہاں ہجوں میں کنفیوز ہو گیا تھا ۔غالبا بیٹا عمر کا تقاضا ہے
جزاک اللہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بجا فرمایا ۔ میں یہاں ہجوں میں کنفیوز ہو گیا تھا ۔غالبا بیٹا عمر کا تقاضا ہے
جزاک اللہ
ایسے تو نہیں کہیں پلیز انکل۔ اردو ٹائپنگ میں ایسا ہوتا ہی ہے۔ مثال کے طور پر آپ کبھی میری پوسٹس دیکھیں ناں غلطیوں سے بھرپور۔:)
 

سید زبیر

محفلین
بیٹا
فرحت سب دعاؤں میں آدھا حصہ میرا بھی ہے یاد رہے :happy:
بیٹا اس بھیک منگے کے پاس ہے ہی کیا ؟
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں
رب کریم آپ کو دونوں جہانوں کی سعادتیں نصیب فرمائے(آمین )
اب پلیز اور مت رلانا جیتی رہو جاو جا کر کھیلو
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جیتی
جیتی رہو ہمیشہ خوشیاں دیکھو (آمین)
جزاک اللہ انکل جی۔ You made my day! :)
بس ایسے ہی دعاؤں میں شامل رکھیں۔
فرحت سب دعاؤں میں آدھا حصہ میرا بھی ہے یاد رہے :happy:
بالکل ہے جی کہ دعاؤں میں جتنے بھی لوگوں کا حصہ نکال لیں اپنے حصے میں کمی نہیں ہوتی۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بیٹا
بیٹا اس بھیک منگے کے پاس ہے ہی کیا ؟
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں
رب کریم آپ کو دونوں جہانوں کی سعادتیں نصیب فرمائے(آمین )
اب پلیز اور مت رلانا جیتی رہو جاو جا کر کھیلو

آمین۔
جزاک اللہ زبیر انکل، آپ نے تو مجھے بھی رلا دیا ، بہت خوش رہیے ہمیشہ ہمیشہ، آمین
زبیر انکل مجھے پہلے بالکل بھی دعا کی اہمیت کا احساس نہیں تھا اور مجھے ہر دعا بس رسمی الفاظ کا مجموعہ لگا کرتی تھی لیکن دعا کتنی شاندار چیز ہے ہماری زندگی میں اب محسوس ہوتا ہے۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بیٹا
بیٹا اس بھیک منگے کے پاس ہے ہی کیا ؟
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں
رب کریم آپ کو دونوں جہانوں کی سعادتیں نصیب فرمائے(آمین )
اب پلیز اور مت رلانا جیتی رہو جاو جا کر کھیلو

فرحت ، آپ کا حصہ بھی شامل ہے یہاں :happy:
 
Top