نعت سرور کائنات ﷺ

نادان پوچھتا ہے کہ کیا کیا نبی کا ہے
کہتا ہوں کائنات پہ قبضہ نبی کا ہے

اللہ کے کلام میں چرچہ نبی کا ہے
یعنی خدا کے بعد ہی رتبہ نبی کا ہے

جبرئیل بھی بغیر اجازت نہیں ملے
رتبہ عظیم ارفع و اعلیٰ نبی کا ہے

اشجار، سنگ ،بلبل و مرغانِ خوش گلو
سب کی زبانِ قلب پہ کلمہ نبی کا ہے

آب رواں تو کوہ و دمن برگ و بار سب
جو گنگنا رہے ہیں ترانہ نبی کا ہے

ہیں بوتراب، فاطمہ، حسنین کریمین
بے مثل کل جہاں میں گھرانہ نبی کا ہے

قدسی جہاں سلام کو آتے ہیں صبح و شام
اے کاش دیکھ لوں جو مدینہ نبی کا ہے

شمس و قمر نجوم فلک کہکشا ں تمام
طارقؔ ہر ایک شے میں اجالا نبی کا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ہیں بوتراب، فاطمہ، حسنین کریمین
بے مثل کل جہاں میں گھرانہ نبی کا ہے
نہ میں خار ھوں، نہ میں پھول ھوں میں غلام آلِ رسول ﷺ ھوں میں تو ان کے قدموں کی دھول ھوں جو کہ سیدہ جو کہ طیبہ جو کہ طاہرہ جو کہ عابدہ جو کہ فاطمہ کے ہیں لاڈلے صلو علیہ والہ وسلم

صَلَّی اللّهُ علیہ والہ وسلم
 
سبحان اللہ ماشاء اللہ
 
Top