نعت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم - از: رحمن قدوس

کاشفی

محفلین
نعت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
(رحمن قدوس)

خدا نے خود لکھی قرآن میں مدحت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
فلاحِ دین و دنیا ہے پڑھو سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

ملے گا حشر کی گر می میں اُس کو سایہء رحمت
لئے پھرتا ہے اپنے ساتھ جو الفت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

جہاں تک آپ پہنچے ہیں ملائک بھی نہیں پہنچے
تعین کی حدوں سے دور ہے عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

الہٰی مجھ کو دکھلا دے بہار گلشن طیبہ
جہاں پھیلی ہوئی ہے ہر طرف رنگت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

یہ حسرت ہے کہ میں بھی دیکھ آﺅں گنبد خضریٰ
مجھے بھی ہو میسر اے خدا قربت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

ترے اعمال ہی کام آئیں گے رحمن محشر میں
یقیناً خلد میں لے جائے گی نسبت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
 
Top