نعت شریف برائے اصلاح

تمنا ہے کہ جاکے طیبہ دیکھوں حسن جالی کا
کروں میں ذکر کس سے اپنے دل کی بیقراری کا
سلیقہ حق و باطل دیکھنے کا کب تھا آنکھوں کو
کرم سے مصطفے کا مل گیا سرمہ ضیا ئی کا
تجلی گنبد خضرہ کی ہے اتنی حسیں جیسے
فلک پر رقص ہو شمش وقمر کی ضوفشانی کا
زمانے بھر کی ساری مشکلیں آسان ہوجائیں
اگر ہم راستہ اپنا لے محبوب الہی کا
گھرے تھے تیرگی میں جب گناہوں کی عرب والے
عیاں خورشید آقا کی ہوا تھا رہنمائی کا
 
عباد اللہ

محفلین
سابقہ تجربہ کی بنیاد پر یہاں تبصرہ کرنے کو دل نہیں مانتا لیکن پھر بھی ایک مبتدیانہ گزارش ہے
کہ نعت آنحضور کی مدح ہے
گنبدِ خضری اور مدینے کی مدح نعت نہیں ہوتی
شاعری پر یا اس کے عنوان پر نظر ثانی فرمائیے
باقی اصلاح تو اساتذہ ہی دیں گے خود میری تکبندیوں میں بہت غلطیاں ہوتی ہیں
 
الف عین

لائبریرین

ایک دو اشعار میں جالی کی یا گنبد کا ہی ذکر ہو تو حرج نہیں، ہاں ہر شعر اگر ایسا ہی ہو تو سوال اٹھ سکتا ہے۔ کچھ شعروں کا اضافہ کر دیں۔@خورشید بھارتی تو بہتر ہے۔

تمنا ہے کہ جاکے طیبہ دیکھوں حسن جالی کا
کروں میں ذکر کس سے اپنے دل کی بیقراری کا
درست

سلیقہ حق و باطل دیکھنے کا کب تھا آنکھوں کو
کرم سے مصطفے کا مل گیا سرمہ ضیا ئی کا
سرمہ مصطفیٰ کا یا ضیائی کا؟

تجلی گنبد خضرہ کی ہے اتنی حسیں جیسے
فلک پر رقص ہو شمش وقمر کی ضوفشانی کا
۔۔شمس و قمر کا رقص یا شمس و قمر کی ضو فشانی کا رقص؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔

زمانے بھر کی ساری مشکلیں آسان ہوجائیں
اگر ہم راستہ اپنا لے محبوب الہی کا
÷÷ہم کے ساتھ ’اپنا لیں‘ صیغہ استعمال ہونا تھا۔ باقی درست ہے۔

گھرے تھے تیرگی میں جب گناہوں کی عرب والے
عیاں خورشید آقا کی ہوا تھا رہنمائی کا
۔۔دوسرا مصرع بدلیں۔ نثر بنا کر دیکھیں، نشست کتنی خراب ہے، نثر ہو گی۔
آقا کی رہنمائی کا خورشید عیاں ہوا تھا۔ خورشید کے ساتھ عیاں بھی عجیب سا لگتا ہے، طلوع لا کر دیکھیں۔
 
آخری تدوین:
ایک دو اشعار میں جالی کی یا گنبد کا ہی ذکر ہو تو حرج نہیں، ہاں ہر شعر اگر ایسا ہی ہو تو سوال اٹھ سکتا ہے۔ کچھ شعروں کا اضافہ کر دیں۔@خورشید بھارتی تو بہتر ہے۔

تمنا ہے کہ جاکے طیبہ دیکھوں حسن جالی کا
کروں میں ذکر کس سے اپنے دل کی بیقراری کا
درست

سلیقہ حق و باطل دیکھنے کا کب تھا آنکھوں کو
کرم سے مصطفے کا مل گیا سرمہ ضیا ئی کا
سرمہ مصطفیٰ کا یا ضیائی کا؟

تجلی گنبد خضرہ کی ہے اتنی حسیں جیسے
فلک پر رقص ہو شمش وقمر کی ضوفشانی کا
۔۔شمس و قمر کا رقص یا شمس و قمر کی ضو فشانی کا رقص؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔

زمانے بھر کی ساری مشکلیں آسان ہوجائیں
اگر ہم راستہ اپنا لے محبوب الہی کا
÷÷ہم کے ساتھ ’اپنا لیں‘ صیغہ استعمال ہونا تھا۔ باقی درست ہے۔

گھرے تھے تیرگی میں جب گناہوں کی عرب والے
عیاں خورشید آقا کی ہوا تھا رہنمائی کا
۔۔دوسرا مصرع بدلیں۔ نثر بنان کر دیکھیں، نسست کتنی خراب ہے، نثر ہو گی۔
آقا کی رہنمائی کا خورشید عیاں ہوا تھا۔ خورشید کے ساتھ عیاں بھی عجیب سا لگتا ہے، طلوع لا کر دیکھیں۔
بےحد ممنون ہوں۔۔
 
Top