نعت شریف

صابرحسین

محفلین
آئی نسیمِ کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
کھینچنےلگا دل سوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
کعبہ ہمارا کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
مصحف ایماں روئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
لےکےمرادِ دل آئیں گےمر جائیں گےمٹ جائیں گی
پہنچیں تو ہم تا کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
طوبیٰ کی جانب تکنےوالو، آنکھیں کھولو ، ہوش سنبھالو
دیکھو قد دل جوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
نام اسی کا باب کرم ہے، دیکھ یہی محرابِ حرم ہی
دیکھ خمِ ابروئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہم سب کا رخ سوئےکعبہ سوئےمحمد روئےکعبہ
کعبےکا کعبہ کوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
کھل گئےجب گیسوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
 

نبیل

تکنیکی معاون
صابر حسین:

سبحان اللہ، بہت اچھی نعت پیش کی ہے آپ نے۔ میری صرف ایک گزارش ہے مذہبی فورمز پر لکھنے والوں اور یہاں کے ماڈریٹر منہاجین سے۔ میری دانست میں قراٰن و سنّت فورم قراٰن، حدیث اور فقہ جیسے موضوعات کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ حمد و نعت شاید ادبی فورمز میں زیادہ مناسب لگتے ہیں۔ چاہیں تو ان کے لیے ادھر ایک الگ فورم بھی سیٹ اپ کر دیں۔ اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی حیات مبارکہ کے تذکرہ کے لیے شاید سیرت پر کوئی الگ فورم مناسب رہے گا۔
 
Top