نعت : مرے رہنما نے کیا کیا نہیں معجزے دکھائے

بسمل شمسی

محفلین
نعت
مرے رہنما نے کیا کیا نہیں معجزے دکھائے
کہیں سنگ ریزے بولے کہیں پیڑ چل کے آئے
دنیائے خود غرض نے کیا کیا نہ ظلم ڈھا ئے
پھر بھی مرے نبی ﷺ نے دستِ دُعا اٹھائے
اس بزمِ مصطفیﷺ میں جو خلوصِ دل سے آئے
پروانہ شفاعت ہمراہ لے کے جائے
دو اور معجزے بھی میں سپردِ نعت کر دوں
کبھی چاند کاٹ ڈالا کبھی شمس موڑ لائے
کبھی چل سکا نہ تنہا ےہ کرم نہےں تو کےا ہے
مرے ساتھ چل رہے ہےں تری رحمتوں کے سائے
تری صبحِ نُور افشاں گل حمد چنتے دےکھوں
تری رات چاندنی بھی کوئی نعت گنگنائے
تیرے رخ سے نور لے کے ہوئے مہرو ماہ روشن
تیری مسکراہٹوں سے ہیں ستارے جگمگائے
میں کہاں کا ہوں ثنا گو یونہی بات بن گئی ہے
تیری بندہ پرورہ نے مرے حوصلے بڑھائے
تری پردہ پوشیوں پر مرے جان و دل تصدق
مری بات بھی بنائی مرے عیب بھی چھپائے
تری نعت کی بدولت مجھے منزلیں ملی ہیں
کئی موڑ پرُ ہوس بھی میرے راستے میں آئے
میں گدائے مصطفی ﷺ ہوں مجھے کوئی غم نہیں ہے
مجھے کیا کہے گی دنےا مجھے کوئی کیا ستائے
سرِ حشر کاش آقا ﷺ مجھے حکم ےہ سنائےں
میرے پاس آکے بسمل کوئی نعت گنگنائے
 
Top