نعت: یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی

عاطف ملک

محفلین
نعت

یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی
ہر اک ادا سے جھلکے اطاعت حضور کی

"توحید کا شعور ہے رحمت حضور کی"
عرفانِ ذاتِ حق ہے بدولت حضور کی

سارے پیمبروں میں امامت حضور کی
قائم ہے دو جہاں پہ سیادت حضور کی

سچائی ان کی خُو تھی، دیانت تھا ان کا وصف
دی ہے عدو نے بھی یہ شہادت حضور کی

فرمانِ سیدی ہے "انا افصح العرب"
بے مثل تا ابد ہے فصاحت حضور کی

اللہ نے بلند کیا ان کا ذکرِ پاک
دائم رہے گی دہر میں مدحت حضور کی

توحید پر یقین بھی اس کا نہیں قبول
جو مانتا نہیں ہے رسالت حضور کی

آدمؑ کے خاکی جسم میں جب جان ہی نہ تھی
اس دم سے آخری ہے نبوت حضور کی

گرچہ نہیں ہے اس کے بھی لائق، پہ اے خدا
عاطفؔ کو ہو نصیب شفاعت حضور کی

(صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تسلیما کثیراً کثیرا)

عاطف ملک
مارچ ۲۰۲۱
 
سبحان اللہ۔
بہت خوبصورت نعت۔
نعت

یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی
ہر اک ادا سے جھلکے اطاعت حضور کی

"توحید کا شعور ہے رحمت حضور کی"
عرفانِ ذاتِ حق ہے بدولت حضور کی

سارے پیمبروں میں امامت حضور کی
قائم ہے دو جہاں پہ سیادت حضور کی

سچائی ان کی خُو تھی، دیانت تھا ان کا وصف
دی ہے عدو نے بھی یہ شہادت حضور کی

فرمانِ سیدی ہے "انا افصح العرب"
بے مثل تا ابد ہے فصاحت حضور کی

اللہ نے بلند کیا ان کا ذکرِ پاک
دائم رہے گی دہر میں مدحت حضور کی

توحید پر یقین بھی اس کا نہیں قبول
جو مانتا نہیں ہے رسالت حضور کی

آدمؑ کے خاکی جسم میں جب جان ہی نہ تھی
اس دم سے آخری ہے نبوت حضور کی

گرچہ نہیں ہے اس کے بھی لائق، پہ اے خدا
عاطفؔ کو ہو نصیب شفاعت حضور کی

(صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تسلیما کثیراً کثیرا)

عاطف ملک
مارچ ۲۰۲۱
 
نعت

یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی
ہر اک ادا سے جھلکے اطاعت حضور کی

"توحید کا شعور ہے رحمت حضور کی"
عرفانِ ذاتِ حق ہے بدولت حضور کی

سارے پیمبروں میں امامت حضور کی
قائم ہے دو جہاں پہ سیادت حضور کی

سچائی ان کی خُو تھی، دیانت تھا ان کا وصف
دی ہے عدو نے بھی یہ شہادت حضور کی

فرمانِ سیدی ہے "انا افصح العرب"
بے مثل تا ابد ہے فصاحت حضور کی

اللہ نے بلند کیا ان کا ذکرِ پاک
دائم رہے گی دہر میں مدحت حضور کی

توحید پر یقین بھی اس کا نہیں قبول
جو مانتا نہیں ہے رسالت حضور کی

آدمؑ کے خاکی جسم میں جب جان ہی نہ تھی
اس دم سے آخری ہے نبوت حضور کی

گرچہ نہیں ہے اس کے بھی لائق، پہ اے خدا
عاطفؔ کو ہو نصیب شفاعت حضور کی

(صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تسلیما کثیراً کثیرا)

عاطف ملک
مارچ ۲۰۲۱
سبحان اللہ سبحان اللہ!!!
 

عاطف ملک

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ!!!
:)
فداک امی و ابی صل اللہ علیہ وسلم
بہترین عاطف ملک
بےشک نعت کہنا بڑی سعادت ہے
بے شک
جمعے کے دن آپکی خوبصورت نعت پڑھنے کو ملی
شکریہ
وایاک:)
 

یاسر شاہ

محفلین
صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
السلام علیکم عاطف بھائی اس خوبصورت نذرانہِ محبّت پہ داد و مبارکباد قبول فرمائیے -
 
Top