سید نصرت بخاری
محفلین
یا رب ! مری نگاہ کو وہ روشنائی دے
مجھ کو ہر ایک شے میں مدینہ دکھائی دے
ہونٹوں پہ گیت ہو ں تو محمد کے حسن کے
کانوں کو صرف نعتِ محمد سنائی دے
کوئی سبیل ، شہرِ مدینہ جو لے چلے
ایسا سبب جو کوئے نبی تک رسائی دے
جاگوں* تو مصطفی کا سراپا ہو روبرو
سوجائوں میں*تو خواب میں طیبہ دکھائی دے
نعمت ملے زباں کو درود وسلام کی
عشقِ رسول و نعتِ نبی کی کمائی دے
مجھ کو ہر ایک شے میں مدینہ دکھائی دے
ہونٹوں پہ گیت ہو ں تو محمد کے حسن کے
کانوں کو صرف نعتِ محمد سنائی دے
کوئی سبیل ، شہرِ مدینہ جو لے چلے
ایسا سبب جو کوئے نبی تک رسائی دے
جاگوں* تو مصطفی کا سراپا ہو روبرو
سوجائوں میں*تو خواب میں طیبہ دکھائی دے
نعمت ملے زباں کو درود وسلام کی
عشقِ رسول و نعتِ نبی کی کمائی دے