نعمان کی لائبریری

نعمان برنی

محفلین
السلام علیکم

نعمان ، آپ "تاریخ ابنِ خلدون" فراہم کر سکتے ہیں ؟

معذرت چاہتا ہوں، دراصل میرے پاس ”تاریخ ابنِ خلدون“ ہے ہی نہیں۔ جو میرے پاس ہے وہ ابن خلدون کی تاریخ کا مقدمہ ہے یعنی ”مقدمہ تاریخِ ابن خلدون“۔ بعض جکہ یہ ابنِ خلدون کی تاریخ کی پہلی جلد کے طور پر بھی چھپا ہے۔ یہ میں فراہم کر سکتا ہوں۔

محض پڑھنے کے لئے محنت کروائیں گی آپ یا یونی کوڈ میں برقیانے کا پروگرام ہے؟ اگر موخر الذکر بات ہو تو کیا ہی کہنے اور مجھے نہایت خوشی بھی ہو گی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں، دراصل میرے پاس ”تاریخ ابنِ خلدون“ ہے ہی نہیں۔ جو میرے پاس ہے وہ ابن خلدون کی تاریخ کا مقدمہ ہے یعنی ”مقدمہ تاریخِ ابن خلدون“۔ بعض جکہ یہ ابنِ خلدون کی تاریخ کی پہلی جلد کے طور پر بھی چھپا ہے۔ یہ میں فراہم کر سکتا ہوں۔

محض پڑھنے کے لئے محنت کروائیں گی آپ یا یونی کوڈ میں برقیانے کا پروگرام ہے؟ اگر موخر الذکر بات ہو تو کیا ہی کہنے اور مجھے نہایت خوشی بھی ہو گی
۔ :)

آپ بالکل خوش ہو سکتے ہیں ، یہ ربط دیکھیں ، یہاں اس بارے میں کام کرنے پر گفتگو ہوئی تھی ، پہلے میرے پاس بھی موجود تھی لیکن اب نہیں ہے اور پہلے میرے پاس اسکینر نہیں تھا ورنہ اسکین کیا جا سکتا تھا تب ۔

ٹھیک ہے ”مقدمہ تاریخ ابن خلدون“ کو برقیانے کے لئے پروجیکٹ تشکیل دیتےہوئے آپ پیش رفت کریں۔ اسکینگ کے ذریعے مکمل متن فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔ اس کے کل 600 صفحات ہیں جنہیں آپ کی بتائی ہوئی تاریخ سے ایک ہفتہ کے اندر فراہم کردیا جائےگا۔ انشاء اللہ تعالیٰ
 
نعمان برنی

محفلین
سیدہ، اس لنک پر دیکھیے شاید یہ آپ کے کام کی کتاب ہو۔

کتاب تو کام کی ہے مگر یہ محض ”تاریخ ابن خلدون“ کے جز ثانی کا آخری حصہ ہے۔ اور چونکہ ترجمہ کافی پرانا ہے یعنی 1899ء کا اس لئے اردو کافی مشکل استعمال کی گئی ہے اور لکھائی بھی طرز قدیم پر مبنی ہے۔
 
براہ کرم اگر درج ذیل کتابیں تصویری صورت میں دستیاب ہو سکیں تو نوازش ہو گی۔
1۔ اجتہاد و تقلید اور امام ابو حنیفہ کے فقہی اصول
2۔ علاء السنن / احیاء السنن (جلد 1)
3۔ علاء السنن / احیاء السنن (جلد 2)
4۔ علاء السنن / احیاء السنن (جلد 3)
5۔ آبِ گُم
6۔ تذکرۃ الاولیاء
 
Top