نفیس نستعلیق اور نوری نستعلیق

فہیم

لائبریرین
کافی لوگوں کو میں نے اس موضوع پر بات کرتے دیکھا ہے کہ ان پیج کا نوری نستعلیق فونٹ کب یونی کوڈ میں دستیاب ہوگا۔
جس کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا۔
چونکہ فونٹ میرا موضوع نہیں ہیں اس لیے میں‌ نے کبھی اس میں دلچسپی نہیں لی لیکن آج میری نظر میں نفیس نستعلیق فونٹ آیا جو کہ کافی حد تک نوری نستعلیق سے ملتا جلتا ہے اور اسی کی طرح خوبصورت بھی ہے۔
خاص کر فجر نوری نستعلیق اور پاک نستعلیق کے مقابلے میں یہ کافی بہتر ہے۔
تو کیا اس فونٹ کو نوری نستعلیق کا بدل نہیں‌ بنایا جاسکتا؟

نمونے حاضر ہیں۔

نفیس نستعلیق
nafeesnastaliquz2.png



ان پیج نوری نستعلیق
noorinastaliqrv0.png
 
بلکل بنایا جاسکتا ہے ۔ لیکن جو خوبصورتی دراصل نوری نستعلیق میں نظر آتی ہے وہی خوبصورتی ہم کسی بھی یونی کوڈ نستعلیق خط میں دیکھنا چاہتے ہے۔
اسی لیے اس محفل کی ساری توجہ نوری نستعلیق جیسے فانٹ پر ہے ۔ اور اب تو عنقریب ان شاء اللہ عزوجل لیگیچر بیس نوری نستعلیق فانٹ بھی آنے والا ہے ۔
والسلام
 

دوست

محفلین
نفیس نستعلیق بہت سلو ہے۔ کوئی ایک ہزار کا مضمون لکھ کر اس کا فونٹ نفیس نستعلیق کریں اور پھر اسے سکرول کریں آپ کے سامنے حقیقت آجائے گی۔ بس یہی خامی ہے یونیکوڈ نستعلیق فانٹس کی۔ اس کے لیے لگیچر بیسڈ فانٹس کی سوچی گئی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں دو فونٹس منظر عام پر آنے والے ہیں۔
 
Top