نفیس نستعلیق خوبصورت ہے لیکن سست رفتار ہے ،
علوی نستعلیق تیز رفتار لیکن نفیس نستعلیق جتنا خوبصورت نہیں
لہذا
ترسیمہ جات پر مبنی نفیس نستعلیق بنانا کیسا ہوگا؟ یا دوسرے الفاظ میں علوی نستعلیق فانٹ میں نفیس نستعلیق فانٹ کے ذریعے بنائے گئے ترسیموں کی آوٹ لائن کاپی کر دی جائیں۔
میں بھی نبیل بھائی اور شاکرالقادری صاحب کے بات سے متفق ہو کہ کوئی ایسا فانٹ منظر پر آنا چاہیے جو بدعی ہو یعنی پہلے اس طرح کا فانٹ اوپن ٹائپ میں نا آیا ہوں ۔ کلک میں ثلث اور تصمیم میں عمیری فانٹ اس کی مثال ہیں۔ لیکن بہرحال راجہ صاحب نے جو کام شروع کیا ہے وہ بیکار تو نہیں ہوسکتا ۔ یقیناً کچھ نا کچھ تو ہے غالب، جس کی پردہ داری ہے!شکریہ نظامی، لیکن نفیس نستعلیق کے گلفس کی آؤٹ لائن فراہم کرنے کی اب کیا ضرورت ہے؟ نفیس نستعلیق فونٹ تو بن چکا ہے۔ میرے خیال میں تو اب کسی ایسے رسم الخط کی اشکال کی آؤٹ لائنز بنانی چاہییں جس کے لیے ابھی فونٹ نہ بنا ہو۔ کیا خیال ہے تمہارا؟ اس طرح کی اشکال کچھ خطاطی کے پروگرامز جیسے کہ کلک یا تصمیم وغیرہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
جی نہیں الف نظامی صاحب یہ نتیجہ درست نہیںہے
شکریہ عبد المجید بھائی اس کو بڑا کرتا ہوں اور آپ eps فائل کو ملاحظہ کرنے کے لئے کون سا اطلاقیہ استعمال کرتے ہیں۔لیجئے الف نظامی صاحب نمونہ پیش خدمت ہے ۔ ای پی ایس میں موجود ترسیمہ کا سائز کم از کم 40000 (چالیس) ہزار پکسل ہو تب نتیجہ ای پی ایس کو فونٹ گلائف میں ڈلنے کیلئے مناسب ہوگا۔